geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لندن کی شاہراہوں پر بریگزٹ مخالف مارچ، نئے ریفرینڈم کے انعقاد کا مطالبہ

March 24, 2019 0 1 min read
London March
Share this:

London March

لندن (جیوڈیسک) لندن کی شاہراہوں پر ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے برطانیہ کے یورپی یونین سے مجوزہ انخلا (بریگزٹ) کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔انھوں نے وزیراعظم تھریزا مے کی قیادت میں قدامت پرست جماعت کی حکومت سے یورپی یونین سے بریگزٹ کی کسی حتمی ڈیل سے قبل ملک میں ایک نئے ریفرینڈم کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی دارالحکومت میں پارک لین اور دوسرے علاقوں میں ہفتے کو بعد از دوپہر ’’ عوام کا ووٹ مارچ‘‘ شروع ہوا تھا اور مظاہرین پارلیمان کی جانب جارہے تھے۔بہت سے مظاہرین نے یورپی یونین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے برطانیہ اور یورپ کے درمیان دیرینہ تعلقات کے بارے میں پوسٹرز بھی پکڑ رکھے تھے۔

برطانیہ کے لبرل ڈیموکریٹ لیڈر وینس کیبل کو اس مارچ کی قیادت کی دعوت دی گئی تھی۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد مارچ میں شریک ہے۔ان میں ملک بھر سے آنے والے تمام عمروں کے افراد شامل ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 60 فی صد سے زیادہ لوگ بریگزٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

بریگزٹ کے مخالف چالیس لاکھ سے زیادہ افراد نے اسی ہفتے ایک برقی درخواست کی توثیق کی ہے۔اس میں برطانوی آئین کی دفعہ 50 کی تنسیخ کا مظالبہ کیا گیا ہے۔اسی کے تحت برطانیہ کی یورپی یونین سے طلاق کا عمل شروع ہو گا لیکن بریگزٹ معاہدے کی پارلیمان میں مخالفت کی وجہ سے اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

برطانیہ کی قدامت پسند جماعت سے تعلق رکھنے والی وزیر اعظم تھریز ا مے ملک میں بریگزٹ پر دوسرے ریفرینڈم کے انعقاد کی مخالفت کررہی ہیں لیکن وہ دارالعوام میں بھی بریگزٹ معاہدے کو منظور نہیں کراسکی ہیں ۔اس پر ایوان میں دو مرتبہ رائے شماری ہوئی ہے اور دونوں ہی مرتبہ ان کی حکومت کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

لندن میں چند ہفتے قبل بھی لاکھوں افراد نے بریگزٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔اس احتجاجی تحریک کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 2016ء میں بریگزٹ پر ریفرینڈم کے انعقاد کے بعد سے یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج سے متعلق نئی پیچیدگیاں اور حقائق سامنے آئے ہیں ۔ اس لیے اب ایک نئے ریفرینڈم کے انقعاد کی ضرورت ہے۔

اس مارچ میں شریک لندن کے میئر صادق خان نے کہا تھا کہ ’’ جو چیز واضح ہے، وہ یہ کہ وزیراعظم کے پاس صرف ’بُری بریگزٹ ڈیل یا بالکل کوئی ڈیل نہیں ‘کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا ۔ڈھائی سال قبل جو وعدہ کیا گیا تھا،یہ اس سے لاکھوں میل دور ہے‘‘۔صادق خان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ نوجوان برطانویوں کے ’’مستقبل کےلیے مارچ‘‘ ہے۔یہ ان کے لیے بھی ہے جنھوں نے 2016ء میں بریگزٹ کے حق میں ووٹ دیا تھا اور وہ اس وقت بہت نوعمر تھے۔

برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر ماضی میں بریگزٹ پر ایک نئے ریفرینڈم کی حمایت کر چکے ہیں تاکہ عوام یہ فیصلہ کرسکیں کہ آیا وہ وزیراعظم تھریزا مے کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں یا وہ برطانیہ کی اس تنظیم میں رکنیت برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔

برطانیہ کا پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 29 مارچ 2019ء کو یورپی یونین سے انخلا کا آغاز ہونا تھا ۔تاہم اس ’’طلاق‘‘ کے کاغذات کو ابھی حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے اور فریقین کے درمیان بہت سے امور پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ان میں بالخصوص جمہوریہ آئیرلینڈ اور شمالی ائیرلینڈ کے درمیان مستقبل کا سرحدی مسئلہ سب سے نمایاں ہے۔بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کی یہ واحد زمینی سرحد ہوگی کیونکہ جمہوریہ آئیرلینڈ تو یورپی یونین کا حصہ رہے گا جبکہ شمالی آئیرلینڈ برطانیہ کا حصہ ہے۔

یادرہے کہ شمالی آئیرلینڈ میں کئی عشروں سے جاری مسلح شورش کے خاتمے کے لیے 1998ء میں امن معاہدہ طے پایا تھا۔اس کے تحت آئیرلینڈ کے ساتھ واقع شمالی آئیرلینڈ کے سرحدی علاقے میں پولیس اور فوج کی تعیناتی ختم کردی گئی تھی ۔اب سرحد کے دونوں اطراف کے بہت سے لوگ ایک مرتبہ پھر ’’سخت‘‘ بارڈر یعنی مسلح فورسز کی تعیناتی نہیں چاہتے ہیں۔

Share this:
Emmanuel Macron
Previous Post داعش کی شکست سے فرانس کے لیے نمایاں خطرہ ختم ہو گیا : عمانوایل ماکروں
Next Post شام، ادلیب کے غیر عسکری علاقے پر بمباری میں درجنوں افراد لقمہ اجل
Syria Bombing

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.