geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

القدس اور مسلمان

May 14, 2021 1 1 min read
Israel Gaza Attacks
Share this:

Israel Gaza Attacks

تحریر : میر افسر امان

مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ اب یہ یہودیوں کے قبضے میں ہے۔ قصہ اس طرح ہے کہ سرزمین فلسطین خلافت عثمانیہ کی سلطنت میں شامل تھی۔ یہودیوں کی صہونی تحریک ( zaionist (movement کا سربراہ ارتزل جس نے صہونیت کی بنیاد رکھی تھی کا نمایندہ حاخام قرہ صوآفندی ترکی کے خلیفہ عبدالحمید کے پاس دولت کے انبار لے کرگیا تھا اور کہا تھا ترکی کے سارے قرضے یہودی ادا کر دیں گے۔ فلسطین میں یہودیوں کوآباد ہونے دیں۔مگر اسلام کی غیرت والے ترکی سلطان نےاسے ٹھکرا دیا تھا اورکہا تھا کہ میں فلسطین کی مٹی کا ایک ذرا بھی پیسوں کےعوض یہودیوں کو نہیں دوں گا۔ پھرجب سیکولر اتاترک نے سلطان عبدالحمید کوصلیبیوں کے کہنے پر معزول کیا تو وہی یہودیوں کا نمایندہ حاخام قرہ صو آفندی سلطان کی معزولی کا پروانہ لے کرسلطان کے سامنے کھڑا تھا۔ اس وقت نیک دل سلطان پر کیا گزری ہو گی۔ اتاترک نے سلطان کوجلاوطن کیا۔ ترکی کی خلافت ختم کرکے سیکولر نظام حکومت قائم کیا۔ ملک سے اسلام کی ساری نشانیوں کو مٹا دیا۔ یہ ہیں سیکولراتاترک کے کارنامے کے اپنے خلیفہ کے ساتھ ۔ ایسا ملت دشمن برتائو ایک سیکولر نے مسلمان خلیفہ کے ساتھ کیا۔ 1923ء جب صلیبیوں نے ترکی کی خلافت پر قبضہ کر کے اسے درجنوں راجوڑوں میں تقسیم کر کے آپس میں بانٹ لیا تھا ۔ اس طرح فلسطین برطانیہ کے قبضہ میں چلا گیا۔ برطانیہ نے1948ء
بلفورغیرمنصفانہ یک طرفہ معاہدے کے تحت فلسطین یہودیوں کو دے دیا۔ پھر یہودی ساری دنیا سےآ آ کر فلسطین میں آبادہونا شروع ہو ئے اور آج بھی ہو رہے ہیں۔ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال رہے ہیں۔اس کو گھروں سے بے دخل کر کے غزہ کی جیل میں ڈال رہے ہیں۔

یہودی جوکہتے پھرتے ہیں کہ فلسطین ہمارا آباہی وطن ہے۔ تو یہ اسطرح ہے کہ تاریخی طور پر ثابت ہے کہ یہودی صرف چار سو پر شمالی فلسطین اور آٹھ سو جنوبی فلسطین میں برس آباد رہے۔ جبکہ عرب فلسطینی شمالی فلسطین میں ڈھائی ہزار سال اور جنوبی فلسطین میں دو ہازار سال سے آباد چلےآ رہے ہیں۔ اس تاریخٰی حوالے سے شاعر اسلام شیخ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنے ایک شعر میں کہا تھا کہ:۔

