geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے زیر کر دیا

December 14, 2021 0 1 min read
Pakistan vs West Indies
Share this:

Pakistan vs West Indies

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، محمد رضوان 78 اور حیدر علی 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ،جبکہ پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد حیدر علی اور محمد رضوان کے درمیان 105 رنز کی شراکت داری بنی ، تاہم جب ٹیم کا مجموعی اسکور140 رنز پر پہنچا تو رضوان 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 147 رنز پر گری جب محمد آصف 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ افتخار احمد 7 اور حیدر علی 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اختتامی اوور میں محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز تک پہنچایا۔

ویسٹ انڈیزکی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ اوشین تھامس،عقیل حسین، ڈومینک ڈریکس اوراوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ 31 اور اسمتھ 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی 5 وکٹیں 60 رنز پر گر یں جس کے بعد مہمان ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکی شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حیدرعلی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Share this:
Alizeh Shah
Previous Post برائیڈل فیشن ویک میں گرنے کے بعد علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
Next Post کینٹکی میں ہنگامی حالت کا نفاذ، درجنوں افراد ہلاک
Kentucky Hurricane

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.