geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نفرت کی آگ!

July 3, 2019 1 1 min read
India vs England
Share this:

India vs England

تحریر : شیخ خالد زاہد

معلوم نہیں لیکن سننے میں آیا ہے کہ کچھ پاکستانیوں نے بھارت کی برطانیہ کیخلاف جیت کیلئے بہت دعائیں کیں اور برمنگھم میں موجود پاکستانیوں نے بھارت کی بھرپور حمایت کی لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا، یعنی بھارت نے برطانیہ کو جیت کا ہار اپنے ہاتھوں سے پہنادیا۔ دنیائے کرکٹ کے شائقین بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان کا کھلا دشمن ہے اوروہ اس دشمنی کو کھیل کے میدان تک لے آیا۔ دنیا گواہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر طرح سے خطے کے امن و امان کو بحال رکھنے کی تلقین کی ہے ہاں حسبِ ضرورت حساب کتاب اور طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے اپنی طاقت اور جذبہ سرشاری کے جوہر بھی دیکھائے ہیں۔

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سدھیر جاویو کو حراست میں لیا جس پر اسنے اپنے سارے کارنامے قبول ہی نہیں کئے بلکہ اور بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھایا لیکن پاکستان نے اس گھمبیر معاملے کو بہت نرمی سے لیااور اسکے بعد بھارتی فضائیہ کی پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کہ جواب میں کی جانے والی کاروائی کے دوران ایک عدد بھارتی پائلیٹ ابھی نندن کو بھی وردی میں گرفتار کیا اور اس حقیقت کو ساری دنیا نے دیکھا ، امریکہ ، روس اور اقوام متحدہ نے بھی دیکھا لیکن کہیں سے کسی قسم کی کوئی سرزنش یا بھارت کیخلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ یوں تو پاکستان نےہمیشہ امن کی بات کی ہےیہ مودی جی کی سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف صاحب کے خاندان کی شادی میں شرکت کے اس انداز کو بھی جذبہ خیر سگالی کی منہ بولتی تصویر کہا جاسکتا ہے ، پاکستان کی حکومت نے اس بھارتی پائلیٹ ابھی نندن کی خوب خاطر توازہ کی اور اسے بھارت کہ حوالے کر دیا ۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں غیر مستقل نمائندے کے حق میں بھارت کیلئےووٹ دیا یہ ایک سفارتی (ڈپلومٹک) طرز کی حمایت ہے لیکن ہے تو حمایت ہی ۔

پاکستانی افواج نے دنیا میں ناصرف اپنی طاقت بلکہ اپنی بہترین منصوبہ بندی کو بھی منوایا ہے ۔ پاکستان میں پہاڑوں میں لڑی جانے والی جنگ کا موازنہ اگر افغانستان میں اتحادی افواج کی لڑی جانے والی جنگ سے کیا جائے تو دونوں میں کافی حد تک ممثلت پائی جائے گی۔ پاکستان نے اپنی اس دہشت گردی کیخلاف لڑی جانے والی جنگ میں بہت حد تک قابو پایہ ہے جبکہ اتحادی افواج کو ابھی تک مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، دراصل یہ مزاحمت نہیں بلکہ اتحادیوں اور اسکے سربراہ امریکہ کی شکست کا پول کھل رہا ہے ۔

بات ہورہی ہے پاکستان کی عسکری قوت کی تو پاکستانی فوج دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے ۔ ہم اعداد و شمار کے لحاظ سے بھارت کے آس پاس بھی نہیں ہیں لیکن بھارت ہمارے عزم ، حوصلے اور جذبہ شہادت کے کہیں دور دور تک بھی نہیں ہے ۔ ہمارے فوجی جوانوں نے اس وطن عزیز کی خاطر نا اپنی عمروں کو نا اپنی خواہشوں کو خاطر میں رکھا ہے ، ہمیشہ جان ہتھیلی پر لئے ناصرف اپنی سرحدوں کی حفاظت پر معمور ہیں بلکہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے ۔ یہ ہے پاکستان کی فوج کا بہت تھوڑاسا تعارف اور مجھے یقین ہے کہ اس سے کہیں زیادہ اچھا تعارف بھارتی خود کرسکتے ہیں۔ ایسی فوج رکھنے کے باوجود پاکستان نے کبھی کسی قسم کی دراندازی کی کوشش نہیں کی بلکہ بھارت کو جراحی حمولوں (سرجیکل اسٹرائیک )کی بھی صحیح سمجھ بوجھ سے آگاہ کیا ہے ۔

