geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: سوچی کو چار برس کی سزائے قید سنا دی گئی

December 6, 2021 0 1 min read
Aung Suu Kyi
Share this:

Aung Suu Kyi

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی ایک عدالت نے جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کو چار برس کی سزائے قید سنا دی ہے۔ سوچی پر الزامات تھے کہ انہوں نے تشدد پر اکسایا اور کووڈ انیس قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

میانمار میں یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کے خلاف یہ اولین عدالتی فیصلہ ہے۔ سوچی کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد انہیں اور ان کے دیگر سیاسی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جس کے خلاف عوامی مظاہرے ابھی تک دیکھے جا سکتے ہیں۔

پیر کے دن فوجی جنتا کی حمایت یافتہ ایک عدالت نے سوچی کو چار سال کی سزائے قید سناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تشدد پر اکسایا اور کووڈ انیس کی روک تھام کیے لیے نافذ کیے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق سوچی کو یہ سزا سیاسی بدلہ لینے کے لیے سنائی گئی ہے۔

سوچی کے علاوہ سابق صدر ون مینٹ کو بھی انہی الزامات کے تحت چار برس کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان دونوں سیاسی رہنماؤں کو ابھی تک جیل منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

میانمار کی فوجی حکومت کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ دونوں سیاسی رہنما اس وقت جہاں موجود ہیں، وہاں سے ان کے خلاف دیگر الزامات کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ عدالتی فیصلے گزشتہ ہفتے جمعرات کو سنائے جانا تھے لیکن انہیں موخر کر دیا گیا تھا۔ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی فوجی جنتا کو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ ملک میں جمہوری حکومت بحال کرتے ہوئے سوچی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو آزاد کر دے۔

نوبل امن انعام یافتہ لیڈر آنگ سان سوچی کو دیگر الزامات کا سامنا بھی ہے۔ اگر یہ ان پر یہ الزامات بھی ثابت ہو گئے تو خدشہ ہے کہ انہیں عمر قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔ ماضی میں بھی سوچی اسی فوجی اسٹبلشمنٹ کی وجہ سے اپنی زندگی کے پندرہ برس نظر بندی میں گزار چکی ہیں۔

سوچی کے خلاف الزامات ہیں کیا؟
میانمار میں رواں سال کے آغاز میں فوجی بغاوت کے کچھ دن بعد ہی سوچی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے لائیسنس کے بغیر ہی واکی ٹالکیز اور سگنل جامرز رکھے ہوئے تھے۔ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سن دو ہزار بیس کے الیکشن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لاگو کیے گئے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔

اس کے کچھ عرصے بعد فوجی حکومت نے ان پر کچھ مزید الزمات بھی عائد کر دیے تھے۔ جن میں ایک الزام یہ بھی شامل تھا کہ سوچی نے نوآبادیاتی دور کےآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

دیگر الزامات میں الیکٹورل فراڈ اور غیر قانونی اعمال کو بھی شامل کر لیا گیا جبکہ رشوت خوری کے الزامات بھی عائد کر دیے گئے۔ فوجی حکومت کا الزام ہے کہ سوچی نے چھ لاکھ ڈالرز کی کیش رقوم اور گیارہ اعشاریہ چار کلو گرام سونا غیر قانونی طور پر وصول کیا۔

فروری میں آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت لیگ فارڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے مبینہ طور پر عالمی اداروں کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ میانمار کی فوجی حکومت کو تسلیم نہ کریں۔ اس پیش رفت کے بعد فوجی جنتا نے تشدد پر اکسانے کا الزام بھی عائد کر دیا تھا۔

میانمار می موجودہ صورتحال کیا ہے؟
میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہی فوج مخالف مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ تقریبا ایک سال کا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی ایسے مظاہرے جاری ہیں تاہم فوجی کریک ڈاؤن کے باعث ان کی شدت میں کمی آ چکی ہے۔

اس سایسی بحران میں کچھ مسلح گروہوں نے اپنی کارروائیاں بھی شروع کر دی تھیں، جن کو کچلنے کی خاطر فوجی ایکشن جاری ہے۔ ایک مقامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق یکم فروری کے اوائل کے بعد سے اب تک مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم ازکم بارہ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ فوجی حکومت لگ بھگ دس ہزار سے زائد سیاسی منحرفین کو گرفتار کر چکی ہے۔

علاقائی اور عالمی برادری کا دباؤ ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت ملکی اقتدار سول حکومت کو سونپے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے۔ تاہم ناقدین کے مطابق اگر ملکی فوج نے اس وقت عالمی دباؤ میں آ کر ایسا کیا تو اس کا ملک پر قبضہ ڈھیلا پڑ جائے گا، جو وہ نہیں چاہتی۔

Share this:
Money
Previous Post نوٹوں کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلا
Next Post سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.