geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم کہاں کھڑے ہیں؟

February 22, 2022 1 1 min read
Pakistan Economy
Share this:

Pakistan Economy

تحریر: ایم سرور صدیقی

ترقی کے پس منظر میں یہ جاننا بھی ضروری ہوتا ہے کہ دنیا ہمارے بارے میں کیا سوچتی ہے ہمارا طرزِ عمل کیساہے ؟ دوسروں کا اس بارے میں نقطہ ٔ نظر کیا ہے؟ داخلی اور خارجی مسائل کیا ہیں؟ ہماری حکومتوں کے پاس اس کا سلوشن کیاہے؟ یا کیا ہونا چاہیے عوام کی اکثریت کو اس بات کا یقین ہے کہ ہمارے حکمران صرف اپنے متعلق ہی سوچتے ہیں عوام ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیں۔

قومیں ایسے ہی اوپرنہیں اٹھیں اس کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی،زبردست حکمت ِ عملی اور ویژن ہونا لازمی ہے اب ہم لاکھ دنیا بھرمیںد ھنڈورہ پیٹتے پھریں کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے حالات سازگارہیں ،ان کے لئے ترقی کے زبردست مواقع ہیں یا پھرا س کے لئے تر غیبا ت کے روزانہ نت نئے پیکج کے اعلانات کریں کسی کو اعتبارنہیں آئے گا۔۔کیوں؟ اس کا جواب بڑا آسان اور سادہ سا ہے جب ہمارے اپنے ملک کے لو گوں نے بھاری بھرکم انوسٹمنٹ بہت سے غیرممالک میں کررکھی ہے ہم یقین کون کرے گا ان لوگوں میں ہماری سینکڑوںاہم شخصیات اور بیوروکریسی،سیاستدان اور تاجرشامل ہیں جب یہ لوگ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروںکے لئے ترغیبات کے لئے زمین آسمان کے قلابے ملارہے ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہے وہ دل ہی دل میں ہنس رہے ہوتے ہیں کوئی مبالغہ نہیں کوئی یہ بھی کہہ رہا ہو
شرم تم کو مگر نہیں آتی

ا سی تناظرمیںروسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جوکچھ کہا وہ اتنی بڑی سچائی ہے کہ انکار محال ہے اس کی باتیںبڑی پرفیکٹ ہیں سوچیں تو اگر ہماری یہی حالت جاری رہی
توپھر یقین ہے کہ

لائیں گے غسال کابل سے
اورکفن جاپان سے

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ہماری سوچ کے مطابق بات کہی یہ خیالات کوئی نیک شگون نہیں ہے بلکہ ہماری قومی المیہ ہے لیکن ہمیں مطلق اس کااحساس نہیں اس لئے احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے سچ ہی کہا تھا کہ پاکستان پاکستانیوں کے لئے قبرستان ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کیا اشرافیہ پاکستان کو فقط قبرستان سمجھتی ہے وہ تو پاکستان میں اپنا علاج کروانا گوارا نہیں کرتے ان میں شامل جو حکمران ہیں ان کو اللہ نے اتنی توفیق بھی نہیں دی کہ وہ یہاں ایسے ہسپتال بھی نہیں بنوا سکے جہاں ان کا اپنا علاج ہو سکتا اسی لئے۔

کہ جب کوئی پاکستانی امیر ہوجاتاہے تووہ اپنا بینک اکاؤنٹ سوئیزر لینڈمیں رکھتا ہے۔
وہ علاج معالجہ کے لئے امریکہ اور برطانیہ جاتاہے وہ شاپنگ دوبئی اور یورپ سے کرتا ہے وہ چائینہ کی چیزیں خریدتا ہے وہ عبادت مکہ اور مدینہ میں کرتا ہے
اسکے اولاد یورپ میں تعلیم حاصل کرتا ہے وہ سیر کرنے کے لئے امریکہ برطانیہ اور ۔کینڈا کا سفر کرتا ہے