بھارت کا برطانیہ کیخلاف میچ ہارنے پر ہم پاکستانیوں کو اسقدر حیرت زدہ یا پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں تھی اور جن لوگوں نے یہ آس لگائی تھی کہ بھارت کرکٹ کھیل کر میچ جیت جائے گا تو انہیں ذہن میں رکھنا ہوگا کہ بھارتی قوم مودی سرکار کو دوبارہ جتواکر اپنی بیمار ذہنی کیفیت سے ساری دنیا کو روشناس کرواچکی ہے ، بھارتی ٹیم پاکستان کی راہ میں ہر ممکن کانٹے بچھائے گی چاہے انکا اپنا آپ مشکل میں کیوں نا پڑجائے۔ بات یہاں تک محدود نہیں رہی ہے بھارت نے اس نفرت کی آگ کو ہمارے چاروں طرف لگا دیا ہے ۔ جس کا منہ بولتا ثبوت افغانستان کے ساتھ کھیلے جانے والے میچ میں ساری دنیا نے دیکھا ۔ نفرت کا ایسا رنگ اور وہ بھی کھیل کے میدان میں انتہائی ناقابل یقین ہے ۔ اس میچ کو لے کر افغانی باشندوں کی جانب سے تشدد کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اسلامی بھائی چارے کی دھجیاں اڑائی گئیں اور اسلامی برادری کو دنیا کے سامنے تماشا بنایا گیاہے۔ اس پر برمنگھم کی فضاؤں میں بلوچستان کو انصاف دو کا بینر ، پاکستان کی ٹیم کیلئے میدان میں کھیلنا کسی ذہنی اذیت سے کم نہیں رہا ہوگا۔ابھی یہی بھارتی ٹیم اپنے اگلے میچ کیسے جیتے گی یہ بھی ہم دیکھینگے اگر ان کا بس چلتا یا یہ میچ نیوزیلینڈ اور انگلینڈ کے بعد ہوتا تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔ ساری دنیا نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کس طرح سے بھارت نے پاکستان کیخلاف نفرت کی آگ لگائی ہوئی ہے اور وقت یہ ثابت کرے گا کہ بھارت اپنی اس نفرت کی آگ میں خود ہی جھلس کر بھسم ہوجائےگا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری بنتی ہے( اگر یہ خود مختار ادارے ہیں ) کہ وہ پہلے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں بدنظمی اور بدمزگی اور تشدد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائیں اور بھارت اور انگلینڈ کے میچ کی بھی تحقیق و تفتیش کروائیں ۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن کھیل کا اصل رنگ ہم آہنگی اور امن کا پیغام ہوتا ہے ۔ تقریباً دو ارب کے قریب لوگ کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلوں کو دیکھ رہے ہیں اور جب کھیل کی ابتداء میں سکے کی مدد جس جگہ ٹاس کی جاتی ہے یعنی جہاں سکے نے گرنا ہوتا ہے وہاں سب نے لکھا دیکھا ہے کہ انگریزی میں ” کرکٹ اچھائی کیلئے “، لیکن کیا یہ پاکستان کیلئے نہیں ہے ۔

پاکستان اور پاکستانی چاہے دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوں امن پسند ہیں اور ہماری یہ امن پسندی ہمارے ایمان کی بدولت ہے جو کہ ہماری طاقت بھی ہے ۔ دنیا کو چاہئے کہ وہ بھارت کی لگائی نفرت اس آگ کو بجھانے میں پاکستان کی کوئی عملی مدد بھلے نا کرے لیکن کم از کم سماجی میڈیا پر تو مذمتی کردار ادا کرے ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے ادارے بھی افغانی باشندوں کی عملی غنڈہ گردی کانوٹس لے ۔ کھیل کو کھیل ہی رہنا دیا جائے تو اچھا ہے ورنہ سرحدوں کو پار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Budget
Previous Post تکلیف دہ بات۔۔۔۔۔؟
Next Post آزادی کی قیمت
Pakistan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.