geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف عثمان طارق ہمارا ’ٹرمپ کارڈ‘، پوری ٹیم کیلئے پلان تیار، کپتان سلمان علی آغا

February 14, 2026 0 1 min read
Pakistan Captain Calls Usman Tariq 'Trump Card' Ahead of India Clash
Share this:

کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران قائد پاکستان نے بڑے میچ سے قبل ٹیم کی تیاری اور حکمت عملی سے پردہ اٹھایا

کولمبو: پاکستان کے قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف کل ہونے والے عالمی کپ کے اہم میچ سے قبل اسپنر عثمان طارق کو ٹیم کا ’ٹرمپ کارڈ‘ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حریف کی پوری پلےنگ الیون کے لیے مخصوص پلان تیار کر رکھے ہیں۔ کولمبو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اچھی کرکٹ کھیلنی ہے اور وہ اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

’’عثمان طارق پر تنقید کا کوئی اثر نہیں، وہ دو بار کلیئر ہو چکے‘‘

سلمان علی آغا نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر ہونے والی مسلسل تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’عثمان طارق کے ایکشن پر بات چلتی رہی ہے۔ وہ دو مرتبہ کلیئر ہو چکے ہیں۔ پتا نہیں اس پر بات کیوں ہو رہی ہے۔ لیکن عثمان پر اس سب کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہم کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے لیے یہ سب کھلاڑی ایک جیسے ہیں۔ عثمان طارق کو آپ سب نے بنایا، وہ ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں۔‘‘

بارش کی صورت میں بھی متبادل پلان موجود

کپتان نے موسمی حالات سے نمٹنے کی تیاری کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’کل بھی ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا۔ ہم تیار ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔ یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں اور پچ کا بھی علم ہے۔ بارش کا کچھ نہیں کر سکتے، اگر بارش کی وجہ سے اوور کم ہوتے ہیں تو اس کا بھی پلان کر رکھا ہے۔‘‘

’’تمام 15 کھلاڑی اہم، کنڈیشن دیکھ کر الیون کا فیصلہ ہوگا‘‘

سلمان علی آغا نے پلےنگ الیون کے حوالے سے واضح کیا کہ فائنل ٹیم کا فیصلہ میدان کی حالت دیکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں، کوئی بھی کھیل سکتا ہے۔ کنڈیشنز کو دیکھ کر ہی اپنی پلیئنگ الیون بنائیں گے۔ بابر اعظم رنز کر رہے ہیں، ہمارے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔ امید ہے بابر اعظم کل بھی رنز کریں گے۔‘‘

ماضی کے ریکارڈ سے سبق، بھارت کی ہر بیٹسمین کے لیے پلان

ایک سوال کے جواب میں کپتان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے کمزور ریکارڈ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، ’’انڈیا کے خلاف ہمارا ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، لیکن ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور کوشش ہو گی کہ کل اچھا کھیلیں۔ انڈیا کی پوری پلےنگ الیون کے لیے پلان کیا ہوا ہے۔‘‘

ابھیشک شرما کی فٹنس پر خوشی کا اظہار

بھارت کے جارح بیٹسمین ابھیشک شرما کی فٹنس کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سلمان علی آغا نے کہا، ’’امید ہے ابھیشک کی ری کوری اچھی ہو رہی ہو گی اور وہ اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔‘‘

کپتانی کی ذمہ داری اور دباؤ کو تسلیم

اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا، ’’جب آپ کپتانی کر رہے ہوتے ہیں تو یہ اضافی ذمہ داری ہوتی ہے، دباؤ بھی ہوتا ہے۔ آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں تو سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں۔ ہمیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔‘‘

کل ہونے والا یہ میچ گروپ اسٹیج کا ایک اہم مقابلہ ہوگا جس کے نتائج دونوں ٹیموں کی آگے کی راہ متعین کریں گے۔

Share this:
Iran Declares Missile Program a "Red Line," Rules Out Negotiations
Previous Post ایران کا میزائل پروگرام ’ریڈ لائن‘، کسی مذاکرات کی گنجائش نہیں: سینئر مشیر
Next Post کراچی ایئرپورٹ: امیگریشن کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال، مسافر اب صرف ایک منٹ میں ہو جائیں گے کلیئر
Karachi Airport Activates All 20 Immigration Counters for Passenger Ease

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.