geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دختر کشمیر کی پکار

March 31, 2019March 31, 2019 2 1 min read
Kashmir
Share this:

Kashmir

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

بھارت 1948ء سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیات کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 1948ء ہی میں بھارت خود کشمیر کا تنازعہ لے کر اقوامِ متحدہ میں گیا اور وہاں یہ مان کر آیا کہ کشمیریوں کو اِستصواب رائے کا حق دیا جائے گا۔ اُس وقت کے بھارتی وزیرِاعظم پنڈت جواہرلال نہرو کا خطاب آج بھی تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہے جس میں اُنہوں نے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا وعدہ کیا لیکن نہرو سے نریندر مودی تک کسی بھی بھارتی حکومت کی نیت نیک نہیں تھی۔ اِسی لیے تب سے اب تک ہر بھارتی حکومت کی یہی کوشش رہی کہ اگر کبھی استصواب رائے کی نوبت آئے تو آبادی کا تناسب اُس کے حق میں ہو۔ 1948ء میں کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی 87 فیصد تھی جو 1952ء کی مردم شماری میں کم ہو کر 72 فیصد اور اب 65 فیصد رہ گئی ہے۔ مسلم آبادی کا تناسب کم کرنے کے لیے بھارت کئی حربے استعمال کر رہا ہے۔

بھارتی آئین کے مطابق کوئی غیرکشمیری ،کشمیر میں جائیداد خرید سکتا ہے نہ وہاں مستقل رہائش پذیر ہو سکتا ہے لیکن اب بی جے پی کی حکومت اِس آئینی شِق کو ختم کرنے کے دَرپے ہے۔مقصد ہندتواکے پجاریوں کا یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں زیادہ سے زیادہ ہندؤں کو آباد کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا ئے۔ اِس کے علاوہ آزادی کی تحریکوں کو کچلنے کے لیے گزشتہ سات عشروں سے بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم وجبر کا ہر حربہ آزما رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق لازمۂ انسانیت سے تہی بھارتی درندے 1989ء سے اب تک 23 ہزار خواتین کو بیوہ کر چکے، لگ بھگ 12 ہزار عفت مآب بیٹیوں کی عصمت دری ہو چکی، ایک لاکھ کشمیری شہید اور 10 لاکھ لاپتہ ہو چکے۔ اسرائیل سے درآمد شدہ پیلٹ گنوں کے بے رحمانہ استعمال سے ڈیڑھ ہزار کشمیری اپنی دونوں آنکھوں کی بینائی کھو چکے۔ پیلٹ گنوں کے شکار اِن معصوموں کے چھلنی چہرے دیکھ کر خود بھارتی ڈاکٹر کہتے ہیں ”اِس سے بہتر ہے کہ اِنہیں موت آجائے”۔ ایک طرف بھارتی درندگی سب پر عیاں جبکہ دوسری طرف عالمی ضمیر میں جنبش ہوئی نہ مسلم اُمّہ کی غیرت پر تازیانہ لگا۔

طاقتوروں کے گھر کی لونڈی، دَر کی باندی اقوامِ متحدہ بھی خاموش۔ تاریخ کے جھروکوں سے علم ہوا کہ ایک مسلم بیٹی کی پکار پر حجاج بِن یوسف نے ہندوستان پر یلغار کا ارادہ کیا۔ اُس وقت مسلم افواج مختلف محاذوں پر بَرسرِپیکار تھی اِس لیے کوئی اور محاذ نہیں کھولا جا سکتا تھا لیکن ھجاج بِن یوسف نے خلیفۂ وقت کی اجازت سے نئی فوج بھرتی کی اورنوجوان محمدبِن قاسم کو ہندوستان پر حمہ آور ہونے کا حکم دیا۔ محمد بِن قاسم دیبل (سندھ) کے ساحل پر اُترا اور فتح کے جھنڈے گاڑتا ہوا ملتان تک آن پہنچا۔ اسلامی غیرت کا یہی تقاضہ تھا لیکن آج کشمیر کی بیٹی کی پکار پر کوئی کان دھرنے والا ہے نہ فلسطین کی بیٹی کی آہ وبقا سننے والا۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مظلوم مسلمان کی مدد دینِ مبیں کے عین مطابق اور مسلم اُمّہ کا فرضِ عین۔ آقاۖ کا فرمان کہ اگر کہیں برائی دیکھو تو اُسے ہاتھ سے روکو، اگر ہاتھ سے روکنے کی سَکت نہ پاؤ تو زبان سے بُرا کہو اور اگر زبان سے بُرا کہنے کی بھی ہمت نہ ہو تو دِل میں بُرا کہو (مفہوم)۔ لیکن یہاں یہ عالم کہ مسلم اُمّہ خاموش اور جو مظلوم کے حق میں آواز بلند کرے، وہ شدت پسند اور دہشت گرد۔ مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگانے والے بھی یورپ اور امریکہ ۔ اگر روس کے خلاف افغان جنگ ہو تو افغان مجاہدین اور اسامہ بِن لادن امریکہ کے چہیتے اور اگر نائن الیون ہو جائے تو سبھی دہشت گرد۔ حقیقت یہی کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والی اِن تنظیموں کا دینِ حق سے کوئی تعلق نہ واسطہ۔ اقبال نے فرمایا

