geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئے سال کی مبارکباد : ایک غلط فہمی کا ازالہ

January 1, 2019 0 1 min read
New Year
Share this:

New Year

تحریر : کامران غنی صبا

نیا عیسوی سال شروع ہونے میں اب صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں. جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے وہیں نئے سال کی مبارکباد پر فتوی بازی کا بازار بھی گرم ہے. کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ عیسوی کیلنڈر کافروں کا کیلنڈر ہے. کئی لوگوں کے میسجز آ رہے ہیں کہ “ہمارا اسلامی سال” محرم کے مہینہ سے شروع ہوتا ہے اس لیے عیسوی سال کے آغاز پر مبارکباد دینا بدعت ہے، گمراہی ہے وغیرہ وغیرہ . …..

شاید اسی لیے جو لوگ جمعہ اور یوم ولادت مصطفی کی مبارکباد دینا بھی بدعت سمجھتے ہیں وہ بھی یکم محرم کو نئے سال کی مبارکباد دینے سے نہیں چوکتے. اب ذرا ان سے کوئی پوچھے کہ بھئی یہ “اسلامی سال” ہوتا کیا ہے؟ محرم، صفر، ربیع الاول یہاں تک کہ رمضان بھی دورِ جاہلیت میں یعنی حضور پاک ﷺ کی بعثت سے قبل اسی نام سے مشہور تھے. تو کیا اسلامی سال دورِ جاہلیت کی ہی دین ہے؟ پیارے رسول ﷺ ناموں کے معاملہ میں اتنے حساس تھے کہ وہ لوگوں کے غلط نام کو فوراً بدل دیتے تھے.
چناں چہ حضرت زینب ؓ کا نام پہلے ’’برہ‘‘ تھا، جس کے معنیٰ نیکی کے ہیں۔ پھر اس کے نام پر بعض مسلمان اعتراض کرنے لگے کہ تم اپنے نام کی وجہ سے اپنی تعریف کروا کر اپنے آپ کو مقدس ظاہر کررہی ہو۔ جب لوگوں کا اعتراض آپ کے نام کے حوالے سے حضور اکرمؐ تک پہنچا تو آپ نے ان کا نام بدل کر زینب رکھ دیا۔ (بخاری)
دوسری طرف آپ ﷺ نے پہلے سے رائج مہینوں اور دنوں کے نام کو اسی طرح رہنے دیا.

پیارے نبی ﷺ کے زمانے میں کوئی نیا کیلنڈر نہیں بنا تھا. حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں حساب کتاب رکھنے کے لیے کیلنڈر کی ضرورت محسوس ہوئی. اگر اس زمانہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجودہ انگریزی (عیسوی) کیلنڈر پیش ہوتا تو ممکن ہے کہ آپ اسے قبول فرما لیتے جیسا کہ پہلے غزوہ خندق کے موقع پر ایرانیوں کی تکنیک اور رجسٹر حساب کے معاملہ میں مصریوں کے طریقے کو اپنایا گیا تھا.

اب سوال یہ ہے کہ نئے سال کی مبارکباد دینا کافروں کا فعل ہے اور ان کی مشابہت سے منع کیا گیا ہے تو معلوم ہونا چاہیے کہ کافروں کی نقل کا تعلق عبادات سے ہے یعنی عبادات میں ان کی نقل نہ کی جائے. اب اگر ہر معاملات میں کافروں سے الگ روش اختیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تو ہمارا کھانا، پینا، پہننا، اوڑھنا، ٹکنالوجی کا استعمال سب کچھ ناجائز ثابت ہوگا.

رہی بات نئے سال پر غیر شرعی اعمال اور خرافات کی تو یہ پابندی صرف ایک دن کے لیے نہیں سال کے ہر دن عائد ہوتی ہے. لہذا غلط فہمیوں یا کم علمی کا شکار ہو کر ذرا ذرا سی بات پر اپنے بھائی کو بددین، بدعتی اور گمراہ کہنا کسی بھی طرح درست نہیں.

مبارکباد کا پیغام بھی دراصل ایک دعا ہے، برکت کی. اس لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ کسی کو برکت کی دعا دینے سے روکا جائے ہاں نئے سال کے جشن کی آڑ میں اگر کہیں شرعی اصولوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس کی روک تھام ضروری ہے.
Kamran Ghani

تحریر : کامران غنی صبا

Share this:
Imran Khan
Previous Post غربت، جہالت، نا انصافی اور کرپشن کیخلاف جہاد نئے سال کے عزائم ہیں: وزیراعظم
Next Post ایک اور سال تمام ہوا
Happy New Year 2019

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.