geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مظفر گڑھ میں صحت عامہ کی بدترین صورتحال

January 28, 2019 0 1 min read
Muzaffargarh Hospital
Share this:

Muzaffargarh Hospital

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

صحت، اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جو ہر شخص کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔صحت حاصل کرنے اور اْسے برقرار رکھنے کے لیے سب زیادہ ذمہ داری ریاست پرعائد ہوتی ہے، کیوں کہ وہ اپنے عوام کی صحت وسلامتی اور دیگر بنیادی ضروریات کی ضامن ہوتی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ انگریز کے لیے عوام کی صحت کی ضرورت اورحفاظت صرف اپنے کام کے ملازم، سپاہی اور فوجی تک محدود تھی، ورنہ عوام کسی کھاتے میں شمارنہیں ہوتے تھے۔انگریز کے لیے اپنے گورے سول اورفوجی ملازم ہی اہم تھے۔ چنانچہ چھاؤنیوں میں پہلے اْن کے لیے ہسپتال بنے اور صفائی کا نظام بہترکیاگیا۔فوج کی صحت کے بعد انسپکٹرجنرل ڈسپنسریز اور جیل خانہ جات کاعہدہ قائم کیاگیا، جس نے فوجی پیداکرنے والے علاقوں میں ڈسپنسریوں کاآغازکیا،تاکہ صحت مند نسل کے نوجوان تاج برطانیہ کی حفاظت کے لیے بھرتی ہوسکیں۔وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے بڑے شہروں اورقصبوں میں سینی ٹیشن اور چیچک وٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کاانتظام کیا گیا۔ دیہات جہاں50فی صد سے زائد محنت کش آبادی رہتی تھی اْسے آفات اور تعویذ گنڈے، جھاڑپھونک کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا۔’نظریہ ضرورت‘ کے تحت نظام صحت وصفائی میں کچھ بہتری اس وقت آئی، جب انگریز کواپنی نوآبادیاتی مملکت پرجرمنی، اٹلی اورجاپان کے حملے کے خطرات منڈلاتے نظر آئے۔ تب اْس نے شہری دفاع،فائربریگیڈ اور شہری علاقوں میں سول ہسپتال قائم کیے۔

1947 ء میں موجودہ پاکستان میں جہاں آبادی تقریباً 3کروڑنفوس تھی، اس کے چاروں صوبوں اور مشرقی پاکستان میں انتظامی اضلاع اورڈویثر نوں کی تعدادبہت تھوڑی تھی۔ہرضلعی صدرمقام پر ایک سول ہسپتال اورضلع کے چند شہروں اور دوسرے حصوں میں محدود پیمانے پر ڈسپنسریاں تھیں۔ ان ڈسپنسریوں میں کئی مقامات پر LSMF ڈاکٹر یا نیم تربیت یافتہ ڈسپنسر تعینات کیے گئے تھے، جہاں زیادہ ترمقامی طورپرتیارکردہ گولیاں ،مکسچراور سفوف (پاؤڈر) استعمال ہوتے تھے۔ مسلّمہ دواساز فیکٹری کی تیارشدہ ادویات نہیں ہوتی تھیں۔ملک بھرکے دیہات کسی ایمرجنسی اور میڈیکل امدادی سہولت سے محروم تھے۔

سیلاب اورمتعدی وبائی امراض اْن کا مقدررہے۔ ماؤں، بچوں اور ضعیفوں کا کوئی پْرسانِ حال نہ تھا۔ عوام حفاظتی اور تائیدی صحت سے محروم تھے۔ سادہ زندگی میں امراض بھی سادہ تھے۔سیاسی اَدوار میں عام ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں معتدبہ اضافہ نہ ہوا۔ البتہ پنجاب میں نشترمیڈیکل کالج، ملتان اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج، لاہور کے علاوہ چند ضلعی ہسپتال تعمیر ہوئے۔ انتظامی سہولت کے لیے ضلعی صدرمقام پرسول سرجن کی پوسٹ کومیڈیکل سپرنٹنڈنٹ(MS) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(DHO) میں بانٹ دیا گیا۔ایک شہر کے علاج کے لیے،دوسرا باقی ضلع میں صحت وصفائی اوروہاں قائم شدہ چند ڈسپنسریوں کی نگرانی کے لیے۔

