geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودیہ مہمان زندہ باد

February 17, 2019 2 1 min read
Imran Khan – Mohammed Bin Salman
Share this:

Imran Khan – Mohammed Bin Salman

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلہ ہل

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ملک سعودی عرب سے دوستی اور تعلقات بے مثال ہے،اس کی بنیادی وجہ ایک تویہ ہے کہ وہاں پر ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر ہے، جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شب و روز گزارے اور پھر وہ دین اسلام کا قلعہ بھی ہے، جس کی بدولت کائنات میں بسنے والے تمام مسلمان اس پاک سرزمین ” سعودی عرب” سے دل و جاں سے عقیدت و محبت کرتے ہیں اور اس کی حفاظت و حرمت پر کٹ مرنے کواپنے لیے بہت بڑی سعادت سمجھتے ہیں، دوسرا کلمے کی بنیاد پر ہمارا ان سے دین اسلام کا ایک مضبوط رشتہ ہے، ایسے ہی” سعودی عرب ” وہ عظیم ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ملک پاکستان کو اکیلا محسوس نہیں ہونے دیا بلکہ دل کھول کر حکومت پاکستان کی حمایت اور ہر قسم کا تعاون کیا ہے۔

گزشتہ دنوںوطن عزیز پاکستان میں بعض انتشار پھیلانے والے اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والے لوگوں کی طرف سے مجھے ایک پوسٹ موصول ہوئی جس میں خادم الحرمین الشریفین کے بارے ان کی پاکستان آمد کی مناسبت سے تکلیف دہ کلمات لکھے ہوئے تھے، جسے پڑھ کرکوئی بھی باشعور ، عقلمند انسان قابل تحسین عمل ہر گز نہیں کہہ سکتا۔ دل بہت ہی افسردہ اور غمگین ہوا کہ خادم الحرمین الشریفین کی ملک پاکستان آمد کے حوالے سے اتنی پریشانی اور تکلیف کیوں ہو رہی ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

کیا ولی عہد خادم الحرمین الشریفین کا یہ قصور ہے کہ وہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور وہاں ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتے ہیں؟ کیا ان کا یہ قصور ہے کہ وہ ہر وقت دنیا بھر سے آئے ہوئے اللہ تعالیٰ کے مہمانوں یعنی عازمین حجاج کرام و عمرہ کرنے والوں کی حتی الوسع مہمان نوزای کرتے ہیں؟ کیا سعودیہ کا یہ قصور ہے کہ وہ مظلوم و مجبور اور بے کسوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرتے ہیں؟۔ کیا ایسے انتشار پھیلانے والوں کو یہ نہیں معلوم کہ ہر آفت میں یا کسی بھی قسم کی مشکل میں” سعودی عرب” نے اہل پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔ کیا ایسے لوگوں کو احسان فراموش نہیں کہہ سکتے جو اپنے اوپر کیے ہوئے احسان بھلا دیتے ہیںاور سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وہ ناخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایسے ذہن کے لوگوں نے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی علیہ وسلم کا یہ فرمان عالی شان نہیں پڑھا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کرنے والوں کے بارے میں اللہ رب العزت نے جنت میں گھر بننے کی بشارت دی ہے، تو سعودی حکومت تو ہر وقت اللہ تعالیٰ کے گھر بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیر وترقی کے لیے ہر دم کوشاں رہتی ہے اور دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ کے گھروں کی تعمیر وترقی کے لیے سعودیہ کے مخیر حضرات مساجد بنانے کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔

ویسے بھی دین اسلام کے مطابق آئے ہوئے مہمان کی عزت و احترام کرنا ضروری ہے اور ہمارے پیارے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہمان رب العزت کی طرف سے رحمت ہے”۔ اب اللہ تعالیٰ کی رحمت مہمان کے آنے سے خوش ہونا چاہیے نہ کہ اس کے آنے سے ناخوش ہوں۔

اب قابل غور وفکر بات یہ ہے کہ اگر ہم سعودی عرب پاک سرزمین اور خادم الحرمین الشریفین کے بارے میں منفی سوچ و فکر رکھتے ہیں تو ہمیں اپنی سوچ کو بدل کر دنیا کے سامنے ان کی دین و دنیاوی کاموں میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس نعرہ کو بلند کرنا ہو گا پاک سعودیہ دوستی زندہ باد۔
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلہ ہل

Share this:
Aleem Khan
Previous Post داغدار چہرے
Next Post پاکستان کے خلاف ممکنہ رد عمل میں احتیاط سے کام لیا جائے
Car Bomb Blast in Kashmir

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.