geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

January 3, 2022 0 1 min read
Muhammad Hafeez
Share this:

 Muhammad Hafeez

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر رخصت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

17 اکتوبر 1980ء کو سرگودھا میں آنکھ کھولنے والے محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003 ء کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا بین الاقوامی ون ڈے کھیلا، اسی سال اگست میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی کیا۔

28 اگست 2006 ءکو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف انضمام الحق کی قیادت میں جب پاکستان نے اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی 20 کھیلا تو محمد حفیظ اس ٹیم میں بھی شامل تھے۔

محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے، آل راؤنڈر نے ایک ٹیسٹ 2 ون ڈے اور 29 ٹی 20 میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے، محمد حفیظ کا شمار پاکستان کے ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جو اپنے سخت موقف کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، خاص طور پر میچ فکسنگ اور ڈسپلن کے حوالے سے محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ میں ایک نمایاں مقام حاصل رہا ہے۔

2016 ءمیں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 5 سال کی سزا کے بعد بین الااقوامی کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرنیوالے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ پیش پیش تھے۔

ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم ہو نے اور اس کے حق میں آواز بلند کر نیوالے کرکٹرز میں بھی محمد حفیظ پیش پیش رہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں سوئی گیس کارپوریشن پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ نے اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے سابق کپتان مصباح الحق اور اظہر علی کے ہمراہ ملاقات بھی کی، اگرچہ اس ملاقات کا کوئی مثبت حل تو سامنے نہ آیا، البتہ تینوں سابق کپتانوں کو احسان مانی کے بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ میں اس پیش رفت کے نتیجے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پٹرا۔

محمد حفیظ سخت گیر موقف رکھنے والے کھلاڑیوں میں پہچان رکھتے ہیں ،لہذا انہوں نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی، نقصان کی پرواہ نہیں کی۔

2014 ء میں بنگلا دیش میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد بطور کپتان محمد حفیظ نے تمام ذمہ داری قبول کی اور پاکستان پہنچ کر قیادت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔

2020 ءمیں محمد حفیظ اپنے ٹی 20 کیرئیر کی بہترین فارم میں نظر آئے ، انہوں نے 10 میچو ں میں 4 نصف سینچریوں کیساتھ 415 رنز اسکور کئے، البتہ افسوس پاکستان کرکٹ بورڈ کی سطح پر اس شاندار پرفارمینس کے باوجود محمد حفیظ کی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کیساتھ سرد جنگ نے عظیم کھلاڑی کی اس پرفارمینس کو کسی اعزاز کا مستحق نہ ہو نے دیا۔

پاکستان کے لئے 50 اووورز کے 3 ورلڈ کپ 2007، 2009 اور 2019 کھیلنے والے محمد حفیظ کو 2015 ء ورلڈ کپ میں منتخب ہو نے کے باوجود اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس گراؤنڈ پر ڈراپ کر دیا جس کا سابق کپتان کو بے حد افسوس ہے، کیونکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ ایونٹ کے صرف دو میچ کے بعد فٹ ہو سکتے تھے البتہ انہیں فوراً آسٹریلیا سے پاکستان روانہ کردیا گیا۔

2007 ء میں جنو بی افریقا میں شعیب ملک کی قیادت میں پہلا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کھیلنے والے محمد حفیظ 2009 ء کے علاوہ پاکستان کے لئے تمام آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے، اپنے کیرئیر کے دوران دائیں ہاتھ سے گیند کر نے والے محمد حفیظ کو کیرئیر میں کئی بار مشکوک بولنگ ایکشن کے مرحلے سے گزرنا پٹرا،البتہ اس سلسلے میں قانونی راستے کیساتھ محمد حفیظ نے فتح کو گلے لگایا۔

بھارت میں انڈین پریمئر لیگ کھیلنے والے محمد حفیظ نے آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا میں لیگ کرکٹ بھی کھیلی اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے بعد اب وہ لاہور قلندرز کے لئے کھیلتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کئے جا نے والے محمد حفیظ نے اب 18 سال بین الااقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے، البتہ آل راؤنڈر دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتے ضرور دکھائی دیں گے۔

محمد حفیظ نے پاکستان کے لئے 392 بین الااقومی میچو ں میں 12789 رنز 21 سینچریوں 64 نصف سینچریوں کی مدد سے بنائے، ایک مستند فیلڈر مانے جانے والے محمد حفیظ نے 160 کیچ لینے کیساتھ بطور آف بریک بولر 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Share this:
Vitamin Foods
Previous Post وٹامن کے اور دل کی بہتر صحت کے کے درمیان تعلق دریافت
Next Post حکومت نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے، احسن اقبال
Ahsan Iqbal

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.