geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی میٹرو پولیٹن پولیس

January 9, 2019 1 1 min read
Karachi Metropolitan Police
Share this:

Karachi Metropolitan Police

تحریر : عامر ظہور سرگانہ

یہ دوحا( قطر) اور مارچ 2015ءکی بات ہے۔ شام کے وقت میں شہر کے سب سے مصروف ترین علاقے ایرانیان بازار میں مٹر گشت کر رہا تھا۔ یہاں غیر ملکی سیاحوں کا جمِ غفیر تھا۔ ریستورانوں کے اندر اور باہر شیشے کا دھواں ہر طرف پھیلا ہوا تھا۔ گورے، ایشین، امریکن، اہلِ عرب جوڑے فیمیلیز مختلف کھانوں اور شیشے سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ ٹھیک اس جگہ سے کچھ فاصلے پر جامع مسجد تھی۔ وہاں کے لوگوں کے مطابق یہ عیاشی کا قدیم بازار اپنے نام کی وجہ سے مشہور تھا۔ نام رکھنے میں عربوں کی ایران ناپسندی عیاں تھی۔ میں چلتے چلتے چوک میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے پاس رک گیا۔ تھانے کے اندر سفید چوغے (روایتی عربی لباس) اور خاکی وردی میں ملبوس دوحا پولیس کے اہلکار ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ بازار لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ساتھ ہی بازار کی اگلی نکڑ سے دو گھڑ سوار پولیس والے برآمد ہوئے۔ روایتی چوکیداری کے نظام کی طرز پر عربی لباس میں ملبوس اہلکار گھوڑوں کی مست چال پہ بازار کے چکر کاٹ رہے تھے۔ انہوں نے جسم پر کسی خطرناک جنگجو کی طرح چمڑے کی کراس بیلٹ باندھ رکھی تھیں۔ ان کے ہاتھ میں چھوٹے چھوٹے ڈنڈے(بیٹن) تھے۔

ایک لمحے کے لیے میرے ذہن میں سندھ پولیس اور پنجاب پولیس کا خیال آیا تو میں اپنی حیرت پر ہنس پڑا۔ قطر میں آپ کو ہزاروں پاکستانی کام کرنے والے ملیں گے۔ ہزاروں لوگ روزانہ دوحا کی کنیکٹنگ (connecting) فلائٹ سے بیرون ملک امریکہ، یورپ،آسڑیلیا جاتے ہیں لیکن مجال ہے پرندہ بھی پر مارے۔ دوسری مثال لندن ہے جس کی آبادی تقریباً اسی لاکھ سے زائد ہے۔ وہاں میٹرو پولیٹن پولیس کی بنیاد 189 سال پہلے 29 ستمبر 1829 میں رکھی گئی۔ اس کے حاضر سروس اہلکاروں کی تعداد لگ بھگ 43 ہزار ایکٹو ڈیوٹی اور 8 ہزار کے قریب رضا کار اور اسپیشل کانسٹیبلز پر مشتمل ہے۔ یہی پولیس ملکہ برطانیہ سے لے کر تمام شہر، سیاستدانوں، 150 سو سے زائد ایمبیسیز، یورپ کے مصروف ترین ائیر پورٹ ہیتھرو سمیت تمام نمایاں اور بین الاقوامی ایونٹس کی سکیورٹی کو یقینی بناتی ہے۔ اس کا سالانہ بجٹ لگ بھگ سوا تین بلین یورو ہے۔ 1829 میں ہی پہلا پولیسنگ ایکٹ بھی بنا اور اس کی کمان کمشنر آف پولیس سے ہوتی ہوئی رفتہ رفتہ میئر آف لندن کے پاس آگئی۔ دنیا کے بدلتے حالات اور دہشتگردی جیسے اقدامات کے تناظر میں2011 کے پولیسنگ ریفارمز میں ایک بورڈ اس محکمے کی سکروٹنی کے لیے قائم کیا گیا۔

