geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا : ہائپر سونک ہتھیار کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

January 6, 2022 1 1 min read
North Korea Missile Test
Share this:

North Korea Missile Test

شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز جس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا وہ “ہائپر سونک” ہتھیار تھا۔ انتہائی تیز ترین ہتھیاروں کے اس نظام نے خطرات کی سطح کافی بڑھادی ہے کیونکہ اس کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے آج تک کیے جانے والے ہائپر سونک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ تھا۔ اس سے قبل اس نے ستمبر میں ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ اکتوبر کے بعد سے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

پیونگ یانگ نے کیا بتایا؟
شمالی کوریاکی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے بتایا کہ میزائل میں ایک ‘ہائپر سونک وارہیڈ’ لگا ہوا تھا اور”اس نے 700 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ” بنایا۔

کے سی این اے نے مزید کہا کہ بدھ کے روز کیے جانے والے تجربے سے” ایکٹیو فلائٹ اسٹیج میں میزائل کے فلائٹ کنٹرول اور استحکام اور ہائپر سونک وارہیڈ لے جانے والی نئی تکنیک کی کارکردگی کی دوبارہ تصدیق ہوگئی۔”

خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ “ہائپر سونک میزائل کے یکے بعد دیگر کامیاب تجربات میزائل سیکٹر میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں اور اس سے ریاست کی مسلح فورس کو اسٹریٹیجک لحاظ سے جدید بنانے میں مدد ملے گی۔”

ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کے شمالی کوریا کے دعوے کی تاہم فی الحال آزادانہ تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے تمام طرح کے بیلسٹک میزائل اور جوہری تجربات کو ممنوع قرار دے رکھا اور اس کے جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ہائپرسونک ہتھیار آخر اتنے اہم کیوں ہیں؟
شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کے روز بحیرہ جاپان میں کیے گئے میزائل تجربے کی خطے کے کئی ملکوں نے نشاندہی کی۔ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے اس تجربے کی نکتہ چینی کی۔

ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار کے مقابلے پانچ گناز یادہ تیزی سے مار کرسکتے ہیں اور معیاری ہتھیاروں کے مقابلے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

بیلیسٹک میزائلوں کے برخلاف جو اپنے اہداف کو نشانہ بنانے سے قبل خلاء میں داخل ہوتے ہیں، ہائپر سونک ہتھیار کم اونچائی پر سفر کرسکتے ہیں اور اپنے راستے بھی تبدیل کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو روکنا بہت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے ایسے ہائپر سونک میزائلوں اور وارہیڈز کی تیاری کا مقصد غالبا ًیہ ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دیا جا سکے۔ امریکا اس وقت اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

مذاکرات بحال کرنے کی امریکا کی اپیل
امریکا نے شمالی کوریا کے ہائپر سونک میزائل تجربے کی مذمت کی اور پیونگ یانگ سے مذاکرات بحال کرنے کی اپیل کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، “یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور شمالی کوریا نے اپنے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے لیے خطرہ کھڑا کر دیا ہے۔”

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات سن 2019 سے تعطل کا شکار ہیں جب کم جونگ اُن اور اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت ناکام ہوگئی تھی۔

ٹرمپ کے جانشین جو بائیڈن کی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے نمائندوں سے ملاقات کرنے کی اپنی خواہش کا بارہا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی عدم توسیع پر زور دے گا۔

دوسری طرف پیانگ یانگ مذاکرات سے اب تک انکار کرتا رہا ہے۔ وہ امریکا پر اس کے شمالی کوریا کے خلاف معاندانہ پالیسیاں اپنانے کا الزام لگاتا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے بھی شمالی کوریا سے مذکرات کے لیے مخلصانہ کوششوں کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک ریل لائن کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا، “ہمیں صورت حال پر بنیادی طورپر قابو پانے کے لیے مذاکرات کی امید نہیں چھوڑنی چاہئے، اگر دونوں کوریا مل کر کام کریں اور اعتماد قائم کریں تو ایک دن امن ضرورقائم ہوگا۔

مون جائے ان نے حال ہی میں کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دشمنی کو کم کرنے کے لیے سن 1950-53 کی کوریائی جنگ کے خاتمے کا علامتی اعلان کیا جائے۔

Share this:
Kazakhstan Protesters
Previous Post قزاقستان بدامنی: کئی سکیورٹی اہلکار اور مظاہرین ہلاک
Next Post نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم کے ساتھی کو مل گیا
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.