geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

March 9, 2022 2 1 min read
Pakistan vs Australia
Share this:

Pakistan vs Australia

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق سنچریاں بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان 252رنز بنائے۔ امام الحق 136اور عبدللہ شفیق 111رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ امام الحق نے پہلی اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 459رنز پر آؤٹ ہوئی۔ آج کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں پاکستان نے بغیر نقصان کے 252 رنز بنائے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

پانچواں روز

ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے 449 رنز 7 وکٹوں پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا تاہم مہمان ٹیم محض 10 رنز کا اضافہ کرکے 459 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 97رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے سب سے زیادہ 6وکٹیں حاصل کیں۔ شاھین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ساجد خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چوتھا روز

راولپنڈی میں بارش و کم روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل محض 67 اوورز تک محدود رہا تھا۔ رات گئے مسلسل بارش سے گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث چوتھے روز کا کھیل صبح وقت پر شروع نہیں ہوسکا تھا۔

ایمپائرز نے صبح گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور دوپہر ایک بجے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ روشنی بہتر ہونے پر آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔

کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 271 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ مارنوس لبوشین 90 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ اسٹیو اسمتھ 78 رنز بناسکے تھے۔ دن کے اختتام کے قریب پاکستانی بالرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3 وکٹیں جلد لے اڑے۔ کیمرون گرین 48، ٹرویس ہیڈ 8، ایلکس کیری 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک باالترتیب 12 اور 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرا روز

گزشتہ روز راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل خراب روشنی اور بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا جب کہ آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان پر 138 رنز بنالئے۔

جس کے بعد ڈیوڈ وارنر ساجد خان کے ہاتھوں 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ عثمان خواجہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر امام الحق کا شکار بنے۔ دونوں نے 165 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھایا اور مجموعی 271 رنز بنالئے تاہم خراب روشنی اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ مارنوس لبوشین 69 اور اسٹیو اسمتھ 24 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

گزشتہ روز کنگروز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی اور بغیر کسی نقصان 5 رنز بنالیے تھے تاہم خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔

دوسرے روز

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 245 بنارکھے تھے۔ پاکستانی بلے بازوں کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا، سابق کپتان اظہر علی نے 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 185 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 313 رنز پر گرگئی اور اوپنر امام الحق 157 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اظہر علی اور امام الحق نے 208 رنز کی شراکت داری کی۔

پاکستان نے چائے کے وقفہ تک 2 وکٹوں پر 394 رنز بنائے۔ وقفے کے بعد کپتان بابر اعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹوں پر 476 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔ نتھن لائن ، پیٹ کمنز اور مارنوس لابو شین نے ایک ایک وکٹ لی۔

اپاکستان ٹیم میں تین کھلاڑیوں کی واپسی ہوگئی ہے۔ حارث رؤف کورونا رپورٹ منفی آنے پر جبکہ فہیم اشرف اور حسن علی بھی تین دن قرنطینہ مکمل کرکے ٹیم میں شامل ہوگئے۔

پہلا روز

قومی ٹیم نے پہلے روز 1 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کھانے وقفے سے ایک اوور قبل نتھین لائن نے پیٹ کمنز کے ہاتھوں عبداللہ شفیق کو 44 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

اوپنر امام الحق نے شاندار بلےبازی کا سلسلہ جاری رکھا اور کیرئیر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، وہ 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اظہر علی نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور 64 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ نتھین لائن نے حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کے لیے سازگار ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر ہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

Share this:
Sanam Baloch
Previous Post صنم بلوچ کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح ششدر رہ گئے
Next Post شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار، نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان
State Bank

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.