geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہ رگ پاکستان

February 5, 2019 0 1 min read
Kashmir Solidarity Day
Share this:

Kashmir Solidarity Day

تحریر : حافظ امیر حمزہ ۔ سانگلہ ہل

مقبوضہ کشمیر جو کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شہ رگ ہے یہ فردوس بریں، دلنشین کشمیر کی گل پوش وادیاں،روئی کے گالوں سے ڈھکی چھپی چٹانیں،ہنستے، مسکراتے، لہلہلاتے مرغزار، مہکتے،چمکتے اوردمکتے ہوئے سبزہ زار،سازبجاتی، گیت گنگناتی ندیاں اوررنگ وسرورمیں نہائے ہوئے نظاروں کی سرزمین دنیا کی یہ جنت آج بھارت کے پنجہ استبداد میں ہے جس کی وجہ سے یہ مقبوضہ وادی کشمیر انسانی خون سے تربترہے، جہاں موت ناچ رہی ہے، ہر طرف آگ ہی آگ ہے ،گولہ بارودکی بو ہر سو پھیلی ہوئی ہے،بموں کے دھوئیں سے ہر طرف گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں،ظلم و ستم کے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اوروہاں معصوم کلیوں،مسکراتی جوانیوں،غمزدہ بڑھاپوں کو موت کی اتھاہ تاریکیوں میں زبردستی دھکیلاجارہاہے۔
آخرایساکیوں ہورہاہے؟ اس وادی رنگ ونور میں موت کاکھیل کیوں کھیلا جارہاہے؟اس جنت نظیر وادی کو بھارت نے لہورنگ میں تبدیل کردیا ہے،ظلم کی زنجیروں میں جکڑدیاہے،مظلوم کشمیریوں کواذیت ناک کراہوں میں تبدیل کردیاہے،ہرطرف سے کشمیریوں پربارود برسایاجارہاہے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں ضائع کی جارہی ہیں،سینے چھلنی کیے جارہے ہیں اوروہاں کے رہنے والے باشندوں کے گھروں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیاجارہا ہے،ایساکیوں ہے؟کیااس لیے سب کچھ ہو رہا ہے کہ یہ مظلوم کشمیری بھارتی سامراج سے اپناحق مانگتے ہیں؟آزادی مانگتے ہیں؟اور وطن عزیز پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہوئے اس سے الحاق چاہتے ہیں؟،اس بات میں کسی قسم کاشک وشبہ نہیں ہے کہ کشمیری عوام بھارت کی سامراجی قوتوں کو تہس نہس کرنے اور اپنے مستقبل کو پیارے پاکستان سے وابستہ کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں اور دے رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں کشمیری نوجوانوں کا اپنے حق خودارادیت کے لیے شہادتیں پیش کرنا،بھارتی سامراج قوتوں کے آگے سینہ سپر ہونا،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا اپنی مساجدکے لاوڈاسپیکرز میں پاکستانی ترانہ لگانااور وہاں چوکوں،چوراہوں میں ملک پاکستان سے والہانہ عقیدت والفت کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرانہ یہ سب جذبے،ولولے،الفتیں ،عقیدتیں،صعوبتیں،شہادتیں یہ سب کچھ اس بات کاواضح ثبوت ہیں کہ وادی کشمیر کے بہادر، غیور بچے،نوجوان،بوڑھے،جرات مند،دلیرمائیں اور بہنیں یہ عہد،عزم مصمم کر چکے ہیں کہ جب تک وہ وادی کشمیر کوبھارت کے غاصبانہ قبضے سے چھڑانہیں لیتے ہیں وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں،وہ دن دور نہیں کہ کشمیر کے جیالے ،فرزندوں کے سرفروشانہ عزائم کی بدولت پاکستان اور کشمیر کے درمیان حائل ہونے والی تمام دیواریں(ان شاء اللہ)زمین بوس ہوجائیں گی۔یہ بات پوری دنیاجانتی ہے کہ پاکستان کی اور کشمیر کی جغرافیائی نوعیت ایک ہے ۔پاکستان اور کشمیر ایک ہی ثقافتی ڈھانچے کے دو جزو ہیں،وادی کشمیر سے نکلنے والے دریاپاکستان میں سے ہو کر بہتے ہیں۔یہ جغرافیائی رابطہ اور تعلق اس قدر قدرتی ہے کہ اس کو کوئی غیر فطری تقسیم قطعاًختم نہیں کرسکتی۔

اب موجودہ حالات میں کشمیریوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکاہے ،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لہر اپنے عروج پر ہے ،وہ بھارتی سامراج کو تنکے کی طرح بہاکر اپنے ساتھ لے جائے گی،کشمیری اپنے حق خودارادی کو پہچان چکے ،ان کے جذبہ ایمان اور شہادت کی قوت دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جارہی ہے اور بھارتی سامراج کاظلم وجبراور تشدد انہیں اپنے حق سے دستبردارکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکاہے ،آج پوری دنیاکشمیر کے حالات واحوال دیکھ رہی ہے کہ آزادی کی تحریک اپنے پورے جوبن پر ہے ،کوئی گلی ،کوچہ ایسا نہیں ہوگاکہ جو کشمیر کی آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج نہ رہا ہو، کشمیر کی مائیں،بہنیں،بیٹیاں تک اس جنگ آزادی میں شریک ہوچکی ہیں۔

اب کشمیریوں کی آوازکو مزید دبایانہیں جاسکتا،وہ کسی صورت بھی بھارت سرکار کے پنجہ استبداد میں نہیں رہنا چاہتے، وہ وقت دور نہیں،کہ کشمیری عوام کی زبانوں پر جو نعرہ ہے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہماراہے،پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،حقیقی معنوں میں اس کی تکمیل کا وقت اب آن پہنچاہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کشمیریوں کے حال پر رحم فرمائے اور ان کی آزمائشوں پر اچھا نعم البدل دے انہیں حوصلہ،ہمت اور استقامت نصیب فرمائے ،مسلم امہ میں اتفاق و اتحاد کی فضا کو پیدا کرے اور ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے ان کی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔آمین یارب العالمین ۔
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ ۔ سانگلہ ہل

Share this:
Politics Power
Previous Post وقت کا ریلہ
Next Post مسئلہ کشمیر اور ہمارے رہنما
kashmir Issue

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.