ہے خاک فلسطین پہ یہودیوں کا اگر حق
ہسپانیہ پر حق کیوں نہیں اہل عرب کا

اسرائیل کی تازہ جارحیت بھی اس وجہ سے شروع ہوئی کہ فلطینیوں کو اپنے گھروں سے نکالا گیا۔ 27 رمضان کو فلسطینی مسجد اقصیٰ میں شب بیداری اور عبادت میں مصروف تھے۔ اسرائیل فوجی جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہو گئے۔ نماز پڑھنے والوں کو ٹھڈے مار مارکر مسجد سے بگا دیا۔ مسجد کو آگ لگا دے۔ نمازیوں پر مسجد میں گولیاں چلائیں۔ 2 نمازی شہید ہوئے اور300 زخمی ہوئے۔ پھر بھی بہادر فلسطینی نوجون صبح تک مسجد کے صحن میں موجود رہے ۔اور رسول اللہ کی نعت بیان کرتے رہے۔ دوسری طرف مسجد میں 75 سالہ قبضہ کی خوشی میں یورشم ڈے بریڈ میں یہودیوں نے خوشیاں منائی۔ اچھل کود کی۔ ڈانس کرتے رہے۔رد عمل اوراس ظلم پر حماس نے اسرائلی بستیوں پر100 راکٹ حملے شروع کئے۔ راکٹ حملے میں 2 اسرائیل مارے گئے۔ اسرائیل فوجوں نے غزا ہر بمباری شروع کر دی ابھی تک 28 فلسطینی شہید اور ہزاروں ذخمی ہو گئے۔ اس میں حماس کے 15 کمانڈر بھی شریک ہیں۔ نیتن یاہو نے حملے تیز کرنے کی بات کی۔ مسجد اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی نشانہ باز تعینات کیے۔ فلسطین کی نہتی خاتون مریم افیضی کو ہتھ کڑیا ں لگائیں۔ وہ بہادر فلسطینی خاتون مسکراتی رہی اور کہتی رہی مجھے کس جرم میں گرفتارکیا گیا؟ خالد مشعل نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کےمعرکے میں ہم فتح مند ہوں گے۔حماس نے بیان جاری کیا کہ اسرائیل کو جرائم کا حساب دینا ہو گا۔

قبلہ اول کے دفاع کی صلاحیت رکھتے۔ مسجد اقصیٰ پر ترکی میں 60 ممالک کی ہنگامی کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کرے۔ سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل کا احتساب کیا جائے۔ او اآئی سی کے اجلاس میں غزہ پر حملے کی شدید مذمت۔ مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز منظور۔عمران حکومت اور اپوزیشن کی فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی مذہمت۔ عمران خان نے کہا ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ فلسطینیوں کے تحٖفظ کےلیےعالمی برادری اقدامات اُٹھائے۔عرب لیگ نے اپنا اجلاس بلا لیا۔اقوام متحدہ نے اسرائیل کی مزمت کی۔ اسرائیل امریکا کی نا جائز اولاد ہے۔ امریکا کو اقوام متحدہ میں ویٹو پاور حاصل ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کی مزاہمت میں درجنوں قراردادیں منظور کی لیکن اسرائیل نے انہیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا اور یہودی ذہنیت کے مطابق تکبر کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سابق صدرامریکا نے صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کیا۔اپنا سفارت خانہ یوروشلم میں شفت کیا۔ عرب دنیا پر دبائے ڈال کراسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کی مہم کی چلائی۔ اس مہم کی فلسطینیوں نے بھر پور مخالفت کی۔

فلسطین، کشمیر بلکہ سارے دنیا میں مسلمانوں کو بے رحمی سے مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ مسلم حکمران امریکا کی ہاں میں ہاں ملاتے تکھتے نہیں۔ ان مظالم کا ایک ہی حل ہے کہ اللہ تعالی اسلامی دنیا میں کسی ایسے لیڈر کو اُٹھائے جو دشمنوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے۔ جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے۔ یہ بزدل اسرائیلی تارعنکبوت ہیں ۔ جہادی مسلمانوں کے سامنے تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے۔ پھر دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی ہو گی۔ فلسطین اور کشمیر آزاد ہونگے ان شاء اللہ۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Maulana Tahir Ashrafi
Previous Post عید کے متعلق رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست ہے، مولانا طاہر اشرفی
Next Post قبلہ اول پر نہیں مسلمانوں پر حملہ؟
Israel Gaza Attacks

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.