geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جبری گمشدگی کے مقدمات سول عدالتوں میں: کیا فرق پڑے گا

January 31, 2019 1 1 min read
Families of Missing Persons
Share this:

Families of Missing Persons

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی وفاقی حکومت نے جبری گمشدگی کو قابلِ سزا جرم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا کئی حلقے خیر مقدم کر رہے ہیں۔ تاہم ناقدین کے مطابق نہ تو اس سے یہ معاملہ ہوگا اور نہ ہی گمشدہ افراد کے رشتے داروں کو سکون ملے گا۔

حکومت نے کابینہ کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ اگر کسی کو زبردستی غائب کرے گا تو اس کا مقدمہ سول عدالتوں میں چلایا جائے گا۔ کئی تجزیہ نگاروں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنناڈو اسپنوزا کے دورے کے بعد حکومت کی طرف سے اس فیصلے کا آنا خوش آئند ہے۔

ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئر پرسن ڈاکڑ مہدی حسن کے خیال میں اس فیصلے کے پیچھے بیرونی دباؤ بھی ہو سکتا، ’’اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور ان کو کئی افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغامات بھیجے تھے کہ وہ اس مسئلے کو حکومتِ پاکستان کے ساتھ اٹھائیں۔ تو ممکن ہے کہ وہ دباؤ بھی کام آیا ہو لیکن ہم اس کو مثبت قدم سمجھتے ہیں۔ کم از کم اب گمشدہ افراد کے رشتے دار مقدمات تو درج کر اسکیں گے۔ کسی حد تک ان کی تسلی ہوگی۔‘‘

مہدی حسن کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں پر الزام ہے کہ وہ اس میں ملوث ہیں اور ان کے خیال میں ان اداروں کو ان الزامات کا سامنا کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہیے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ گمشدہ افراد کی تعداد تین سو سے کچھ زیادہ ہے لیکن ایچ آر سی پی کے خیال میں یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔

بلوچ تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ایسے افراد کی تعدا د بیس ہزار سے زیادہ ہے لیکن اس دعوے کو کئی غیر جانبدار ادارے قابلِ اعتبار نہیں سمجھتے۔
حالیہ ہفتوں میں گمشدہ افراد نے کوئٹہ میں بھر پور متعدد سرگرمیاں کر کے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی توجہ حاصل کی۔ بلوچ سیاست دان اختر مینگل نے بھی گمشدہ افراد کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس مسئلے کا حل نکالے۔

پی ٹی آئی کے خیال میں حکومت اب اس حل کی جانب جا رہی ہے۔ پارٹی کے ایک رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق خاکوانی کے خیال میں پی ٹی آئی اس مسئلے کو حل کرنے میں بہت سنجیدہ ہے، ’’ابھی ہم نے صرف فیصلہ کیا ہے اور اب ہم ترمیم لے کر آئیں گے۔ ہمیں اس مسئلے کی نزاکت کا احساس ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی کی وجہ سے ممالک کی بدنامی ہوتی ہے۔ اس لیے ہم اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں اور وفاقی حکومت نے متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لے کر ہی اتنا بڑا فیصلہ کیا ہوگا۔ میرے خیال میں یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔‘‘

دوسری طرف ناقدین کے خیال میں ملک کے کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ طاقتور خفیہ اداروں کا احتساب کر سکے۔ جبری گمشدگی کے سب سے زیادہ واقعات بلوچستان میں رونما ہوئے ہیں۔ اس صوبے سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار آیت اللہ درانی کے خیال میں اس فیصلے سے جبری گمشدگی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

درانی کے مطابق، ’’مجھے کوئی زیادہ امید نہیں ہے۔ الزام یہ لگتا ہے کہ اس میں ادارے ملوث ہیں، تو کیا عدالتیں جرنلوں کو سزا دیں گی۔ میرے خیال میں اگر کوئی پولیس یا دوسرا بندہ کسی کو اٹھا لے گا تو اس کو سزا ہوجائے گی لیکن طاقتور حلقوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا۔ یہ صرف ایک دکھاوا ہے۔ اگر ادارے چاہیں تو کل اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں، وہ کہہ دیں کہ وہ کسی کو نہیں اٹھائیں گے تو کوئی غائب نہیں ہوگا۔‘‘

گمشدہ افراد کے لواحقین بھی اس خبر پر کوئی بہت زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے، جن کے رشتے دار لاپتہ ہیں، نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کوبتایا، ’’بلوچستان سے ہزاروں افراد لاپتہ ہیں لیکن سزا دینا تو دور کی بات ایف آئی آر درج کرانے کے لیے رشتہ داروں کو دھکے کھانے پڑتے ہیں۔ صرف چند سو ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں وہ بھی نا معلوم افراد کے خلاف۔ حالانکہ سب کو پتہ ہے کہ وہ نامعلوم کون ہیں۔ تو سزا تو دور کی بات ہے، جبری طور پر گمشدہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر بھی نہیں درج ہو سکتی تو انہیں سزا کیا ملے گی۔‘

Share this:
Black Magic
Previous Post بھارت: جادو ٹونے کے الزام میں ماں اور بچوں کا قتل
Next Post سعودی ولی عہد کی فروری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آمد متوقع
Prince Mohammed Bin Salman

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.