geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

July 15, 2019 2 1 min read
England
Share this:

England

لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ کیوی ٹیم کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 241 رنز بنا سکی۔

انگلش ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے تاہم کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے ابتدائی دو گیندوں پر کوئی رن نہیں بننے دیا۔

جس کے بعد انگلش بلے باز اسٹوکس نے اگلی گیند پر شاندار چکھا لگا کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لائے، چوتھی گیند پر 2 رنز لیتے ہوئے اوور تھرو کی وجہ سے انگلش ٹیم کو 6 رنز مل گئے اور نیوزی لینڈ شائقین کی امیدیں دم توڑتی دکھائی دیں تاہم پانچویں گیند پر 2 رنز لینے کی کوشش میں عادل رشید رن آؤٹ ہوئے۔

میچ کی آخری گیند پر انگلینڈ کا آخری کھلاڑی دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگیا اور یوں میچ برابر ہوگیا۔

سپر اوور میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹوکس اور بٹلر کھیلنے آئے جنہوں نے 16 رنز کا ہدف دیا، جواب میں نیوزی لینڈ کو سپر اوور کی آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے کہ مارٹن گپٹل 2 رنز لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے اور یوں میچ ایک بار پھر برابر ہوگیا تاہم میچ میں زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلش ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

قبل ازیں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے فائنل میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور ولیمسن نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 103 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 30 رنز بناکر پلنکٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد نکولس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی تاہم وہ بھی 118 کے مجموعی اسکور پر پلنکٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ روس ٹیلر بھی 14 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو ئے۔

ٹوم لیتھم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نکولس 55 اور لیتھم 47 رنزبناکر نمایاں رہے۔

انگلش ٹیم کے لیام پلنکٹ اور ووکس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے ہدف میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا اور 28 کے مجموعی اسکور پر جیسن روئے 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جوئے روٹ 7 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بنے جب کہ بیئراسٹو بھی 36 اور اوئن مورگن 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اسٹوکس اور بٹلر نے شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں بنائی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 110 رنز کی شراکت انگلش ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی تاہم 196 کے مجموعی اسکور پر بٹلر 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ووکس 2 اور پلنکٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس دوران میچ ڈرامائی صورت اختیار کرگیا اور مقررہ 50 اوورز میں پوری انگلش ٹیم 241 رنز بناسکی اور یوں میچ برابر ہوگیا۔

بین اسٹوکس نے میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 98 گیندوں پر 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ بٹلر 59 اور بیئراسٹو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم اور فیرگوسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بین اسٹوکس شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

پاکستان ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post حکومت کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں: بلاول بھٹو
Next Post آئی جی سندھ کی ہدایت پر پی پی اراکین اسمبلی سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
Security

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.