geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    • Europe's West Nile Season Sets Record as Virus Pushes Northیورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا بدترین سیزن، 1,715 کیسز اور 130 ہلاکتیں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قومی اسمبلی میں شور شرابہ، امیر قطر کا دورہ اور ایمنسٹی سکیم

June 29, 2019June 29, 2019 2 1 min read
National Assembly
Share this:

 National Assembly

تحریر : نعیم صدیقی

وزیراعظم عمران خان ، وزیر ریونیو حماد اظہر،مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور ایف بی آر کے چئیر مین شبر زیدی نے چند دن پہلے ٹیلی ویژن پروگرام میں عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت میں اس بات پر بھرپور زور دیا ہے کہ عوام ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بے نامی اثاثے ظاہر کریں۔بہت سی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ لوگ بہت کم اس جانب سنجیدگی کے ساتھ توجہ دے رہے ہیں۔ہمارا خیال تھا کہ لوگ عمران خان کی بات پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اپنے بے نامی اثاثے طاہر کر یں گے اور اس کی بدولت حکومت کے خزانے میں بھی میں خاط خواہ رقم آئے گی لیکن بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ سکیم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گی۔

ایمنسٹی سکیم میںحکومت کی تمام تر کوششوں اور وزیراعظم کے بار بار کے خطاب اور کروڑوں روپے کے اشتہارات کے باوجود لوگوں سے ان کے اثاثے ڈیکلئیر کرانا آسان کام نہیں ہے۔ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی نے چند روز پہلے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لفظ Selected کہنے پر پابندی لگادی ہے۔اپوزیشن عمران خان کو سیلیکٹڈ وزیراعظم کا نام دیتی ہے اور بلاول نے جب پہلی بار اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کے لیے یہ لفظ استعمال کیا تھا تو خود عمران خان نے بھی ڈیسک بجائے تھے۔اب ایسا کیا ہوگیا ہے کہ یہ لفظ تو بہت توہین آمیزہو گیا ہے جب کہ ڈاکو اوچور کے الفاظ بڑے زور و شور سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بولے جا رہے ہیں۔عوام یہ پوچھتے ہیں کہ کیا سیلیکٹد کا لفظ ڈاکو اور چور سے زیادہ توہین آمیز لفظ ہے؟ حکومت کا سارا زور عوام کی جیبوں سے پیسوں کے حصول پر ہے۔مہنگائی اور ڈالر کو کنٹرول کرنا،زراعت اور ایکسپورٹ پر توجہ دینا سماجی بہبود کے کاموں کو آگے بڑھانا،روزگار کے ذرائع پیدا کرنا،اس جانب حکومت کی توجہ نہیں ہے اس کے نتیجے میں عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

صرف ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 1490 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔اب اس کا ذمہ دار کون ہے؟ سونے کی قیمت 81 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچا دی گئی ہے۔ایک ماں جس نے اپنی بیٹی کی شادی پر اسکے لئے کانوں کے کانٹے خریدنے تھے جب اس کو سونے کی قیمت کا پتہ چلا تو اس نے مجبور ہو کر صرف انگوٹھی خرید لی اس کا کیا قصور تھا؟ سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ انسانی سوچ سے باہر ہے۔حیرت کی بات ہے کہحکومت عوام کے مسائل پر توجہ کیوں نہیں دے پا رہی ہے ؟ یہ وہ سلگتے ہوئے سوالات ہیں جو ہر جانب سے ہر طبقہ فکر سے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بجٹ پر اپوزیشن کی جانب سے ایک ہزار کے قریب کٹوتی کی تحاریک جمع کرائی گئی ہیں۔کیا حکومت مہنگائی اور ٹیکسوں کو کم کرنے کی اپوزیشن کی تجاویز مان لے گی ۔ہمیں تو ایسا کچھ اچھا دکھائی نہیں دیتا بحرحال حکومت کا بنیادی کام عوام کی زندگی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوتا ہے۔

ملک میں تعمیر و ترقی کے کام کرنا ہوتا ہے لیکن اس بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے تعلیم اور صحت کے فنڈز کم کر دیے گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یہ کہکر بجٹ کو مسترد کیا ہے کہ یہ منتخب حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا ہے۔یہی بات آل پارٹیز کانفرنس میں بھی کہی گئی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کی تجاویز کی چنداں پرواہ نہیں ہے۔سینٹ کے اراکین کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے تجاویز قومی اسمبلی میں بھجوادی گئی ہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کی کسی تجویز کو اہمیت نہیں دی جائے گی ۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا حکومت سینٹ اراکین کی تجاویزپر عمل درآمد کرتی ہے۔سینٹ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وہ سینٹ کے رکن ہیں لیکن حلفیہ کہنے کو تیار ہیں کہ حکومت کے کسی عہدیدار کی جانب سے بجٹ کے معاملے پر مشاورت نہیں کی گئی۔یقینا یہ چیزیں حکومت کے بجٹ کو متانزعہ بنائیں گی اور ملک کے اندر سیاسی درجہ حرارت گرمی سے بھی زیادہ اوپر جا سکتا ہے۔ملک میں گرمی عروج پر ہے۔بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔ مارکیٹوں میں ویرانی ہے۔لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

