geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

June 5, 2019June 5, 2019 1 1 min read
Eid al-Fitr
Share this:

Eid al-Fitr

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ رینجرز کے اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے، اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کو واک تھرو گیٹ سے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور سندھ کےدیگر شہروں میں بھی عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا، عیدالفطر کے موقع پر لاہور سمیت دیگر اہم شہروں میں عیدگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے وہیں عوامی مقامات پر بھی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جب کہ اس موقع پردارالحکومت میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس،رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ حساس اور اہم مقامات پر سادہ لباس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ آزاد کشمیر سمیت گلگت وبلتستان کے بھی چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات ہوں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم باہمی ہمدردی، رواداری، احترام اور خیر خواہی کے ساتھ رہیں گے جب کہ محدود علاقائی، ذاتی اور نسلی تعصبات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کا دن اپنے اندر ایثار، ہمدردی، تقویٰ و پرہیز گاری، خدمت خلق اور احترام انسانیت کا پیغام سموئے ہوئے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد، اخوت، بھائی چارہ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے، عید کی حقیقی خوشی ضرورت مند عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کو شریک کرکے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک حقیقی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی، اﷲ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی و خوشحالی کا ایسا مثالی گہوارہ بنائے جس کو دیکھنے کے لیے ہم سب کی نگاہیں منتظر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک ہو۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت پاک فضائیہ اوربحریہ کے سربراہان نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

Share this:
Previous Post عجوہ سٹی کے انٹریس کے لئے نہر پر پل کے افتتاح کے لیے ایک افتتاحی تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
Next Post ورلڈکپ 2019: بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
India vs South Africa

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.