geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نریندر مودی کی حکومت اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، اپوزیشن

January 20, 2019 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

کولکٹہ (جیوڈیسک) مشرقی شہر کولکٹہ میں بھارت کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے متحدہ مظاہرے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ پولیس نے شرکاء کی تعداد نصف ملین یا پانچ لاکھ کے قریب بتائی جبکہ اپوزیشن پارٹیوں کی ریلی کے منتظمین کا خیال ہے کہ شرکاء پولیس کی بیان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ تھے۔

بھارت کے سیاسی تجزیہ کاروں نے اس ریلی کو ایک بڑے مظاہرے سے تعبیر کیا۔ اپوزیشن کی ریلی کو ’متحد بھارت‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس ریلی میں ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی شرکت سے دکھائی دیتا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اپنی اختتامی مدت کے قریب پہنچنے والی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ممتا بینرجی کی ریاستی حکومت نے ہی اس بڑی ریلی کا انتظام کیا تھا۔

ریلی کے انتظام سے قبل منتظمین کا خیال تھا کہ ریلی میں چار ملین افراد شریک ہو سکیں گے لیکن ریلی کے بعد کولکٹہ پولیس کے چیف راجیو کمار نے شرکا کی تعداد کو پانچ لاکھ بیان کیا۔ اس تعداد اور دعوے کے حوالے سے بعض تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک بڑی ریلی تھی لیکن اتنی بڑی نہیں کہ اس میں شریک لوگوں کی تعداد سے نریندر مودی کی حکومت کو کوئی بڑا خطرہ لاحق ہو جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ انیس جنوری کو ریاست گجرات کے دورے پر ہیں اور وہ وہاں فوجی سامان کے معائنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ گجرات میں کولکٹہ ریلی پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ اپوزیشن کا اتحاد اُن کے خلاف نہیں بلکہ بھارت کے خلاف ہے۔ ان کے بیان کو معتبر اخبار ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے۔

کولکٹہ ریلی کو رواں برس اپریل سے مئی کے دوران مختلف اوقات میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن کی تیاری کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ رواں برس کے انتخابات میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کامیاب ہونے کا امکان ہے لیکن امکاناً وہ اتنی نشستیں حاصل نہ کر سکے گی جتنی اُسے سن 2014 میں حاصل ہوئی تھیں۔ قوم پرست ہندو جماعت کو حالیہ چند مہینوں میں تین مختلف ریاستوں میں شکست کا سامنا رہا۔ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں شکست کو نریندر مودی حکومت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔

Share this:
Fawad Chaudhry
Previous Post حکومت کو کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جا رہا: فواد چوہدری
Next Post خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد پر عائد ہوتی ہے
Mohammed bin Salman

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.