geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کی اساس اندرونی بیرونی حالت پر مشتمل کتاب مشرقی اُفق

January 30, 2019 0 1 min read
Quaid e Azam
Share this:

Quaid e Azam

تحریر : میر افسر امان

پاکستان کی اساس اندرونی بیرونی حالت پر مشتمل کتاب مشرقی اُفق
کتاب ”مشرقی اُفق” پاکستان کی اساس ، اندرونی اور بیرونی حالات پر مشتمل کتاب ہے۔کتاب میں ان ہی حالت پر تجزیہ کیا گیا ہے۔ مسلمانان ِبرصغیر نے کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر، بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی جمہوری جد و جہد کے ذریعہ، اُس وقت کی دو بڑی قوتوں، یعنی آدھی دنیا پر قائم کیمونسٹ تحریک اور باقی دنیا پر قائم سرمایہ دارانہ نظام ِ حکومت اور اس کے ذیلی حمایتی ،خاص کر قوم پرست ہند وسماج کے ساتھ مکالمے میں کامیابی کے بعد حاصل کیا تھا۔

کیمونسٹ تحریک سویٹ یونین سے آگے بڑھ کر مشرقی یورپ اور وسط ایشاء کی مسلمان ریاستوں کو عثمانی ترکوں سے فتح کرتا ہوا، پاکستان کے پڑوسی مسلمان ملک افغانستان اور سویٹ یونین کی سرحد دریائے آمو تک پہنچ چکا تھا۔ اس کا اَگلا پڑائو اس کے بانی ایڈورڈ کے ڈاکٹرائن کے مطابق گرم پانیوں تک آنے ، یعنی افغانستان اور پاکستان کے راستے خلیج پر قبضہ کرنا تھا۔ اسی لیے سویٹ یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ اللہ کا کرنا کہ بعد میں فاقہ مست افغانیوں کے ہاتھوں اِسے شکست ہوئی، سویٹ یونین ٹوٹ گیا اور مشرقی یورپ ،دیوار برلن اور چھ اسلامی ریاستیں سویٹ یونین سے آزاد ہوئیں۔

گو کہ سرمایا دارانہ نظام کا سرخیل برطانیہ جس کی حکومت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا ۔ اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے سکڑنا شروع ہو چکا تھا۔ لیکن پھر بھی سرمایا درانہ نظام یورپ اور امریکا میں اپنی شان و شوکت کے تحت کامیابی سے دنیا پر حکمرانی کر رہا تھا۔ امریکا نے مسلمان حکومتوں پر اپنے پٹھوحکمران بٹھائے ہوئے تھے۔ کہیں مارشل لا لگا کر اور کہیں جعلی الیکشن اور دھاندلی سے نہاد جمہوریت کے نام پر، پٹھو مسلمان حکمرانوں کے ذریعے مسلمانوں پر حکومت کر رہے تھے۔ ابھی ابھی اُسی صدی ،١٩٢٤ء میں اِن صلیبیوں نے عثمانی ترکی مسلمان خلافت کوختم کرنے کے کمال اتاترک کے ذریعے سیکولر حکومت قائم کر دی تھی۔ اور مسلمان دنیا کو کئی راجوڑوں میں تقسیم کرنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کی خلافت قائم نہیں ہونے دی جائے گا۔یہ کب چاہتے تھے کہ برصغیر میں کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر کوئی اسلامی حکومت قائم ہو۔

متشدد قوم پرست ہندو بنیا سامراج بھی اس پرراضی نہیں تھا کہ ان کی سرزمین( بقول ان کے) پر اسلام کے نام پر توحید کی حکمرانی پھر سے قائم ہو۔ جبکہ مسلمانوں نے اقلیت ہو کر اپنی عدم تشدد، پر امن، برداشت اور انصاف کی بنیاد پر ایک بڑی ہندوآبادی پر کامیابی سے ایک ہزار سال سے زیادہ حکمرانی کی تھی۔ پہلے پہل برطانیہ سے نجات کے لیے ہندو اور مسلمانوں نے مل کر آزدای کی تحریک چلائی تھی ۔ مگر برٹش دور میں ١٩٣٦ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ہندوئوں نے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی اعلانیہ پالیسی اختیار کی۔ جس سے مسلمان لیڈر شپ نے ہندوئوں کے عزاہم کو بھانپ لیا کہ وہ اکثریت کی بل بوتے پر مسلمانوں پر حکومت کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

کانکریسی مسلمان، ہندوئوں کے قومیں اوطان سے بنتی ہیں کے فلسفہ کی جال میں پھنس گئے اور پاکستان کی مخالفت کر کے سنگین تاریخی غلطی کی تھی ۔ جب کہ تحریک پاکستان کے دوران مولانا سید ابو اعلیٰ مودددی نے مسئلہ قومیت پر اپنی شہر آفاق مضامین لکھ کر ثابت کیا تھاکہ قومیں اوطان سے نہیں، قومیں نظریات کی بنیاد پر بنتی ہیں۔ مسلمان کہیں بھی ہوں ایک قوم اور ملت ہیں۔یہ مضامین اب بھی کتابی شکل میں موجود ہیں۔

علامہ اقبال نے بھی کیا خوب کہا تھا کہ:۔
اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولۖ عاشمی

