geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    • Nvidia CEO Jensen Huang Resigns Amid China Spy Scandalاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اسپائی اسکینڈل کے باعث مستعفی
    • France Blames Iran's Revolutionary Guards for Fridge Cyberattackفرانس میں سپر مارکیٹوں کے فریجروں پر سائبر حملہ: ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان پوسٹ میں مبینہ غیرقانونی بھرتیاں: اسد محمود کو نیب اور ایف آئی اے کے طلبی نوٹس

November 5, 2026 6 1 min read
Pakistan Post Hiring Scandal: NAB and FIA Summon Former Minister Asad Mahmood
Share this:

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود کے خلاف تحقیقات تیز ہو گئی ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں تحقیقات کے سلسلے میں طلبی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

نیب راولپنڈی کا 10 نومبر کو طلبی کا حکم

نیب راولپنڈی نے اسد محمود کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ نیب کے نوٹس کے مطابق 2022 اور 2023 کے دوران پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں، جب اسد محمود وزیر مواصلات تھے۔

اعلیٰ عہدوں پر بھرتیوں میں زیادہ تعداد

دستاویزات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3,938 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی، تاہم مبینہ طور پر 4,252 افراد کو بھرتی کیا گیا۔ نیب کے نوٹس میں 2,646 ختم شدہ آسامیوں پر بھرتیوں کا بھی ذکر ہے اور کابینہ کمیٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مستقل تقرریاں اور مالی بوجھ پر تحفظات

نیب کے مطابق ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی سفارش کی گئی تھی، لیکن بڑی تعداد میں مستقل تقرریاں کی گئیں، جس سے پاکستان پوسٹ آفس پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کے خدشات پیدا ہوئے۔ تحقیقات میں منتخب امیدواروں کی مبینہ سیاسی وابستگی، جعلی اور بوگس دستاویزات، عمر کی حد سے زائد امیدواروں کی بھرتی اور ڈومیسائل کوٹہ کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی شامل ہیں۔

طلبی نوٹس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی وارننگ

بیورو نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ طلبی نوٹس کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں نیشنل اکاؤنٹیبلٹی آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ایف آئی اے کی انکوائری

ادھر ایف آئی اے کے انسداد بدعنوانی سرکل اسلام آباد نے بھی اسی معاملے میں اسد محمود کو طلب کیا تھا۔ 30 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹس میں انہیں 2 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس میں بھرتیوں میں مبینہ سنگین بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے حوالے سے انکوائری نمبر 197/2026 شروع کر رکھی ہے۔

Share this:
Pakistan and UK Sound Alarm Over Afghan-Based Militants, Pledge Joint Counter-Terrorism Push
Previous Post پاکستان اور برطانیہ کا افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہوں پر تشویش کا اظہار، انسداد دہشت گردی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
Next Post پیری مینس کی ہتک عزت کے مقدمے میں صحافی ماری پورٹولانو بری قرار
Marie Portolano Cleared of Defamation as Court Rejects Pierre Ménès's "Gag Procedure"

Related Posts

US Strikes Iran's Qeshm Island in Strait of Hormuz

امریکی حملے: ایران کے جزیرے قشم پر فضائی حملے، مقامی حکام کا دعویٰ

November 17, 2026
Paris Deploys 'MascuRadar' to Help Young People Spot and Challenge Masculinist Ideas

پیرس نے نوجوانوں میں مردانہ بالادستی کے خیالات کا مقابلہ کرنے کے لیے “ماسکیو ریڈار” متعارف کروا دیا

November 17, 2026
French Riot Police Walk Off the Job as National Protests Sweep the Country

فرانس میں احتجاج کے دوران سینکڑوں سی آر ایس اہلکار ڈیوٹی سے انکار

November 17, 2026
Fatal Burst of Gunfire in Les Abymes Leaves One Dead and Six Wounded

گواڈیلوپ کے علاقے لی زابیم میں فائرنگ، 29 سالہ شخص ہلاک اور چھ زخمی

November 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.