geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سر سبز پاکستان اور ہماری زندگی (حصہ۔ اول)

January 2, 2019 2 1 min read
Plantation
Share this:

Plantation

تحریر : محمد جواد خان

ہمارے ملک ِ پاکستان کا سر سبز جھنڈا پرُ امن اور پرُ سکون ہونے کی علامت کی طرف ایک اعشارہ ہے اور ضرورت بھی اس امر کی ہے کہ ہم اس جھنڈے میں موجود سبز رنگ کی مانند اس ملک کو بھی سر سبز بنائیں تاکہ آنے والے وقتوں میں ہماری نسلوں کے لیے یہ ملک شاداب، منور ، چمک دھمک سے بھر پور اور خوشگوار رہ سکے ۔۔۔۔ گو کہ ہمارے ملک کو رب العزت نے ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہو ا ہے مگر یہ اب ہماری نااہلی ہے کہ ہم ان اسباب سے کس قدر فائدہ لے سکتے ہیں۔ درخت لگانے کے لیے جن عوامل کی ضرورت ہے وہ باکثرت ہمارے ملک میں موجود ہیں، موافق موسم، آب و ہوا اور درختوں کے لیے موافق زمین سب کچھ تو موجود ہے ۔ایک طرف تو جدھر مگر ہمارے ملکِ پاکستان کو رب تعالیٰ نے ہر قسم کی نعمت سے با خوبی نوازا ہو ا ہے ، مگر ہم ہیں کہ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں یا مفت کا کھا کھا کر ہٹ دھرم ہو کر بیٹھے ہیں۔ اور یہ امید و آس لگائے بیٹھے ہیں کہ کوئی آئے گا اور سب کسی کو ہمارے لیے بہتر کر کے چلا جائے گا۔۔۔

بس نہ کر نا پڑے تو ہمیں کوئی کام نہ کرنا پڑے ۔۔۔۔ ہر چند حکومتیں ، سول سوسائٹی اور این جی اوز عوام الناس میں شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنے علاقے ، اپنے شہر اور اپنے ملک کو سرسبز بنائیں مگر ہم ہیں کہ ہم تس سے مست نہیں ہوتے ۔۔۔اور اوپر سے رہی سہی کسر یہ ہائوسنگ سوسائٹیز والے اور توسیع ِ سٹرک والے یہ تو بس ایک ہی بات سمجھتے اور جانتے ہیں کہ درخت کاٹوں اور شہر آباد کرو۔۔۔ وآپس لگانا تو شاید ان کی کسی بھی کتاب میں نہیں ہے ۔ ۔۔ اور نہ ہی یہ اس بات کی طرف توجہ دیتے ہیں کیونکہ درخت لگانا یا نہ لگانا ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ، ان کو فائدہ دیتا ہے تو ان کا کام ۔۔۔ درخت کیا فائدہ دے سکتے ہیں ان صاحبان کو اس لیے یہ بلکل انجان بن جاتے ہیں ۔۔۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت ملک ِ پاکستان کی آباد ی 20 کروڑ سے زائد ہے اگر ہم ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ہر شخص ایک سال میں ایک ہی درخت اپنے صحن میں ، اپنے آنگن میں ، اپنے کھیتوں میں لگائے (جس کے پاس نہیں وہ کسی دوسرے کے کھیت میں لگا دے ، لازم نہیں کہ وہ اس کو منع کرے گا کہ میری زمین میں آپ درخت نہ لگائو) تو سال میں 20 کروڑ درخت لگ سکتے ہیں ، اور یہ وہ اندازہ ہے کہ 5 سال کے اندر اند ر ہمارا ملک سر سبز اور بے پناہ پھل آور ملک بن جائے گا ۔۔ ۔ مگر کیا کہ ہمارے اند ر انقلابی سوچ صرف اتنے تک ہے کہ ہم کو کیا فائدہ ہونا ہے ۔۔۔ ارے بھائی صاحب درخت لگانا صدقہ ِ جاریہ میں آتا ہے ۔۔۔

اسلامی روح کے حوالے سے ارشاد ہو تا ہے جس کا مفہوم ہے کہ قبر پر سبز ٹہنی لگائو کیونکہ سبزہ حمد و تسبیح بیان کر تا ہے ہر وقت اور اس کے اجر و ثواب مردہ کو باہم ملتا رہتا ہے اگر اس نظر سے دیکھا جائے تو ہم جتنے درخت لگائیں گئے وہ جس کدھر تن آور ہونگے ، جتنے سبز پتے ان کے ساتھ ہوں گئے وہ درخت اتنی ہی رب تعالیٰ کی عباد ت کرے گا اور اس عبادت کا ظاہری بات ہے ثواب کس کو ملے گا۔۔۔۔؟؟؟ جس نے یہ درخت لگا یا ہو گا۔ ۔۔ اس کے علاوہ بے شمار فوائد ہیں مگر ہم دیکھتے ہیں وقتی فوائد کو ۔۔۔کیونکہ ہم وقتی فوائد کے عادی بن چکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کس طرح سر سبز پاکستان کے خواب کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔

ایک عام سا سوال اگر درخت لگانا حکومت ِ وقت کا کام ہے تو ہمارا کیا کام ہے ۔۔۔؟ کہ ان درختوں کو کاٹنا ۔۔۔ ؟ ان درختوں پر جانور چھوڑ دینا۔۔۔؟ ان درختوں کی پرواہ اس لیے نہ کرنا کہ وہ ہمارے پیسوں کے نہیں آئے ۔۔۔؟ یا اس لیے ان سے منہ موڑ لینا کہ وہ درخت اس سیاسی پارٹی یا بندے نے لگوائے ہیں جس کے ساتھ آپ کے سیاسی اختلافتا ت ہیں۔۔۔ اگر ہم ان درختوں کی بھی حفاظت کریں جو ہر سال حکومتیں لگاتی ہیں یا منظور کرتی ہیں ۔۔۔ تو بھی سر سبز پاکستان کا خواب پایہ تکمیل ہو سکتا ہے ۔۔۔ ہمارے حکومتی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ فری درخت مہیا کرنے میں آسانیاں پیدا کریں تاکہ تھوڑی زمین والے اشخاص بھی اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکیں اور وہ بھی درخت لگائیں۔۔۔ اکثریت ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو پھلدار درخت لگانا چاہتے ہیں اور ان کے پاس زمین بھی کم ہوتی ہے مگر حکومت ان کو درخت مہیا نہیں کرتی۔ جبکہ چاہیے تو یہ کہ حکومت پھلدار ہو ں یا بغیر پھلدار ہر قسم کے درخت چھوٹے بڑے سب کسانوں اور مالکان کے لیے آسان شرائط پر مہیا کر ے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت اُگاکر ملک ِ پاکستان کو سر سبز کیا جا سکے ۔۔۔
Mohammad Jawad Khan

تحریر : محمد جواد خان

Share this:
Mohammad Siddiq Madani
Previous Post قوموں کے عروج و زوال، اقبال مندی و سربلندی، ترقی و تنزلی میں وحدت کے اہم کردار ہیں۔ مولانا صدیق مدنی
Next Post رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ مہنگائی کی شرح 6.05 فیصد رہی
Inflation

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.