اپنی ملّت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی

رسولِ ہاشمیۖ تو بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کی حفاظت کا حکم دیتے تھے۔آپۖ تو فصلیں اُجاڑنے اور درخت کاٹنے سے بھی منع فرماتے تھے۔ پھر یہ کون لوگ ہیں جن کا ٹارگٹ مساجد، سکول، ہسپتال اور چرچ ہیں۔ 70 ہزار سے زائد بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن اُس رَبّ ِ لَم یَزل کے مجرم ہیں جس کی پکڑ سخت۔ تحریکِ طالبان پاکستان نامی دہشت گردوں کو ایک بار افغان طالبان کے امیر مُلّا عمر نے کہا تھا کہ اگر اُنہیں جہاد کا اتنا ہی شوق ہے تو پاکستان میں بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کی بجائے افغانستان آکر جہاد میں حصّہ لیں جہاں طاغوت سے جنگ جاری ہے۔ ویسے بھی سانحہ نیوزی لینڈ سے ثابت ہو چکا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈن تو واشگاف الفاظ میں 50 مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے درندے کو دہشت گرد قرار دے چکیں لیکن یورپ اور امریکہ اب بھی اِس واقعے کو نفسیاتی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ وہ یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ مسلمانوں کے علاوہ بھی کوئی دہشت گرد ہو سکتا ہے۔ دراصل اسلاموفوبیا مغرب کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے اور نائن الیون بھی ایک کریہہ سازش تھی جسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔

عشروں سے بھارت بین الاقوامی پلیٹ فارم پر یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان ،مجاہدین بھیج کر مقبوضہ کشمیر میں دَراندازی کر رہا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ کہ پاکستان کشمیریوں کی صرف سفارتی اور اخلاقی حمایت ہی کر رہا ہے۔ میڈیا کی حد تک تو پھر بھی بھارتی درندگی کی گاہے بگاہے جھلکیاں دکھائی دے جاتی ہیں لیکن حکمران مصلحتوںکی بُکل مارے بَس ڈھیلے ڈھالے بیانات پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ اُن کی تان ہمیشہ مذاکرات پر ٹوٹتی ہے جبکہ بھارت مذاکرات سے انکاری۔ آج بھی حکمران امن، امن اور مذاکرات، مذاکرات کی رَٹ لگا رہے ہیں لیکن بھارت کی طرف سے کورا جواب۔ قومی غیرت کا تقاضہ تو یہی ہے کہ اب امن کی رَٹ چھوڑ دی جائے۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے لیکن جب ایک ہاتھ آگے بڑھنے سے انکار کر دے تو پھر دوسرا ہاتھ بھی واپس کھینچ لینا چاہیے۔ وزیرِاعظم عمران خاں خوب جانتے ہیں کہ بھارت ایٹمی پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی حماقت کر سکتا ہے نہ اقوامِ عالم ایسا کرنے دیں گی پھر امن کی رَٹ ”چہ معنی دارد”۔ وزیرِاعظم یوں تو ٹیپو سلطان کا حوالہ دیتے رہتے ہیں لیکن شاید وہ یہ بھول گئے کہ ٹیپو سلطان نے کہا تھا ”شیر کی ایک دِن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے”۔ کشمیر کی بیٹی وزیرِاعظم صاحب سے براہِ راست سوال کرتی ہے کہ وہ ٹیپو سلطان کب پیدا ہوگا، وہ محمدبِن قاسم کب آئے گا؟۔ کیا کشمیر کی بیٹی کا اتنا حق بھی نہیں کہ اُس کے سَر سے ”ردا” چھیننے والوں کو اگر نشانِ عبرت بنانے کی سَکت نہیں تو کم اَز کم بلندآہنگ سے بھارت کی درندگی کو ہی دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔ تحقیق کہ اگر دنیا کے ایک ارب تیس کروڑ مسلمان ایک صفحے پر ہوجائیں تو کشمیر بھی آزاد ہو سکتا ہے اور فلسطین بھی اسرائیلی درندگی سے بچ سکتا ہے۔

بھارت نے پلوانا حملے میں پاکستان کو ملوث قرار دے کر ”سرجیکل سٹرائیک” کا ڈرامہ رچایا اور مُنہ کی کھا کر اقوامِ عالم میں بدنام ہوا۔ حقیقت یہ کہ پلوانا حملہ 22 سالہ کشمیری نوجوان عادل ڈار نے کیا۔ وہ ایک شرمیلا نوجوان تھا جسے انڈین فوج کی سپیشل ٹاسک فورس نے پکڑا اور اُس پر وحشیانہ تشدد کے بعد اُسے گھنٹوں تک زمین پر ناک رگڑنے پر مجبور کیا۔ قید سے رہائی کے بعد اُس نے اپنی توہین کا بدلہ لینے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔ وہ 2018ء میں گھر سے غائب ہوا اور 14 فروری 2019ء کو 300 کلو وزنی بارودی مواد سے بھرا ٹرک فوجی قافلے سے ٹکرا دیا جس سے 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ مودی حکومت کا سوچاسمجھا منصوبہ تھا جس کا مقصد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرکے آمدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا تھا۔ شنید ہے کہ عادل ڈار پہلے سے بھارت میں قید تھا۔ اُسے زبردستی بارود سے بھرا ٹرک چلانے پر مجبور کیا گیا اور جب ٹرک فوجی قافلے کے قریب پہنچا تو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ٹرک اُڑا دیا گیا۔ اِس سلسلے میں بی جے پی کے رَہنماؤں کی ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آچکی ہے جس میں کسی خاتون کو پلوانا حملے کی منصوبہ بندی کے لیے بھاری رقم کی آفر کی جارہی ہے۔ بھارتی اپوزیشن کی متفقہ رائے یہ کہ پلوانا حملہ خود نریندر مودی نے کروایا تاکہ آمدہ الیکشن میں کامیابی سمیٹی جا سکے۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Inflation
Previous Post غربت و مہنگائی میں اضافہ
Next Post پیٹرول و ہائی اسپیڈ ڈیزل 6،6 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ
Petroleum Price

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.