geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میثاق مجبوریت

June 18, 2019 1 1 min read
Maryam Nawaz - Bilawal Meeting
Share this:

Maryam Nawaz - Bilawal Meeting

تحریر : اے آر طارق

مریم نواز، بلاول زرداری کی ون ٹو ون ملاقات ہمراہ وفد جاتی اُمراء (رائے ونڈ)میں ہوچکی، دونوں کے قلوب وارواح میں حکومت وقت کے لیے جو بغض وغبار بھرا تھا،وہ اُبلے ہوئے گٹر کے پانی کی طرح باہر آگیا،ساری صورتحال عوام الناس کے سامنے ہے،ن لیگ اور پی پی پی والے حکومت کے خلاف کیا کرنے جارہے،سب کچھ عیاں ہوچکا،ہرچیز واضح ہوگئی کہ احتجاج ہوگا،،مرنا ہوگا ،دھرنا ہوگا(مگر کب ہوگا ، اِس کا تعین باقی ہے)حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادینے کی باتیں ہوئیں،آئندہ ملاقاتوں،مل کر ساتھ چلنے کے عہدوپیمان بھی ہوگئے،تمام تر معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،ہر موضوع زیر بحث آیا،ہر ایک معاملے پر روشنی ڈالی گئی،قوم کو ”وہ اِس ملک کے لیے کتنے ناگزیر” کی اہمیت کو بھی باور کروایا گیا،کس نے بدلا پاکستان ،کون بدلے گا پاکستان ،بھی عوام کو بتایا گیا،آئین کی سربلندی اور جمہوریت کی بالادستی کا اراگ بھی الاپا گیا، غریب کی محرومیوں پر بھی بات کی،مہنگائی کا رونا بھی رُویا گیا،بجٹ کتنا عوام دوست،پر بھی بحث چلی،بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا،مہنگائی اور بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

سب کچھ پر بات ہوئی،ساری صورتحال لوگوں کے سامنے لائی گئی،اگر کوئی بات عوام کے سامنے نہیں لائی گئی یا بتائی نہیں گئی تو وہ یہ کہ آج ”کیسے مل بیٹھے دیوانے دو” اور یہ کہ اِس ملاقات کا حقیقی ایجنڈا کیا تھا؟۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ملکی ہر ایشو زپر بات ہو اور اپوزیشن کی گرفتاریوں پر کوئی بات نہ ہو،کیسے ہوسکتا ہے کہ آپس میں مل بیٹھے بھی اور” ابو بچائو،فیملی بچائو”پر کچھ نہ بولے ہو،یہ ہونہیں سکتا،تیری یاد نہ آئے، ساری قوم کے آگے ہر ایشوز عیاں اور نواز زرداری معاملہ کا تذکرہ نہ ہو،ایسے میں اگر کہا جائے کہ سب ملکی معاملات پر بات ہوئی،نواز زرداری پر نہیںتو یہ سب جھوٹی باتیں ہیں،ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ،دکھانے کے اور۔حکومتی معاملات پر تنقید،مہنگائی اور بجٹ پر ملک گیر تحریک لانے کا فیصلہ،آئین کی سربلندی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے نعرے پیچھے،کی آڑ میں پس پردہ غیر محسوس انداز میںنواز بلاول بیانیہ کا پرچار کیا گیا۔

ووٹ کو عزت دو،کو تقویت پہنچانے کی کوشش کی گئی،بلاول کے ملکی کاز کے برعکس خیالات ووچار جیسے گھسے پٹے بیانیے کو سہارادیا گیا،آئین کی سربلندی اور جمہوریت کی بالادستی کی کوششوں کا علم بلند کرکے نواز زرداری کی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کی گئی،پارلیمنٹ میں ہوتے ہوئے اُن کے ساتھ کیسی کیسی ”ناانصافیاں، زیادتیاں ”ہوئیں بتلانا مقصود،”کتنے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے ‘کی یاددہانیوں کا ذکر ہوا،یہ کیسے ہوا،یہ کیوں ہوا،یہ کب ہوا،کی دونوں کے نہاں خانوں پر فلم چلی،گلے شکوے بھی ہوئے،وعدے وفا نہ ہونے کا بھی ذکر چلا،عین وقت پر ہاتھ اور ساتھ چھوڑ دینے کی باتیں بھی ہوئیں۔ہر سطح پر نواز زرداری کی گرفتاریوں کی مذمت اور اِس پر احتجاج کے باوجود ملکی سطح پر ہر ایشوز اٹھانے کے بعد اہم ایشوز ،نواز زرداری کی گرفتاری کی بابت ”پردہ اسکرین”پر کوئی بات نہیں ہوئی،کیوں؟اِس لیے کہ پاکستان کے سیاہ وسفید کے کبھی مالک ،یہ لوگ جانتے ہیں کہ کہاں پر کیا بات کرنی،کیسے کرنی اور کب کرنی اور یہ کہ عوام کی دکھتی رگ پر ہاتھ کیسے رکھنا،اپنی دم توڑتی تحریک کو کیسے چلانا،زندہ کرنا،جو غریب عوام کے حقوق وفرائض کے لیے کم اوراپنی کرپشن و لوٹ ماربچانے کے لیے زیادہ ہے۔

قوم کے اندر اپنی رہی سہی عزت کو برقرار رکھنے کے لیے ”ٹھگ آف پاکستان گروپ”مہنگائی،بجٹ اور پاکستان کی کمزور معیشت کا سہار ا لے کر(جوکہ انہی لٹیروں کے باعث ہے)کا فائدہ اٹھا کر عوامی احساس و جذبات سے کھیلنے کی تیاریوں میں ہے،بھولی بسری گائے جیسی عوام ،جسے کوئی جب چاہے،جس طرف لے جانا چاہے،لے جائے،تھک جانے کی حد تک،کے جذبات کو اُبھارے،جھوٹ موٹ کا رُونا روئے ،جھوٹی موٹی کی کہانیاں سنائے، گرم کرنے کی کوشش کریں گے،مگر اب کے بار یہ عوام اتنی بھولی نہیں رہی کہ جان نہ پائے کہ اصل کہانی کیا ہے،بلاول نواز جیل میں ملاقات ،زرداری ہائوس میں افطار ڈنرکے بعد جاتی اُمراء آمد اور سیاسی بیٹھک سجانے کا حقیقی مقصد کیا ہے۔

ایک لاکھ تیس ہزار کا مقروض پیدا ہونے والا ایک ایک بچہ اپنے پہلے دن سے ہی جانتا ہے کہ اِن کی یہ آنیاں جانیاں اور اِن کو مسلسل لگے یہ چکر ،گھن چکر ملک کے لٹیروں کو بچانا باالخصوص نواز وزرداری کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش اور اِن کی رہائی کی طرف ایک قدم ہے ۔بلاول نواز ملاقات کے بعد مریم بلاول ملاقات اِس حوالے سے کتنی معاون ثابت ہوتی ہے ،یہ آنے والا کل ہی بتائے گا اور یہ کہ اِن کے ساتھ عوام کس حد تک نکلتی ہے ،دیکھنے لائق ہوگا،اِس لیے کہ عوام اِن کے حوالے سے اب کے بار سمجھتی ہے کہ ”تیرا غم میرا غم،اِک جیسا صنم”۔#
AR Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Girl - Oppression
Previous Post کیسی محبت
Next Post ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور واحد اسپورٹس کے تحت عید ملن کی پروقار تقریب کا انعقاد
Eid Milan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.