کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سردی بڑھ گئی

Karachi Cold Weather

Karachi Cold Weather

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور میں منفی 7 اور کالام میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ہو گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں 8، پشاور میں ایک، مظفر آباد میں 3 اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