geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماں کی چشم پوشی اسلام کا زوال

June 26, 2019June 27, 2019 1 1 min read
Mother
Share this:

Mother

تحریر : شاہ بانو میر

ایک بچہ اپنے شہر کے محدث “”داخلی”” کے درس میں موجود تھا
جب انہوں نے لوگوں سے ایک حدیث کو بیان کیا
تو
بچے نے اتنے بڑے مجمع میں ٹوک دیا
اور کہا
کہ جن صاحب کے نام سے آپ نے حدیث کی سند بیان کی ہے
وہ درست نہیں ہے
وقت کا مانا ہوا محدث
دس سالہ بچے کی یہ بات سن کر
جُز بُز ہوا
اور
اس بچے کو ڈانٹ دیا
مگر
گھر جا کر جب رجوع کیا تو
بچے کی بات درست نکلی
یہ بچہ تھا وقت کا محدث اکبر
محمد بن اسمعیٰل البخاری
امام بخاری کے نام سے ان کی کتاب
شہرہ آفاق صحیح بخاری کو
اصح الکتاب بعد از قرآن کہا جاتا ہے
امام بخاری 13 شوال 194ھ بعد نماز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے تھے
امام بخاری ابھی کمسن تھے کہ
شفیق باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا
امام بخاری کے والد اپنے وقت کے مانے ہوئے محدث تھے
اور
اسماعیل جلیل القدر علماء اور حماد بن زید کے شاگردوں میں سے تھے
اور
امام مالک کی شاگردی کا شرف بھی ان کو حاصل تھا
امام بخاری کی والدہ نے باپ کے وفات پانے کے بعد ان کی پرورش کی جانب توجہ مبذول کی
انکی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنے لگیں
امام بخاری نے ابھی ٹھیک سے ہوش نہیں سنبھالا تھا
کہ
ان کی آنکھوں کی بینائی جاتی رہی
اس المناک سانحے کا والدہ کو شدید صدمہ ہوا
انہوں نے بارگاہ الہیٰ میں بہت آہ وزاری کی
عجز و نیاز کا دامن پھیلا کر اپنے لاثانی بیٹے کی
بینائی کے لئے دعائیں کیں
ایک مضطرب بے وسیلہ
اور
بے سہارا ماں کی عاجزانہ دعاؤں نے
اللہ کی بارگاہ میں
قبولیت کا شرف حاصل کیا
رات کو خواب میں
ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کو
خواب میں دیکھتی ہیں
فرماتے ہیں
جا اے نیک خُو
تیری دعائیں قبول ہوئیں تیرے نور نظر
اور
لخت جگر کو پھر نور نظر سے نوازا گیا ہے
صبح اٹھتی ہیں تو کیا دیکھتی ہیں
بیٹے کی آنکھوں کا نور لوٹ آیا ہے
نیک ماں کی بہترین تربیت نے اس بچے کو
نبی پاکﷺ کی محبت کی ایسی محبت دلائی
کہ
عمر وقف کر دی حدیث کی تلاش اور اس کی تحقیق میں
عمر بھرآنکھوں کے لوٹائے جانے کا حق ادا کرتا رہا
احادیث کو لکھ لکھ کر
زبانی یاد کر کے لوگوں میں علم بانٹ کر
نوجوانی میں دو لاکھ سے زیادہ احادیث زبانی یاد کر چکے تھے
احادیث کو باقاعدہ کتابی شکل میں صحیح بخاری ان کی وہ تصنیف ہے
جس نے ان کی شخصیت کو بین القوامی طور پے شناخت دلوائی
احادیث کے اس عظیم مجموعے کی
ہر حدیث کو آپ نے غسل کر کے وضو کر کے دو نفل پڑھ کر لکھا
یہ ہے ایسی مثال جس کی تربیت ماں نے اپنی گود سے شروع کی
آج ہر تعلیمی معاملہ پر اپیل کی جاتی ہے
احتجاج کیا جاتا ہے
سکول میں بچوں کو اسلام اب غیر اسلامی لوگ پڑھائیں گے
جواب یہ ہے
کہ
اگر ماں نے اپنے بچے کو ابتدائی تعلیم گود میں دی ہوگی
انشاءاللہ
بچہ سکول ہی نہیں کہیں بھی جائے یا کچھ بھی سنے گا
وہ ضرور گھر سے ملی اپنی پکی بنیاد سے جان جائے گا
کہ
یہ سبق غلط ہے
اور
یہی اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
ہمیں آج جاگنے کی ضرورت ہے
ایک دوسرے کو جگانے کی
قرآن سے حدیث سے
اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے
اس بے ترتیب بہکے ہوئے مجہول معاشرے کی درستگی کی
مائیں واپس آئیں
اپنے فرائض کو جانیں
پہچانیں اپنی ذمہ داری کو
اسلام آج زوال پزیر کیوں ہے؟
کہ
ہمارے پاس فرحت ھاشمی نگہت ھاشمی جیسی امت کی مائیں ہیں
ان کے علاوہ بہت کم ہیں