اور وہ جب مرجاتا ہے تو وہ اپنے ابائی وطن پاکستان دفن ہوتاچاہتا ہے اس سے ظاہرہوتاہے ۔پاکستان پاکستانیوں کے لئے صرف قبرستان ہے اور جان لوایک قبرستان کیسے ترقی کرسکتاہے۔۔۔اب آتے ہیں معروف اداکارہ انجلینا جولی کی طرف جس نے پاکستانی رہنمائوں کے بارے میں شرمناک خیالات کااظہارکرکے دنیا کو چونکادیا تھا لیکن ہم نے اس سے بھی کچھ نہیں سیکھا ستمبر 2010ء کو اقوامِ متحدہ کی سفیر کا دورہ تھا ہالی ووڈ کی صف اوّل کی اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی سفیر انجلینا جولی نے جب پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امریکہ واپسی پر اقوام متحدہ کے لئے ایک خصوصی رپورٹ بھی لکھی جس میں انہوں نے ایک طرف متاثرین کی صورتحال کو انتہائی دردناک انداز میں پیش کیا اور دوسری طرف پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیوں اور انکے شاہانہ طرز عمل کو دیکھ کر صدمے میں آگئی ۔

انجلینا جولی جنہوں نے پاکستان میں فوٹو سیشن اور میڈیا میں آنے سے انتہائی گریز کیا اپنی رپورٹ میں لکھتی ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ اعلیٰ حکام اور بااثر شخصیات ان سے ملنے کے لئے قطاروں میں کھڑے ہو کر متاثرین کو پیچھے دھکیلتی رہے ۔ ہر کسی کی یہی خواہش تھی کہ وہ مجھ سے ملے ۔ انہیں یہ دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی جب وزیراعظم نے ان سے خواہش ظاہر کی کہ ان کے اہل خانہ ہالی ووڈ کی نمبر ون ادکارہ سے ملنے کے لئے بے چین ہیں ۔ ان کی فیملی مجھ سے ملنے کے لئے انکے آبائی شہر ملتان سے خصوصی طور پر ایک طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچی اور مجھے بیش قیمت تحائف دئیے۔ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے مجھے انواع و اقسام کے کھانے کی دعوت بھی دی۔ انجلیناجولی لکھتی ہیں کہ میرے لئے وہ انتہائی افسوس اور دکھ کا موقع تھا جب میز پر طرح طرح کے کھانوں کی بھرمار تھی۔ وہ کھانے ان سینکڑوں لوگوں کے لئے کافی تھے جو محض ایک آٹے کے تھیلے اور پانی کی چھوٹی سی بوتل کے لئے ایک دوسرے کو دھکے دے کر اس تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ انہیں اس بات پر بھی حیرت ہوئی کہ ایک طرف ملک میں بھوک اور افلاس ہے اور دوسری طرف وزیر اعظم ہائوس اور کئی دیگر سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت اور سج دھج دیکھ کر حکمرانوں کی عیاشی مغرب کو بھی حیران کر دینے کے لئے کافی ہے۔

انجلینا جولی نے اپنی رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان پر زور دیا جائے کہ اقوامِ عالم سے امداد مانگنے سے پہلے عیاشیاں ختم اور اخراجات کم کرے ” چلتے چلتے ایک اور بات۔۔۔ ایک سوئس بینک ڈائریکٹر کا کہناہے کہ اس وقت پاکستان کی اشرافیہ کے98 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں یہ رقم پاکستان میں انوسٹ کردی جائے تو30سال کیلئے پاکستان ٹیکس فری بجٹ پیش کر سکتاہے6کروڑ پاکستانیوں کیلئے روزگار+ملازمتیں دی جا سکتی ہیں500سے زیادہ پاور پراجیکٹ کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بجلی فری دی جا سکتی ہے، کراچی ، پشاور سمیت ملک کے کسی بھی کونے سے اسلام آباد تک چاررویہ سڑکوں پر مشتمل نئی ہائی وے بنائی جا سکتی ہے یا ہر پاکستانی کو چار سال تک20000روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا سکتاہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ غیر ملکی قرضوں سے نجات بھی مل سکتی ہے۔ یہ کچھ بتانے کا مقصد فقط یہ ہے کہ بحیثیت قوم ہمارے دلوں سے احساس ِ زیاں جاتارہاہے جس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی آپ دل پر ہاتھ رکھ کر ذرا خودسے سوال کریں ہم کہاں کھڑے ہیں؟
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:
Noor Muqadam Case
Previous Post اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
Next Post اپنی بولی اپنا دیسی کیلنڈر
Punjabi language

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.