اب حکومت اور کیا چاہتی ہے۔عوام کے لئے کوئی ایسا شعبہ رہ گیا ہے جس میں امید کی کوئی کرن ہو کہ زندگی بہتر ہو جائے گی۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو دورہ پاکستان کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔اور انھیں پاکستان کا سب سے بڑاعزاز نشان پاکستان پیش کیا گیا یہ سب اہتمام ملک کے لئے کتنا سود مند ہوتا ہے۔کیقطر کی جانب سے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ہمارے میڈیا میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے دعوے حکمران جماعت کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں آئی ٹی کا شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔کیا ایسا ممکن ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں پاکستان کی افرادی قوت کو وہاں روزگا ر دیا جائے۔اگر ایسا ہوجاتا ہے تو اس سے پاکستان کی بہت سی افرادی قوت قطر میں روزگار کیلیے کھپائی جا سکتی ہے اور ہمیں زر مبادلہ کا ایک بڑا ذریعہ ہاتھ آسکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ماضی میں خاندانی تعلقات کو اہمیت دی گئی۔ اس بار پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سربراہ حکومت کو گاڑی میں بٹھا کر خود گاڑی چلا کر لائے۔عوام سوچتے ہیں کہ کیا اس طرح کی خدمت اور عزت و احترام کے دور رس نتائج ملک اور قوم کے لیے کب فائدہ مند ہوں گے۔

پاکستان اور قطر دونوں ملکوں کا خوراک،زراعت اور تجارت میں تعاون۔تیل اورگیس،ایل این جی وغیرہ کی تلاش میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ہم کتنے حجم کی تجارت قطر کے ساتھ کر سکتے ہیں اور اس سے پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اس بارے میں ہماری حکومت کو ایک واضع بیان دینا چاہئے کیونکہ تجارت تو ان لوگوں نے کرنی ہے جو پہلے سے اس شعبے سے وابستہ ہیں حکومت تاجر برادری کے لیے واضع لائحہ عمل کا اعلان کرے۔قطر روانگی سے پہلے قطر کے امیر نے جے ایف17 ٹھنڈر اور پاکستان کے مشاق طیاروں کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا اس سے کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ ہمارے طیارے خریدنے میںدلچسپی رکھتے ہیں اور اگر دونوں مملک کے درماین طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان بہت بڑی کامیابی ہوگی۔: قطر فٹ بال ورلڈ کپ کا میزبان بھی ہے اس کے لیے لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع موجود ہیں اس حوالے سے ہماری حکومت کو قطر سے بڑی سنجیدگی کے ساتھ بات کرنا ہوگی ہمارے لاکھوں لوگ اس اہم ایونٹ پر کام کرنے کیلئے ویزے حاصل کر سکتے ہیں۔قطر کے سربراہ کے دورہ پاکستان کو اس لحاظ سے کامیاب اور دوستانہ قرار دیا جا سکتا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کو امیر قطر نے قطر فٹبال کی شرٹ پیش کی جب کہ عمران کان نے اپنے دستخط کے ساتھ ان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ دیا۔نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا پر شرٹ والی تصویر کچھ زیادہ ہی شیئر کی جا رہی ہے۔
Naeem Siddiqui

تحریر : نعیم صدیقی

Share this:
Javed Iqbal
Previous Post نیب کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستانی تاثر میں بہتری آئی: چیئرمین نیب
Next Post سعودی ولی عہد دوست ہیں، یہ مملکت کے لئے بہت زیادہ کام کر رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
G20 Summit

Related Posts

Lula's Brazil Victory Breathes New Life Into Spain's Embattled Left

لولا کی جیت سے ہسپانوی بائیں بازو میں نئی جان، سانچیز کا ’عالمی ترقی پسندی کی بحالی‘ کا اعلان

October 26, 2026
Musk's AI-Generated Odyssey Ridiculed as Nolan's Epic Sails Toward Oscars

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی “اوڈیسی” سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

October 26, 2026
Houthis Target Saudi Oil Pipeline and Riyadh Airport as Yemen Conflict Escalates

حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، خطے میں کشیدگی عروج پر

October 26, 2026
Egypt Edges Toward Yemen War as Parliament Backs Military Support for Saudi Arabia

مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی منظوری دے دی

October 26, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.