geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مگر مچھوں کو جیل کی طرف ہانکنا اچھا لگتا ہے

July 8, 2019 1 1 min read
Accountability
Share this:

Accountability

تحریر : روشن خٹک

جی ہاں ! سنا تو یہ تھا کہ قانون مکڑی کا جالہ ہے جس میں کمزور پھنس جاتا ہے اور طاقتور نکل جاتا ہے ،وطنِ عزیز میں ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں ،جہاں امیر اور سرمایہ دار قبیح جرم کا ارتکاب کرتے ہیں، قتل ،کرپشن ، منشیات کی اسمگلنگ، اغواء اور زنا بالجبر جیسے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں مگر دولت کے بل بوتے پر بڑے بڑے وکیل کر کے صاف بچ نکلتے ہیں۔ پاکستان کے جیلوں میں صد فی صد غریب لوگ ہی مقید ہو تے ہیں، آمیر اور با اثر لوگ مجرم ہونے کے باوجود محرم سمجھے جاتے ہیں۔ مقننہ (پارلیمنٹ) نے بعض قانون بھی ایسے بنائے ہیں ،جس کی وجہ سے با اثر لوگ قانون کے زد میں نہیں آتے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت آئی، عمران خان وزیر اعظم بنے ،عوام امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ اب تبدیلی آئیگی مگر عوام نے تبدیلی تو دیکھ لی مگر یہ تبدیلی وہ تبدیلی نہیں تھی جس کی وہ آس لگائے بیٹھے تھے بلکہ یو ٹرن والی تھی اور عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنس گئے ۔مگر ایک کام انہوں نے ایسا بھی کیا اور کر بھی رہے ہیں جس پر عوام بہت خوش ہیں اور عمران خان کو خراج تحسین کا مستحق سمجھتے ہیں وہ کام ،وہ اقدام ہے ،بڑے بڑے با اثرلوگوں کو جیل میں ڈالنے کا، قانون کے شکنجہ میں کسنے کا ، کیونکہ انہی لو گوں نے غریب لوگوں کا استحصال کیا ہے، انہی لوگوں نے ملکی وسائل کو لوٹا ہے ، انہی لوگوں نے غریب کے ہاتھ سے دو وقت کی روٹی چھینی ہے۔

یہ لوگ غریب عوام کے مجرم تو ہیں مگر غریبوں کی یہ توقع ہر گز نہیں تھی کہ یہ حرام خور سلاخوں کے پیچھے بھی جائیں گے، البتہ عمران خان کو ایسے مجرم صرف مسلم لیگ(ن) ہی میں نہیں، دوسرے پارٹیوں اور اداروں میں بھی تلاش کرنے چا ہیئں۔کیونکہ وطنِ عزیز میں جو بھی شخص اقتدار کی سیڑھی پر اوپر گیا ہے ، اس کا جتنا بس چلا ہے، ہاتھ مارا ہے ،اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ،یہ ظالم طبقہ ملک لوٹنے کے لئے ایک ہو جاتے تھے ، متحد ہو جاتے تھے ، اور(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ،) بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے۔۔آئے رشوت کی جو زد میں سبھی ایک ہوئے۔۔ ماضی میں تھوڑی بہت رشوت ہوا کرتی تھی مگر پردہ داری ضرور تھی اور گذشتہ چند عشروں سے تو یہ حالت ہے کہ”بقولِ شاعر

یوں تو پہلے بھی تھی ،کامن کبھی ایسی تو نہ تھی۔۔۔ملک پورے میں کرپشن ایسی تو نہ تھی
کر دیا اہلِ سیاست نے کباڑہ اس کا ۔۔۔جیسی اب ہے میری نیشن،کبھی ایسی تو نہ تھی۔

گویا پاکستان کو بچانے کے لئے کرپشن میں ملوث ان مگر مچھوں کو جیل کی طرف ہانکنا ضروری تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ عوام عمران خان سے اگر مہنگائی کی وجہ سے پریشاں حال ہے تو دوسری طرف ان مگرمچھوں کو پکڑنے اور جیل میں لے جانے پر خوش بھی ہے مگر ساتھ ہی ساتھ وہ اس بات کی بھی آرزو رکھتے ہیں کہ وہ لوگ جو وطن دشمن سر گرمیوں میں ملوث رہے ہیں ،انہیں بھی گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے میمو گیٹ، ڈان سکینڈل اور ایسی دوسری کئی مثالیں موجود ہیں جس سے ملک دشمنی کی بو آرہی ہے ، ایسے معاملات کی انکوائری کرکے ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کی جائے۔تاکہ کسی اور کو ملک کے خلاف زہر اگلنے کی جرات نہ ہو۔عوام مہنگائی برداشت کر لے گی، مگر وہ ملک دشمن عناصر کو برداشت نہیں کر سکتی اور نہ ملک لو ٹنے والوں کو ملکی وسائل پر عیش کرنا برداشت کر سکتی ہے۔ عوام کی یہ بھی خواہش ہے کہ ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے ساتھ جیلوں میں نرم رویہ بھی نہ رکھا جائے۔ ان کے پیٹ سے کھایا پیا سیدھی انگلیوں سے کبھی نہیں نکل سکے گا، اس کے لئے انگلیاں ٹیڑھی کرنی ہو نگی۔ان کو عام قیدیوں کے ساتھ رکھوگے ،تب ان کو کھایا ہوا ہضم نہیں ہو گا اور ان کو الٹیاں آئینگی ورنہ یہ صرف ڈکار لیتے رہینگے مگر کھایا ہوا واپس نہیں کریں گے۔ عوام کی یہ بھی خواہش ہے کہ مزید مگر مچھوں کو بھی جیل کی طرف ہانکا جائے کیونکہ انہیں مگر مچھوں کو جیل کی طرف ہانکنا اچھا لگتا ہے۔۔۔۔۔
Roshan khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Maulana Hamid ul Haq
Previous Post فاٹا میں صوبائی الیکشن کو حکومت اور ریاستی ادارے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کو یقینی بنائے۔ مولانا حامد الحق
Next Post پکڑ دھکڑ کا موسم
Rana Sanaullah

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.