geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہمسائے سب سے پہلے کی پالیسی: نریندر مودی سری لنکا میں

June 10, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

مالدیپ (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمسایہ ملکوں مالدیپ اور سری لنکا کے دورے پر ہیں۔ وہ یہ دورے اپنی پالیسی ’ہمسائے سب سے پہلے‘ کو فروغ دینے اور چین کا اثرو رسوخ کم کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔

دوسری مرتبہ منصب وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی بظاہر اپنی پالیسی ’ہمسائے پہلے‘ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ وہ اس پالیسی کو فروغ دینے کے حوالے سے پہلے مالدیپ پہنچے اور پھر سری لنکا۔ بھارتی وزیراعظم سری لنکا میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش میں ہیں اور ویسے بھی دونوں ملکوں کے دیرینہ قریبی تعلقات کی تاریخ موجود ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اُن کی یہ پالیسی قابل تعریف ہے لیکن دوبارہ الیکشن جیت کر وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد انہیں اُن ممالک کا انتخاب کرنا چاہیے تھا، جن سے اُن کی سرحدیں جڑی ہوئی ہیں۔ ان میں پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور چین خاص طور پر اہم ہیں۔ سری لنکا اور مالدیپ کی سرحدیں بھارت سے جڑی ہوئی نہیں ہیں اور درمیان میں سمندر حائل ہے۔

نریندر مودی اپنے غیرملکی دورے پر ہفتہ آٹھ جون کو مالدیپ پہنچے۔ مالدیپ کے نئے صدر ابراہیم محمد صالح نے مودی کی آمد پر کہا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ صالح نے مامون عبدالقیوم کو گزشتہ برس صدارتی انتخابات میں حیران کن انداز میں شکست دی تھی۔ مامون عبدالقیوم کے دورِ صدارت میں مالدیپ کا جھکاؤ واضح طور پر چین کی جانب تھا۔

ابراہیم محمد صالح کی صدارت میں قائم ہونے والی نئی حکومت نے ‘سب سے پہلے بھارت‘ کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے صالح کی تقریب حلف برداری میں بھی خاص طور پر شرکت کی تھی۔

مالدیپ کے دورے کے دوران مجلس کہلانے والی پارلیمان سے خطاب میں مودی نے انڈو پسیفک سمندری علاقے میں استحکام کو دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے لائف لائن قرار دیا۔ بھارتی وزیراعظم کے قیام کے دوران دونوں ملکوں نے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔

مالدیپ کے بعد اب مودی ایک مختصر دورے پر اتوار نو جون کو سری لنکا پہنچے۔ سری لنکا پہنچنے سے قبل بھارتی وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’’انہیں یقین ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد سری لنکا پھر ترقی کی شاہراہ پر ہو گا، بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں سے سری لنکا کے جذبے کو کمزور کرنا ممکن نہیں‘‘۔

سری لنکا میں پہنچنے کے بعد مودی کی پہلی مصروفیت ایسٹر سنڈے کے حملوں کا نشانہ بننے والے چرچ کا دورہ ہے۔ سری لنکا میں قیام کے دوران مودی میزبان ملک کے صدر میتھری سری سینا سے دو طرفہ تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے سیکریٹری وجے گھوکھلے کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بہت مختصر ہے لیکن اس دورے سے دونوں ملکوں کو اپنے تعلقات پر نظرثانی کا موقع ملے گا۔ گوکھلے کے مطابق مودی جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں سن 2014 سے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ مودی قبل ازیں سن 2017 میں بھی سری لنکا کا دورہ کر چکے ہیں۔

Share this:
German Foreign Minister
Previous Post جرمن وزیر خارجہ کا ایرانی دورہ، پانچ سوال اہم ہیں
Next Post مصنوعی لمبی پلکوں کے مضر اثرات
Artificial Eyelids

Related Posts

Pakistan Army Hits Back After Afghan Taliban Border Firing in Kurram

پاک فوج کا افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب، شیپولہ بیس کیمپ مکمل تباہ

October 18, 2026
Bilawal Bhutto Zardari Honors Karsaz Martyrs, Declares October 18 a Black Day in Pakistan's History

بلاول بھٹو کا کارساز سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت، 18 اکتوبر کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا

October 18, 2026
KP Police Seek 120% Security Allowance and Rs13.87 Billion Boost for Weapons and Gear

خیبر پختونخوا پولیس کا بھاری مطالبہ: سکیورٹی الاؤنس اور 13.87 ارب روپے اضافی فنڈز کی درخواست

October 18, 2026
Imran Abbas Steps Away From TV Dramas to Build a Tower Near Islamabad Airport

عمران عباس نے ٹی وی اداکاری چھوڑ دی، اب اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کاروبار پر توجہ

October 18, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.