geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تحریک لبیک پاکستان کی ڈیل والی تمام خبروں کی تردید

February 12, 2019February 12, 2019 1 1 min read
Allama Khadim Hussain Rizvi
Share this:

 Allama Khadim Hussain Rizvi

تحریر : وقار اسلم

پاکستان میں پر امن عشاق رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سمندر کو لے کر چلنے والے علامہ خادم رضوی رہا ہونے کو ہیں اس کڑے وقت میں بھی وہ حق کا علم تھامے ہوئے ہیں۔ اعلیٰ حضرت خادم رضوی صاحب اور دیگر لوگوں میں فرق یہ ہے کہ وہ بلا خوف و خطر بغیر کسی تردد کے ہر مشکل کو گلے لگا لیتے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ مشکلات کتنی ثقیل ہوتی چلی جائیں۔

انہوں نے پہلے بھی جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں وہ ہر محن و تمازت سے نبردآزما رہے ہیں ان کا معاملہ یہ ہے کہ وہ حق پرستی کے لئے جنون کی حد سے گزر جاتے ہیں۔ اب جب علامہ خادم رضوی اور ان کی جماعت کے رہنما جب رہا ہونے کو ہیں تو حکومتی حلقوں کی طرف سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شاید انہوں نے آ سیہ کیس فیصلہ پر سمجھوتے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ میرے مستند زرائع کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے بالکل کسی قسم کی ڈیل کرنے کو تیار نہیں ہوئے۔

تحریک لبیک کراچی نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹی خبر قرار دیا ہے جبکہ مرکزی قائم مقام امیر محمود اعوان قادری نے بھی کہا ہے کہ حرمت رسول پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا اور اس لئے ہر قسم کے سخت حالات کو جھیلنے پر تاَمُّل نہیں ہوگا عدالت کہتی ہے کہ اس نے کچھ نہیں کہا۔ اگر کچھ نہیں کہا یعنی اظہار رائے کیا ہی نہیں تو ایوارڈ کیوں؟ بس جب دال کالی ہوتی ہے تو ہی تو لوگ جذباتی ہو کر باہر نکلتے ہیں اور دہشتگرد قرار دیئے جاتے ہیں۔

قارئین دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو پڑھا لکھا طبقہ ہے یہ ایڑھی چوٹی کا زور لگانے میں کسی قسم کی عار محسوس نہیں کرتے اور آخری دم تک سینا سپر ہو کر حق کی فتح کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔1983 ء میں رضوی صاحب نے جیل کاٹی وہ کسی اور کی طرح ان تکالیف سے گھبراتے نہیں ہیں بلکہ باہمت رہ کر ان آزمائشوں سے نبردآزما ہوتے ہیں ایک وہیل چئیر پر بیٹھا شخص کیسے اپنے دوٹوک موقف پر ڈٹا ہے یہ واقعی استعجاب گزیدہ کردینے والی بات ہے اس وقت جتنی ایف آ ئی آ ر تحریک لبیک پر درج ہوئی ہیں شاید کسی شرپسند پر ہوئی ہوں جبکہ یہ جماعت پر امن عمائدین کی سرپرستی میں اپنے احتجاج ریکارڈ کرواتی رہی ہے۔

یہ بات تو یقینی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا الیکشن جیتنا تو ممکن نہیں تھا لیکن جس سطح پر اس نے ووٹ حاصل کئے وہ اس کی اخلاقی فتح ضرور تھی۔تحریک لبیک پاکستان کے لوگ کلب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہلائے جانے پر فخر کرتے ہیں اور لاچاری و بے بسی کو عشق کے آڑے نہیں آنے دیتے۔

نئے مرکزی قائم مقام امیر تحریک لبیک پاکستان قاضی محمد محمود اعوان قادری آستانہ عالیہ اعوان شریف ( جو آزاد کشمیر کی جانب ضلع گجرات کے سرحدی علاقے میں واقع ہے) کے سجادہ نشین ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ قلندرِلاہوری علامہ اقبال اور ان کے والد شیخ نور محمد بھی آستانہ عالیہ اعوان شریف سے بیعت تھے۔

موجودہ قائم مقام امیر قاضی محمد محمود اعوان قادری کے جدامجد قاضی سلطان محمود اعوان قادری علامہ اقبال اور ان کے والد شیخ نور محمد کے پیرومرشد تھے

علامہ اقبال کے پیرومرشد قاضی سلطان محمود اعوان قادری کی ولادت 1256 ہجری بمطابق 1840 عیسوی کو ہوئی تھی جبکہ 1337 ہجری بمطابق 1919 عیسوی کو ان کا وصال ہوا تھا۔ سب ناموس رسالت کے پہرہ دار ہیں ان کا مقصد افراتفری پھیلانا نہیں بلکہ شاتم رسول کو قانونی اور آئینی سزا دلوانا ہے لہٰذا بغیر اس معاملے کو طول دینے کے یا جھوٹ و مکر سے بات بگاڑنے کے حکومت کو چاہیئے افہام و تفہیم سے حل کروائے تاکہ ملک خلفشار کے پس پردہ داعی عناصر سے محفوظ رہے۔ایک اسلامی ریاست اپنے پورے فقیدالمثال رتبے کے ساتھ پہچانی جائے۔
Waqar Aslam

تحریر : وقار اسلم

Share this:
Valentine Day
Previous Post ویلنٹائن ڈے ۔۔۔اور ۔۔۔ہماری زندگی
Next Post ئے شکاری، لائے جال پرانا
US Forces in Afghanistan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.