geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خدیجہ صدیقی حملہ کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر ملزم شاہ حسین گرفتار

January 23, 2019January 23, 2019 0 1 min read
Khadija Siddiqui Case
Share this:

 Khadija Siddiqui Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) خدیجہ صدیقی حملہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، تاہم عدالت عظمیٰ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے تحت ملزم کی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی گئی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد ملزم شاہ حسین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج مذکورہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘کیا ملزم شاہ حسین کمرہ عدالت میں موجود ہے؟’

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ‘جی ملزم شاہ حسین کمرہ عدالت میں موجود ہے’۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کا نتیجہ شواہد کے مطابق ہے؟’

جس پر خدیجہ صدیقی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہائیکورٹ نے مقدمے کے مکمل شواہد کو نہیں دیکھا جبکہ ان کی موکلہ کی بہن بھی بطور گواہ پیش ہوئی’۔

وکیل نے بتایا کہ خدیجہ صدیقی ملزم کی کلاس فیلو تھی اور ملزم شاہ حسین نے اُس پر خنجر کے 23 وار کیے، جن میں سے 2 گردن پر کیے گئے’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘شاہ حسین نے ارادے کے ساتھ صرف خدیجہ صدیقی پر خنجر سے حملے کیے، کار کے ڈرائیور پر حملہ نہیں کیا جبکہ خدیجہ کی بہن حملے کے وقت حواس میں تھی’۔

وکیل نے دلائل کے دوران بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق جب خدیجہ کو اسپتال لایا گیا تو اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘ملزم کو مقدمے میں تاخیر سے نامزد کیوں کیا گیا؟ جبکہ خدیجہ کی بہن نے بھی ملزم کی نشاندہی میں تاخیر کی’۔

جس پر خدیجہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ ‘حملے کے وقت ان کی موکلہ ہوش وحواس میں نہیں تھی اور انہوں نے ڈاکٹر کو بھی اجنبی قرار دیا تھا’۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ‘زخمی خدیجہ پانچ روز بعد ہوش میں آئی اور ہوش میں آتے ہی فوری طور پر اُس نے ملزم شاہ حسین کا نام لیا’۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘دونوں قانون کے طالبعلم تھے، لہذا قانون کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں’۔

ساتھ ہی انہوں نے استفسار کیا کہ ‘سب سے اہم یہ ہے کہ اگر ملزم شاہ حسین، لڑکی میں دلچسپی رکھتا تھا، تو وہ قتل کیوں کرنا چاہتا تھا؟’

جسٹس کھوسہ نے مزید کہا کہ ‘ملزم کے پاس کئی مواقع تھے کہ وہ قتل کردیتا، اس نے گنجان علاقے میں ہی قتل کیوں کرنا چاہا؟ کیا یہ بات ریکارڈ پر لائی گئی؟’

خدیجہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ ‘یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ دونوں بہت قریبی دوست تھے اور قتل کی کوشش سے 7 ماہ قبل دونوں کے درمیان تعلق ختم ہو چکا تھا’۔

وکیل نے مزید کہا کہ ‘شاہ حسین اصرار جبکہ ان کی موکل خدیجہ انکار کرتی رہی، یہ اصرار اور انکار کا کیس ہے’۔

چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ ‘ریکوری میمو میں لکھا ہے کہ ہیلمٹ اور دو بال بھی ملے، کیا بالوں کا ڈی این اے کروایا گیا؟’

جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ‘خدیجہ حملہ کیس میں تفتیش ناقص رہی، پولیس نے کہا کہ بال فرانزک لیب کو بھیجے تھے لیکن فرانزک لیب کو بال موصول نہ ہوئے’۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘لاہور میں خطے کی اولین اور دنیا میں دوسری بہترین فرانزک لیب ہونا قابل فخر بات ہے’۔

ساتھ ہی جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ ‘ایسے مقدمات میں دو ہی صورتیں ہوتی ہیں،کہا میری نہیں تو کسی کی بھی نہیں۔ دوسری یہ کہ لڑکی کے پاس کچھ ایسا ہو کہ جس سے لڑکے کو بلیک میل کیا جائے’۔

جسٹس کھوسہ نے مزید استفسار کیا کہ ‘کیا استغاثہ نے بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی التجا کی ہے؟’

جس پر خدیجہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ ‘عدالت معاملہ ہائیکورٹ کو بھیجنے کے بجائے جو بھی فیصلہ کرے گی، ہمیں قبول ہوگا’۔

دوران سماعت وکیل صفائی خالد رانجھا کی گزارش پر ملزم شاہ حسین نے کورٹ میں دلائل دینے کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس نے ملزم کو 2 منٹ تک بات کرنےکی اجازت دی۔

ملزم شاہ حسین نے کہا کہ ‘تعلقات کے خاتمے اور شادی سے انکار پر اس کا نام لیا گیا اور خدیجہ صدیقی نے جرح میں مجھے بھیجے گئے خطوط پر اعتراض کیا’۔

شاہ حسین نے عدالت کے روبرو کہا کہ ‘استغاثہ نے مجھے ڈیسپریٹ شخص ظاہر کرنےکی کوشش کی’۔

دوسری جانب خدیجہ صدیقی نے کہا کہ ‘شاہ حسین مجھے جذباتی کرکے بلیک میل کر رہا تھا’۔

چیف جسٹس نے خدیجہ صدیقی سے ڈاکٹر کو دیئے گئے بیان سے متعلق سوال کیا۔

جس پر خدیجہ صدیقی نے جواب دیا کہ ‘مجھے بہت کم یاد ہے، یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے بولا بھی تھا یا نہیں جبکہ مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میں زندہ بھی ہوں یا نہیں’۔

سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، تاہم عدالت عظمیٰ کی جانب سے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، جس کے تحت ملزم کی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی گئی تھی۔

خدیجہ صدیقی سٹی لاء یونیورسٹی لندن میں بار ایٹ لاء کی طالبہ ہیں، جن پر مئی 2016 میں شاہ حسین بخاری نامی ایک شخص نےخنجر کے 23 وار کیے تھے۔

ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کا بیٹا ہے جس کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیس کی سماعت کے بعد مجسٹریٹ کورٹ نے شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی، جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

شاہ حسین بخاری کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔

بعدازاں خدیجہ صدیقی کو زخمی کرنے کے ملزم شاہ حسین کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے اور حملہ آور کو سزا ملنے سے خواتین پر تشدد روکنے میں مدد ملے گی۔

Share this:
Raja Basharat
Previous Post بیان پر قائم ہوں ساہیوال آپریشن معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، وزیر قانون پنجاب
Next Post میرا خدا ناانصاف نہیں
Police

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.