geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرکل دور کے بعد حکومت قائم کرنا ایک طویل مرحلہ

September 21, 2021 1 1 min read
German Parliament
Share this:

German Parliament

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) چھبیس ستمبر کو جرمن شہری اپنے ملک کی نئی پارلیمان کا انتخاب کریں گے لیکن وفاقی حکومت کا قیام اور نئے چانسلر کے منتخب ہونے میں وقت لگے گا۔

چار سال قبل جرمن انتخابات کے بعد نئی حکومت کے قیام کو قریب چھ ماہ کا عرصہ لگا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتیں، جن کی پالیسیاں اور ترجیحات ایک دوسرے سے مختلف ہیں، انہیں نئے حکومتی پلان پر متفق ہونے کے لیے مذاکراتی عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات یہ عمل کافی طویل ہوجاتا ہے اور ایسی صورت میں ملک کی سابقہ حکومت ایک عبوری حکومت کے طور پر کام کرتی ہے۔

اس مرتبہ بھی توقع ہے کہ حکومتی اتحاد قائم کرنے کے عمل میں وقت لگے گا۔ دو جماعتوں پر مشتمل اتحاد اکثریتی ووٹ حاصل کرتا نظر نہیں آرہا اور ایسا لگ رہا ہے کہ تین مختلف سیاسی جماعتیں حکومتی اتحاد بنائیں گی۔

سب سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اپنے پارٹی ممبران کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے قواعد طے کرنا ہوتے ہیں۔ پھر وہ میڈیا سے چھپنے کی بھر پور کوشش کرتے ہوئے آپس میں بات چیت کرتے ہیں۔

حکومتی اتحاد قائم کرنے کے مذاکرات کا عمل چاہے جاری ہو، نو منتخب پارلیمان اپنا کام شروع کر دیتی ہے۔ جرمن آئین کے مطابق جرمنی میں نو منتخب پارلیمان کو انتخابات کے بعد تیس روز کے اندر اندر کام شروع کرنا ہوتا ہے۔

اگر جرمن پارلیمان حکومتی اتحاد کے لیے جاری مذاکرات کے باعث نئے چانسلر کو منتخب نہیں کر پاتی تو جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر چانسلر انگیلا میرکل اور ان کی کابینہ کو اگلی حکومت کے قیام تک کام کرنے کا کہیں گے۔

جرمنی کی نئی پارلیمان 709 اراکین سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور چین کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے بڑی پارلیمان ہو گی۔ اس کی ایک وجہ جرمنی کا انتہائی پیچیدہ انتخابی عمل ہے، جو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ پارلیمان کے اراکین کی تعداد پارٹی ووٹوں کی مناسبت سے ہو۔

پارلیمان کے سب سے سینیئر رکن نئی پارلیمان کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہیں۔ اس اجلاس میں پارلیمانی صدر اور ان کے نائب اراکین کو منتخب کیا جاتا ہے۔ نئی پارلیمان کا سب سے اہم کام چانسلر کو منتخب کرنا ہے۔ جرمن چانسلر خفیہ ووٹنگ کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔

Share this:
Indian Army
Previous Post پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیزی یا خلاف ورزی نہیں ہوئی، بھارتی فوج
Next Post پاکستان بین الاقوامی سیاحت، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے محفوظ ہے، آرمی چیف
Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.