geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

او آئی سی اجلاس، وزیراعظم کا دبنگ خطاب اور مسئلہ کشمیر

June 2, 2019 2 1 min read
Imran Khan
Share this:

 Imran Khan

تحریر : مہر اقبال انجم

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سب سے مقدس ترین مقام مکہ المکرمہ میں مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کے حقیقی قائد ہونے کا ثبوت دیا، پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے،سعودی عرب اگر امت مسلمہ کا روحانی مرکز ہے تو پاکستان یقینا امت مسلمہ کا دفاعی مرکزہے۔ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس میں جو خطاب کیا اسے نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے تمام لیڈروںنے سراہا کیونکہ عمران خان نے ایسے ایشوز پر بات کی جن پر بولنے کو کوئی تیار نہیں تھا، عالمی دنیا کی ناراضگی مول لینے کو کوئی بھی ملک راضی نہیں لیکن پاکستان کے وزیراعظم نے دبنگ خطاب کر کے او آئی سی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اوآئی سی کے غیرموثرکردارکے باعث مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد آزادی کو غیرقانونی اور اسلامی انتہا پسندی قرار دیا گیا،وزیراعظم نے خطاب میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ بھی اٹھایا اور اپنے خطاب کی ابتدا یہاں سے کی،او آئی سی اجلاس میں ماضی میں بھی پاکستان کے وزراء اعظم خطاب کرتے رہے ہیں لیکن جس انداز میں عمران خان نے خطاب کیا اور جن امور پر بات کی انہوں نے یقینی طور پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

کشمیر عرصہ دراز سے حل طلب مسئلہ ہے، بھارت نے قیام پاکستان کے بعد کشمیرپر قبضہ کیا،اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا لیکن سات دہائیاں گزرنے کے باوجو دکشمیریوں کو بھارت نے اپنا حق نہیں دیا بلکہ بھارت سرکار نے کشمیریون کا جینا حرام کر رکھا ہے، رمضان کے مقدس مہہینہ میں بھی سرینگر کی جامع مسجد کو تالے لگے ہوئے ہیں وہاں جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تمام حریت رہنما گرفتار و نظر بند ہیں، یاسین ملک کو بیماری کے باوجود جیل میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی پر کشمیر میںپاکستان کا پرچم لہرانے والی نڈر خاتون دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی کو بھی عرصہ دراز سے جیل میں رکھا گیا ہے، بھارت سرکار نے سیدہ آسیہ اندرابی پر غداری کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے، رمضان المبارک کے مہینہ میں بھی کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، شوپیاں، بارہمولہ، سرینگر، ترال و دیگر علاقوں میں ئے روز سرچ آپریشن میں کشمیریوں کو شہید کیا جاتاہے، برہان وانی کے قریبی دوست ذاکر موسی کو بھارت نے شہید کیا تو کشمیریوں نے بیس بار اس کی نماز جنازہ پڑھی۔

قربانیوں کے باوجود کشمیری تھکے اور ہارے نہیں ان کے حوصلے بلند ہیں ، ان کے حوصلے بلند ہونے کی وجہ صرف یہی ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر کشمیرکا ساتھ دے رہا ہے، پاکستان کشمیر کا حقیقی وکیل ہے ،کشمیری کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بھارتی فوج کی گولیوں کی بوچھاڑ میں صرف اس لیے لگاتے ہیں کہ وہ پاکستان کو مدینہ ثانی کہتے ہیں، ان کے نزدیک پاکستان ایک مقدس زمین ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، وزیراعظم نے او آئی سی اجلاس میں کشمیر کے حوالہ سے بھی آواز بلندکی اور کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کروایا جائے۔قوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، او آئی سی مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف اٹھائے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام آزادی کے حصول کی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں اور نائن الیون کے حملوں کے بعد کشمیریوں کی اس منصفانہ جدوجہد کو بھی اسلامی انتہاپسندی اور دہشتگردی کا نام دے دیا گیا۔ اسی طرح اسرائیل نے بھی فلسطینیوں پرمظالم ڈھاتے ہوئے ان کی تحریک آزادی کو اسلامی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کاکوئی حل ممکن نہیں اورفلسطین کادارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے۔

اسلامی کانفرنس کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصواب رائے کے ذریعے حل کرنے پرزور دیا ہے جب کہ تنظیم نے اس مسئلہ پر یوسف الدوبئے کو کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقررکردیا ہے۔سربراہ کانفرنس نے بھارت پرزور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال کو جانچنے کیلیے اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن اوردوسری عالمی تنظیموں کو وہاں جانے کی اجازت دے ۔کانفرنس کے اختتام پر جاری کیے گئے 12 نکاتی اعلامیہ جسے ”اعلان مکہ ” کا نام دیا گیا ہے میں 1967ء کی سرحدوں کے اندر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی گئی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہوگا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 194 کے تحت فلسطینیوں کے حق وطن سے پہلو تہی کی کوششوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔اعلامیے میں فلسطینی علاقوں کے اندر یہودی بستیوں کی تعمیر اور امریکی انتظامیہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ایسی کوششوں کو مسترد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں اسرائیل سے شام کی ملکیت گولان کی پہاڑیوں سے نکلنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی ڈیل،سکیم یا منصوبہ قبول نہیںکیا جائے گا جس میں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی نفی ہوتی ہو۔ عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرے۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مل بیٹھ کر حل کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تحقیقات اور کشمیر پر بھارت کے جبری قبضے کے لیے فوجی کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔اجلاس میں 15مارچ کو اسلام فوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، مغربی دنیا مسلمانوں کے احساسات کا احترام کرے اور اسلامو فوبیا سے باہر نکلے۔ او آئی سی بین الاقوامی سطح پر اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی معصوم کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ نائن الیوان سے قبل 80فیصد خودکش حملے غیر مسلم انتہا پسند کرتے تھے۔ او آئی سی کے فورم سے ہمیں دنیا کو بھرپور پیغام دینا چاہتے کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، نیوزی لینڈ واقعے نے ثابت کیا دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔او آئی سی کے 14ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سیعمل درآمد اور سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بروقت بردارانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی۔وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران مسلم امہ کو درپیش مسائل باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات، افغان مفاہمتی عمل اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی اجلاس میں جس طرح پاکستان بلکہ امت مسلمہ کی نمائندگی کی ہے وہ یقینا قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح عکاسی کی اور اسلام کے حقیقی تشخص کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیراورفلسطین کے وکیل بن کر ابھرے، دوٹوک مؤقف اپنایا کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔فلسطین کی آزادی کے لئے بھی زور دیا۔ عمران خان نے توہین رسالت اور گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے بات کر کے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں۔
Mehr Iqbal Anjum

تحریر : مہر اقبال انجم

Share this:
Dollar
Previous Post ڈالر کے ساتھ غربت کی اونچی اڑان
Next Post عوام کوشش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہو گی، فواد چوہدری
Fawad Chaudhry

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.