geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر میں ہونے والے ظلم کا ردعمل بھارت میں بھی آ سکتا ہے، وزیر خارجہ

February 16, 2019February 16, 2019 0 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

 Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کا ردعمل بھارت میں بھی آ سکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی کے شہر میونخ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کانفرنس میں دنیا بھر سے عالمی ماہرین اپنی آراء کا اظہار کرتے ہیں جس میں عدم استحکام کی وجہ بننے والے واقعات پر بحث ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران افغانستان امن عمل اہم موضوع ہے، کانفرنس میں افغانستان کے صدراور وزیرخارجہ کو مدعو کیا گیا ہے، افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرنےکا موقع مل رہا ہے اور ساتھ ہی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتوں کے مواقع مل رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ پلوامہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور حکومت کی سوچ واضح ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھا سلوک چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ ہماری حکومت کی پالیسی تھی نہ ہے لیکن بھارت نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام دھردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، پاکستان پر الزام عائد کرنا اور ملبہ ہم پر ڈالنا بہت آسان ہے لیکن آج کی دنیا ان الزامات سے قائل نہیں ہوگی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دنیا بھر اوربھارت کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں، سابق ریاستی وزیراعلیٰ فاروق عبدالله نے کہا کہ پاکستان پر الزام عائد کرنا آسان کام ہے لیکن جاکر دیکھیں مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا ردعمل نہیں ہوگا؟ بھارت میں خواتین سے زیادتیوں، پیلٹ گنوں اور جنازوں پر ردعمل آسکتا ہے۔

بعدازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان عرصہ دراز سے یہ کہتا چلا آ رہا ہے کہ افغان مسئلہ طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا، افغانستان کے مسئلے کا واحد شعوری حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے نقطہء نظر کو تسلیم کیا گیا ہے اور آج ہم ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا ایسا اہم ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ ہمارا مستقبل وابستہ ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پہلی توقع یہ تھی کہ پاکستان اپنا ممکنہ اثر و رسوخ استعمال کرکے طالبان کو مذاکرات کی میز پرلائے اور ہم طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آج طالبان مذاکرات کی میز پر ہیں اور مذاکرات کر رہے ہیں، ابھی بہت سا کام باقی ہے لیکن اس میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر زلمےخلیل زاد نے ہماری کاوشوں کو سراہا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسٹیٹ آف یونین خطاب میں ہماری کاوشوں کو تسلیم کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جسے خطے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر نبھانا ہوگا، انٹرا افغان ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہیں، افغان حکومت اور طالبان کو آخر کار مل بیٹھنا ہو گا اس کے بغیر مصالحت ممکن نہیں

پلوامہ حملے کے حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میری چھٹی حس کہتی تھی کہ بھارت میں الیکشن سے قبل کوئی بڑا واقعہ ہوگا، کیوں کہ روسی وزیرخارجہ سے آن ریکارڈ کہا تھاکہ بھارت میں الیکشن سے قبل کوئی واقعہ ہوسکتا ہے، کہا تھا سیاسی مقاصد کیلئے ایسا ہو سکتا ہے، کاش ایسا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ توجہ ہٹانےکیلئے ایسے واقعات ہوسکتے ہیں اور پاکستان میں پی 5 ممالک کے سفیروں کو دفترخارجہ نے بریفنگ دی تھی۔

Share this:
Smartphone Children Ban
Previous Post سمارٹ فون: چودہ برس سے کم عمر بچوں پر پابندی کی تجویز
Next Post لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو کمر میں درد کی شکایت
Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.