جبکہ
اسلام کا پھیلاؤ اور اس کا شعور کسی ایک کے بس کی بات نہیں ہے
الحمد للہ
دیکھتے ہی دیکھتے ان کی شبانہ روز محنت سے
ملک میں ہی نہیں بین القوامی طور پر بھی
اسلام کی قندیل یوں روشن ہو رہی ہے کہ
نور کا ھالہ بڑہتا بڑہتا ہم جیسوں کو بھی اپنے حلقے میں لے آیا
الحمد للہ
آج
آج ہم جیسے بھی اپنے بونے قد کے ساتھ دین کی تشہیر کیلئے کوشاں ہیں
اللہ پاک اسلام کے بچاؤ کیلئے وقت کی ہر ماں کو جگا دے
اس کی بے مقصد مصروفیات کو مقصد سے جوڑ دے
لایعنی ذمہ داریاں نے آج عورت کو گھر سے نکالنے کی ترغیب دے کر
گھریلو نظام تہہ و بالا کر دیا ہے
خواہشات پر قابو پانے کا مشورہ نہیں دیا جاتا
بلکہ
باہر کام کرو گھر سے نکلو کا
مفت مشورہ ہر کوئی دیتا دکھائی دیتا ہے
آج عورت کو پڑھے لکھے ہوتے ہوئے اپنی توجہ کا رخ
جدید طرز کی بجائے
واپس دین اسلام کی طرف موڑنا ہوگا
ملک میں بے تحاشہ غیر ملکی ثقافت کی رنگینیاں غبار بن کر
ہمارے گھروں پر ہمارے ذہنوں پر چھا چکی ہیں
لیکن
جہاں جہاں اللہ نے اپنا حق ثابت کرنا تھا
جن جن کو اللہ نے قرآن سے جوڑ کر حدیث کے سبق پڑھا کر
بچانا تھا
ان کے لئے اہتمام وہ ذات خود ہی کر دیتی ہے
ان محترم اساتذہ کرام کی بدولت جو آج چراغ ہدایت کی صورت موجود ہیں
ان سے ہدایت کا سبق کب ممکن ہے؟
جب ماں خواہش اور طلب رکھتی ہو اپنی نسل کی بقا کیلئے
ہر نعمت ہوتے ہوئے مسائل کا نا ختم ہونے والا
طویل سلسلہ ملک پر جاری و ساری کیوں ہے؟
ملک کی بد حالی نحوست اور پریشانیاں آزمائیشیں
بڑہتی جا رہی ہیں
کیونکہ
کل کی مائیں گھر سے نکلنے سے واپسی تک
دعاؤں کیلئے جاء نماز پر بیٹھی رہتیں تھیں
آج کی ماں نے سکینت کا واحد راستہ
اپنے رب کی عبادت اس سے دعا
اور
ہدایت کی فریاد کرنی چھوڑ دی
نتیجہ
موجودہ نسل گُم ہے؟
گمشدگی کے لئے ماں پریشان نہیں
کیونکہ
“”جدت پسندی”” ماں کی بھی تو ترجیح ہے
یورپ آج ترقی کے عروج پر پہنچ کر
واپسی کے سفر کی تیاری کر رہا ہے
کل یہاں
سائیکل کے بعد تیز فتار ترقی کے لیے گاڑیاں بنائی گئیں
آج لاکھوں یورو لگا کر دوبارہ سائکل کیلئے ٹریک بنائے جا رہے ہیں
کہ
فضا میں کثافت زیادہ ہو گئی
فطرت سے ٹکراؤ
کہیں بھی کوئی بھی کرے گا
لوٹنا اصل کی طرف لازم ہے
لہٰذا
پاکستان کے گھروں میں کل کا سکون سادگی رواداری ادب احترام
جس تیزی سے غیر فطری انداز سے ختم کیا جا رہا ہے
اس میں اور کسی کا قصور ہے یا نہیں
آج کی شعوری طور پے سوئی ہوئی ماں کا قصور ضرور ہے
آج ماں کو اپنی فکر سب سے بڑھ کر ہے
کہیں لباس کی جدید تراش خراش ہے تو
کہیں عمدہ پرس
میچنگ جوتوں کی فکر
کہیں
چہرے کا فیشل تو کہیں بالوں کی سیٹنگ
الغرض
ماں کی توجہ خود پر اتنی زیادہ ہے
ایسے میں بچے کا امتحانی پرچہ وہ بھول چکی ہے
اسلام اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں کےہوتے ہوئے
جتنا کمزور لاچار اور بے بس ہے
اس سے پہلے کسی دور میں نہ تھا
وجہ ہے
آج کی عورت کا کمزور ذہن
آسائشات کی حریص ماں
خالد بن ولید صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں کرتی
وہ خود جن خواہشات کی شکار بنا دی گئی
دوران حمل وہی اس کے بچے کی ذات کی پہچان بن گئیں
واپسی ہمیشہ کا اصول ہے
پاکستان میں واپسی کا سفر اب ضروری ہوچکا ہے
اب یہ ماں پر ہے کہ
راتوں کو رو رو کر اللہ سے دعائیں کر کے
اپنے بچے کوامام بخاری بناتی ہے
یا پھر
صرف دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا کر
خود بری الذمہ ہوکر
گلے شکوے ہی کرتی رہے گی ؟
اگر
خود اپنی ذمہ داری سے چشم پوشی کرے گی
Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:
Sheikh Tamim bin Hamad al-Thani
Previous Post قطری خط سے سرمایہ کاری تک
Next Post نیوزی لینڈ سے شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
Imran Khan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.