اس حوالے سے ضلع مظفرگڑھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ضلع کے واحد ڈائیلسز سنٹر میں 50 غریب اور مستحق مریضوں کا روزانہ مفت ڈائیلسز کیا جاتا تھا۔محکمہ صحت پنجاب نے ڈائیلسز سنٹر کے 80 فیصد سے زائد فنڈ کم کر دیے گئے۔ اب 46 لاکھ آبادی پر مشتمل ضلع کے صرف 10 مریضوں کا روزانہ مفت ڈائیلسز کیا جاسکتا ہے۔فنڈز کم ہونے کے باعث کئی مریضوں کو ڈائیلسز کیے بغیر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔بتا یا جاتا ہے کہ اس وقت تقریباً ڈائیلسز سنٹر میں ضلع مظفرگڑھ کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 7سو جبکہ ان رجسٹرڈ مریضوں ہزاروں میں ہیں۔پہلے دن میں 3 شفٹوں میں روزانہ 50 سے زائد افراد کا مفت ڈائیلسز کیاجارہا تھا مگر موجودہ فنڈز میں صرف 10 مریضوں کا مفت ڈائیلسز ہی ممکن ہے۔

افسوس نا ک بات یہ ہے مریضوں کے احتجاج اور اخبارات میں رپورٹس شائع ہونے کے باوجود ضلع مظفرگڑھ تعلق رکھنے والی اہم شخصیا ت کی خاموشی سے کئی سوالات کو جنم لے رہیں، اس ضلع سے تعلق رکھنے اہم شخصیات میں6رکن قومی اسمبلی اور12رکن پنجاب اسمبلی ہیں ان علاوہ بھی بہت سے سیاسی لوگوں شامل ہیں ، جن میں ’’ شبیر محسن قریشی ،ملک سلطان ہنجرا، سابق گورنر پنجاب اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک مصطفی کھر ، جمشید دستی،مہرارشاداحمد خان،ملک نور ربانی کھر ، جاوید دستی،رانا محبوب اختر ، طارق گورمانی،ملک رفیق کھر، محبوب غازی کھر ،فاروق کھر،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ،رضا ربانی کھر، مہر ارشاد سیال ،ساجد نعیم قریشی ، تہمینہ دستی، سابق وزیر امجد حمید دستی ،،حماد نواز ٹیپو ،ملک احمد کریم قسور لنگڑیال ،نوابزادہ افتخار،نواب زادہ منصور باسط سلطان بخاری ، باسط سلطان بخاری، سردار معظم علی جتوئی ،عاشق خان گوپانگ ، عامر طلال گوپانگ ،ہارون سلطان بخاری ،سردار عبدالقیوم جتوئی ودیگر معززشخصیات شامل ہیں۔

صحت عامہ کے حوالے تحصیل مظفر گڑھمیں 35 یونین کونسلیں، تحصیل کوٹ ادومیں 28 یونین کونسلیں ، تحصیل جتوئی میں 16 یونین کونسلیں اور تحصیل علی پور میں 30 یونین کونسلیں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز بڑے بڑے سردارقبیلوں کی نمائندگی کرنے والے معززین بھی صحت کی سہولیات کے فقدان پر خاموش اور لاعلم ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہم 2019ء میں داخل ہوچکے ہیں ،عوام کے نمائندوں کو انگریز کے نظام کو ختم کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان بھر میں ضلع مظفر گڑھ کی طرح تحقیق کے لیے بجٹ ، ریسرچ اسکالرز،لائبریری اوردیگرسہولیات کافقدان ہے۔وجہ یہ ہے کہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کاشعبہ بیوروکریسی اور ایم این ایز اور ایم پی ایز کے رحم کرم پر ہے جو تحقیق و ترقی (R&D)کو کارفضول سمجھتے ہیں۔ ہمارے طبی محقق ملک کی بیماریوں اورقوم کے مسائل صحت کے حوالے سے تحقیق کریں جوہمارے لیے مفیداورنظام صحت کو بہتربنانے میں مدد دے اور جن سے ملک وقوم کوواضح فائدہ ملے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Education
Previous Post تعلیمی معیار، پیف پارٹنرز اور حکومتی کردار
Next Post قمر الدین صابری اردو فائونڈیشن کے زیر اہتمام ”جشن جمہوریہ” ادبی اجلاس و مشاعرہ
Literary Meeting

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.