geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میموریز

June 23, 2019 0 1 min read
Memories
Share this:

Memories

تحریر : علی عبداللہ

کچھ کتب ایسی ہوتی ہیں جو نہایت سادہ اور عام فہم انداز میں لکھی گئی ہوتی ہیں، مگر ایک دفعہ ان کا مطالعہ شروع کر دیا جائے تو پھر احساس ہوتا ہے کہ انھیں مکمل کیے بنا اٹھنا ممکن ہی نہیں- یہ کتابیں بظاہر بہت زیادہ گہرائی، فلسفے اور دقیق نکات پر مشتمل نہیں ہوتیں مگر یہ آپ کو ایک خوابی دنیا میں ضرور لے جاتی ہیں- انسانی احساسات اور جذبات کی جھیل میں ہلچل پیدا کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ایسی ہی ایک کتاب “میموریز” ہے جو اپنے انداز اور اسلوب میں شاعری اور نثر کا ملغوبہ ہے مگر پڑھنے والے کو ایک خیالی دنیا میں لے جاتی ہے-

تھائی لینڈ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی لینگ لیو، جو کہ ایک شاعرہ اور ناول نگار بھی ہیں کو قنتس سپیرٹ آف یوتھ ایوارڈ، چرچل فیلو شپ اور گڈ ریڈز ریڈرز چوائس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے- نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر لینگ لیو کی پہلی کتاب “لو اینڈ مس ایڈوینچرز” اور ان کا ناول “سیڈ گرلز” دنیا بھر میں بیسٹ سیلر رہا-
لینگ کی تحاریر نثر اور شاعری کا ملاپ ہونے کی بنا پر ایک منفرد اور دلچسپ تخلیق کا روپ دھارتی ہوئی نظر آتی ہیں- سوشل میڈیا پر دو ملین سے زائد فالورز رکھنے والی یہ مصنفہ، محبت, بے وفائی اور خواتین کو با اختیار بنانے جیسے موضوعات پر لکھنے کی بنا پر دنیائے ادب میں اپنے بے شمار شائقین کی صورت گونج رہی ہیں-

“میموریز” لینگ لیو کی تیسری کتاب ہے جو 2015 میں شائع ہوئی- مختصر نظموں اور تحاریر پر مشتمل یہ کتاب ایک ذاتی ڈائری کی مانند دکھائی دیتی ہے، جہاں لکھنے والے نے بے ساختہ اپنی محبت اور اس میں چبھنے والے نشتر، گزری یادوں اور جذبات کا بلا تکلف اظہار کر دیا ہے-

” what was it like to love him? Asked Gratitude.
It was like being exhumed, I answered. And brought to life in a flash of brilliance.
What was it like to be loved in return? Asked Joy.
It was like being seen after a perpetual darkness, I replied. To be heard after a lifetime of silence.
What was it like to lose him? asked Sorrow.
There was a long pause before I responded:
It was like hearing every good-bye ever said to me, said all at once”

لینگ لیو کا انداز تحریر اور الفاظ کا چناؤ قاری کو مکمل طور پر اپنے حصار میں لے کر اسے بے خود کر دیتا ہے- اس کتاب کو پڑھتے ہوئے مجھے محسوس ہوا, کہ رات کی تنہائی میں اس کے لفظ لفظ کو محسوس کرتے ہوئے مطالعہ کرنا انسان کو خوابوں اور خیالوں کے ان سلسلوں تک رسائی دیتا ہے، جہاں سے تقریباً ہرشخص اپنی عمر کے کسی نہ کسی حصے میں گزرا ہوتا ہے- وہ پہلی محبت ہو یا وہ پہلا چہرہ جسے دیکھنے پر آپ کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوئی تھیں- وصل تھا یا ہجر، وفا کا درس تھا یا بے وفائی کی داستان، قاری چاہے جس سلسلے سے بھی گزرکر آیا ہو، یہ کتاب اسے کسی نہ کسی موڑ پر یاد ماضی کے جلتے الاؤ کی تپش ضرور محسوس کرواتی ہے- اور یہی اس کتاب کی اہم خوبی ہے- دوران مطالعہ، بعض جگہوں پر مجھے یوں بھی محسوس ہوا جیسے کوئی “پروین شاکر” محبوب کی بے وفائی پر تڑپتی ہو اور اپنی محبت کی صدائیں بلند کر کے محبوب کی سنگ دلی کو پگھلانے کی کوشش کر رہی ہو-
“Why do you write? he asked.
So I can take my love for you and give it to the world, I reply.
Because you won’t take it from me.”

“میموریز” آپ کی میموری میں چھپی کئی “میموریز” کو نکال لانے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی سوچ کو ایک نئی جدت اور چاشنی بخشتی ہے- یہ کتاب شاعروں اور ان لوگوں کو لازمی پڑھنی چاہیے جو” تیرے خواب نہ دیکھیں تو گزارا نہیں ہوتا” کی صدائیں دیتے ہیں- یعنی یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے باعث دلچسپی ہے جو تخیلاتی دنیا سے وابستہ ہے- گو کہ اس کتاب کو شاہکار تو نہیں کہا جا سکتا لیکن منفرد اور تخیلاتی مواد کے شائقین کے لیے یہ ایک تحفے سے کم نہیں ہے-
“Have you ever loved a rose,
and bled against her thorns;
and swear each night to let her go,
then love her more by dawn.”

کتاب کی پرنٹ کوالٹی نہایت شاندار ہے- سرورق اور فونٹس بھی کافی دلکش دکھائی دیتے ہیں- 243 صفحات پر مشتمل یہ کتاب چائینہ میں “Andrews MCMeel Publishing” کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے- اس کی قیمت 19.99 امریکی ڈالر ہے- بقول مصنفہ،
“It was words that I fell for. In the end, It was words that broke my heart”
لیکن میرا خیال ہے کہ یہ کتاب اپنے الفاظ، اسلوب اور معیار سے آپ کو شاید جھومنے پر تو مجبور کرے لیکن اس کا مطالعہ آپ کو وقت کے ضیاع کا احساس دلا کر آپ کی دل شکنی ہرگز نہیں کرے گا-

تحریر : علی عبداللہ

Share this:
Engineer Iftikhar Chaudhary
Previous Post پاکستان عمران خان کی قیادت میں مشکل حالات سے نکل جائے گا۔ انجینئر افتخار چودھری
Next Post تحریک کشمیر عروج پر، بھارتی فوجیوں کی ریکارڈ ہلاکتوں پر فوجیوں کا مورال ڈاوں
Kashmiris

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.