geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قومی اسمبلی میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی: بجٹ منظوری پر بلاول کا ردعمل

June 29, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی۔

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی 20-2019 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی اجلاس میں فنانس بل کو بھی شق وار کثرت رائے سے منظور کیا گیا جب کہ اپوزیشن کی بجٹ میں کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد ہوئیں۔

بجٹ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں تاریخ کی بدترین دھاندلی دیکھی ہے جس طرح نالائق اور دھاندلی زدہ حکومت نے معاشی خودکشی کا بجٹ زبردستی منظور کیا ہے، ملک کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، دھاندلی کرکے دو بلز پاس کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق اور مشرف کا اسپیکر بھی غیرجانبدار ہوا کرتا تھا لیکن موجودہ اسپیکر تو اتنے جانبدار ہیں کہ جیسے حکومتی بینچز کے نوکر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے بار بار احتجاج اور خط کے باوجود اپنے صوبے سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کو قید میں رکھا جاتا ہے تاکہ وہ بول نہ سکیں، آج پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن ہے۔

بجٹ میں سندھ پر حملہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سندھ پر حملہ کیا گیا اور نالائق و نااہل حکومت نے تھرکول پر 15 فیصد ٹیکس لگا دیا، عوام دشمن حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے اور کسانوں اور مزدوروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن ِاس بجٹ میں ایک بھی نوکری نہیں ہے بلکہ یہ نوکریاں چھین رہے ہیں، 50 لاکھ گھروں کے وعدے کے باوجود بجٹ میں ایک گھر بھی نہیں، الٹا تجاوزات کے نام پر لوگوں سے چھت بھی چھینی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق کب تک مزدوروں اور کسانوں کی سبسڈی چھین کر امیروں کو نوازا جائے گا، یہ کس قسم کا نیا پاکستان ہے؟ جہاں ملک معاشی بحران کا شکار ہے، آپ غریبوں پر بوجھ ڈال کر امیروں کو ریلیف دے رہے ہیں اور یہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

پی پی چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، ہم کب تک یہ ظلم برداشت کریں گے؟ اس ظلم کے خلاف نکل رہا ہوں اور کل گوجرخان میں جلسہ ہوگا جس میں پنجاب کے عوام کو بتاؤں گا کہ کس طرح حکومت نے ان کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے اور عوام کی زندگی عذاب بنائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہےکہ عوام کے پاس جائیں اور انہیں بتائیں کہ تبدیلی کے نام پر ان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، پیپلزپارٹی ہر محاذ پر اس حکومت کے خلاف لڑے گی۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ والد کی گرفتاری پر بھی کہا تھا، عوام دوست بجٹ پیش کریں، ہم حمایت کریں گے لیکن حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا جس میں ٹیکس کا طوفان اور مہنگائی کی سونامی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت خود جمہوریت نہیں چاہتی اور پارلیمنٹ کو نہیں چلانا چاہتی تو نقصان ہوگا، حکومت ہر طرف سے سسٹم پر حملے کر رہی ہے۔

آرمی چیف کے معاشی صورتحال سے متعلق بیان پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اپوزیشن یا کسی سیاسی جماعت کو پیغام نہیں دیتا ہے، وہ ایک تقریب میں تھے جہاں معیشت پر بات کی گئی اور یہ بیان بالکل صحیح ہے، ہمیں مل کر کام کرنا ہے، اپوزیشن نے پہلے ہی کہا تھا قومی مسائل پر ملکر کام کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اتفاق سے کچھ نہیں چاہتی، جس چیز میں وزیراعظم عمران خان ہاتھ ڈالتے ہیں وہ بد سے بدتر ہوجاتی ہے، چاہے وہ معیشت ہو، سیاست یا پھر حکومت۔

چیئرمین سینیٹ سے متعلق عدم اعتماد کی تحریک پر پی پی میں ٹوٹ پھوٹ کے سوال پر بلاول کا کہنا ہے کہ حکومت کو کہوں گا کہ جب الیکشن ہوں گے تو دیکھیں گے لیکن اپنے ارکان اور اتحادیوں پر نظر دوڑائیں وہاں کچھ ایسا نہ ہو۔

Share this:
Asif Saeed Khosa
Previous Post سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں: چیف جسٹس پاکستان
Next Post مشرق وسطی صد سالہ معاہدہ ہمیں قبول نہیں، صدر فلسطین
Mahmood Abbas

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.