کراچی جو کہ سوا دو کروڑ کے لگ بھگ نفوس پر مشتمل ہے۔ جس کا زیادہ تر حصہ چائنہ کٹنگ، لینڈ مافیا، ہاو سنگ سوسائٹیز، کچی آبادیاں اور کالونیوں سمیت گوٹھوں پر مشتمل ہے۔ یہاں پولیسنگ کی ابتر صورتحال لمحہ فکریہ ہے۔ کراچی، پاکستان اور معشیت کے درد مند یہ کیوںنہیں سمجھتے کہ کراچی کو اس وقت ایک نئے پولیس ایکٹ اور کراچی میٹرو پولیٹن پولیس کی اشد ضرورت ہے۔ سندھ پولیس کی کارگردگی، تربیت اور معیار اس لائق نہیں کہ اس سے مزید کراچی کی تباہی برداشت کی جائے۔ وفاقی حکومت ایک بورڈ تشکیل دے جس میں قانون دان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ عہدیدار اور محنتی پولیس افسران شامل ہوں۔

وہ مختلف ممالک کے پولیسنگ کے نظام کو اسٹڈی کرکے ایک رپورٹ اور سفارشات حکومت وقت کو بھیجیں۔ کراچی میٹرو پولیٹن پولیس وفاق کا ایک خود مختار ادارہ ہو۔ اس کا الگ سے پولیس کمشنر ہو۔ انتظامی طور پر اسے چار مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے۔ نئے اور جدید پولیس اسٹیشن بنائے جائیں۔ اہلکاروں کو ریکروٹ کرنے کے لیے کم از کم تعلیم ایف ایس ای یا ایف اے قرار دی جائے۔ جسمانی طور پر مضبوط، ذہنی طور پر صحت مند، 6 فٹ قد والے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔ کراچی کے عوام کے لیے پچیس پرسنٹ کوٹہ ہو۔ ایک مربوط نظام سے ان کی ریکروٹمنٹ ہو۔ جدید ٹریننگ سنٹر جس میں مختلف اداروں سے انسٹرکٹر بلوا کر ان کی جدید خطوط پر ٹریننگ کی جائے۔ رینک سسٹم یورپی ہو۔ تنخواہیں اچھی ہوں تاکہ رشوت ستانی اور بد عنوانی سے جان چھوٹے۔ چھوٹے کریمنلز کے لیے تیز ترین پراسیکیوشن ہو۔ پولیس کو جدید ہتھیاروں، گاڑیوں اور آلات سے لیس کیا جائے۔

ابتدائی طور پر پچاس ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا سسٹم وضع کیا جائے اور اس میں ایک لاکھ تک کی گنجائش رکھی جائے۔ سیف سٹی پراجیکٹ میں جدید کیمرے اور ٹیکنالوجی بھی میٹروپولیٹن پولیس کے سپرد ہو۔ ہر قسم کے سیاسی اثر و رسوخ پر سخت ترین احکامات اور ان پر عمل درآمد ہو۔ آہستہ آہستہ اہلکاروں کے اضافے سے رینجرز اور سندھ پولیس کو اس عمل سے دور کردیا جائے۔ اس پر چیک رکھنے کے لیے ایک غیر جانبدارانہ بورڈ تشکیل دیا جائے اور ماہانہ بنیادوں پر ادارے کی کارکردگی کا جانچا اور اس میں اصلاحات لائی جائیں۔ یہ ٹیسٹ کیس آہستہ آہستہ ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی نافذ کیا جائے۔ 2002 تک ملک میں 1861 کا پولیسنگ ایکٹ نافذ العمل رہا جو کہ ہماری شعوری ابتری کی واضح مثال ہے۔ یہ تبدیلی سرکار کا کراچی اور ملکِ پاکستان کی عوام پر بڑا احسان ہوگا۔ اگر آپ یہ نہیں کرسکتے تو چپ چاپ استعفیٰ دیں اور گھر بیٹھ جائیں کیونکہ دعوے تو سب ہی کرتے ہیں عمل کوئی نہیں کرتا۔

تحریر : عامر ظہور سرگانہ

Share this:
Sindh
Previous Post سندھ کے پیرس اور لندن کا بغیر ویزہ سفر
Next Post کس کس کو سمجھائیں
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.