کانگریسی مسلمانوں نے تاریخی غلطی کرتے ہوئے ، علامہ اقبال ، قائد اعظم دوقومی نظریہ اور مولانا موددی کے قومیں اوطان سے نہیں بلکہ نظریات کی بنیاد پر بنتی ہیں کی مخالفت کی تھی۔ بلکہ دیو بند کے مولانا حسین احمد مدنی نے قومیں اوطان سے بنتی ہیں پر ایک کتاب بھی تصنیف کی تھی۔ قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خوابوں کی تعمیل کرتے ہوئے ،قیام پاکستان کا مقدمہ لڑا اور کہا کہ ہندوستان میں ایک قوم نہیں دو بڑی قومیں ہندو اور مسلمان بستے ہیں۔ قائد اعظم نے ٢٣ مارچ١٩٤٠ء لاہور میں فرمایاتھا۔”ہم مسلمان ہندوئوں سے علیحدہ قوم ہیں۔ہمارا کلچر،ہماری ثقافت ،ہماری تاریخ،ہمارا کھانا پینا،ہمارا معاشرہ سب کچھ ان سے مختلف ہے”۔دونوں قوموں کے ہیرو مختلف ہیں۔

ہندو بتوں کی پوجا کرتے ہیں مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔اس لیے برطانیہ کوہندوستان چھوڑتے ہوئے اقتدار ان بڑی دو قوموں میں تقسیم کرنا چاہیے۔ پھر قائد اعظم کے ودقومی نظریہ کی بنیاد پر برصغیر کی تقسیم ہوئی۔ یہ قائد اعظم کی اس وقت کے بڑے نظاموں، کیمونسٹ، سرمایہ درانہ نظام اور قوموں اوطان سے بنتی ہیں کو جمہوری طریقے سے مصنف نے ان حالات پر تفصیلی بحث کی ہے۔

پاکستان بننے کے بعد جلد ہی اللہ نے قائد اعظم کو اپنے پاس بلا لیا۔قائد اعظم کی آل انڈیا مسلم لیگ کے جانشینوں نے پاکستان کی اساس کا حق ادا نہیں کیا۔ جس اساس پر پاکستان بنا تھا اس کی تکمیل نہیں کی۔ نہ وقت پر پاکستان کا اسلامی آئین بنایا اور نہ ہی پاکستان کی اساس پر ادارے قائم کیے۔ ١٩٥٦ء کا آئین بنا بھی تو ڈکٹیٹر ایوب خان نے اِسے منسوخ کر دیا۔

مسلم لیگ وزارتوں کے پیچھے لگ گئی۔ اور پاکستان کے ازلی دشمن وزیر اعظم بھارت پنڈت جوہر لال نہرو صاحب نے طنزاً کہا تھا کہ میں اتنی دھوتیاں نہیں بدلتا جتنی پاکستان میں وزارتیں بدلتی ہیں۔ پھر پاکستان کی اسلامی اساس کے خلاف قومتیوں کو کھل کر کام کرنے دیا ۔ جس پر دشمنان ِپاکستان، سندھ میں جی ایم سید،الطاف حسین، سرحد میں سرحدی گاندھی غفار خان اور مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب الرحمان جیسے قوم پرستوں نے پاکستان کو اپنی اصل اسلامی منزل سے دُور کر کے قومیتوں کے جھگڑوں میں اُلجھا دیا۔ قومیت کی ہی بنیاد پر شیخ مجیب نے ١٩٧٠ء کے پاکستان کی اساس کے مخالف متشدد قومیت کی بنیاد پرالیکشن جیت کر اقتدار کے حصول کی جنگ پر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی فوجی کی مدد سے پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیے۔

کتاب ”مشرقی اُفق” میں اس واقعات پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اساس یعنی نظریہ پاکستان اور قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان میں مدینہ کی اسلامی فلاحی، جہادی ریاسست قائم کرنے کی سیای و دینی پارٹیوں کی جد وجہد پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس پر بھی بات کی گئی ہے کہ جب تک پاکستان میں تحریک پاکستان جیسی تحریک دوبارہ بھر پاہ نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان کی اساس کے مطابق پاکستان کی تعمیر ممکن نہیں۔ نہ کشمیر آزاد ہو سکتا ہے اور نہ بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں کی پشی بانی ہو سکتی ہے۔ بھارت کے مسلمانوں نے پاکستان کی حمایت کی تھی ۔ اس بنیاد پرمتشدد اور دہشت گرد موددی سرکار نے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔

کبھی گائے کی نام نہاد محبت اور کبھی مندروں پر مساجد کی تعمیر کے بھونڈے نظریات پر عمل پیرا متشدد ہندو مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ اِن سارے مسائل کا حل پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام میں پوشیدہ ہے۔ کتاب” مشرقی اُفق” میں نئی تصنیف شدہ کتابوں کے مصنفوں کے نظریات پر بھی مکمل گرفت کی ہے۔پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی پاکستان کے ایک صوبے کشمیر پر ذبردستی قبضہ اور کشمیر میں جاری تکمیل پاکستان کی جد وجہد اور آزادی کشمیر کے لیے کن طریقوں اور راستوںپر عمل کر کے ہندو بنیا سے نجات مل سکتی ہے، پر بھی پر تجزیہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے دوست نما دشمن امریکا کے پاکستان بارے کردار پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ امریکا اور مغرب کواسلامی ایٹمی و میزائل ٹیک نا لوجی والا پاکستان ہر گز برداشت نہیں۔ وہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت اور افغانستان کو استعمال کر رہا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب پاکستان میں فوج اور سیاست دان ایک پیج پر ہیں اور امریکا کو کہہ دیا ہے کہ پاکستان اب کسی کے لیے جنگ نہیں لڑے گا۔ کتاب” مشرقی اُفق” میں ان تمام حالت پر سیر حاصل بحث، تجزیہ اور حل پر گفتگو کی گئی ہے۔ یہ کتاب پاکستان کی اساس پر معلومات سے بھر پور ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
World War
Previous Post دشمن کتنے
Next Post لکھنے والے کیوں لکھتے ہیں
Writing

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.