geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مادری زبانوں کا عالمی دن

February 21, 2022 4 1 min read
International Mother Language Day
Share this:

International Mother Language Day

تحریر: روہیل اکبر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبانوں کا عالمی دن منایا گیا مادری زبان کا عالمی دن 21 فروری کو عالمی سطح پر منایا جانے والا ایک طرح کا سالانہ جشن ہے جس کا مقصد لسانی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں آگاہی اور کثیر لسانی کو فروغ دینا ہے اس دن کو منانے کاسب سے پہلے یونیسکو کی طرف سے 17 نومبر 1999 کو اعلان کیا گیا پھراسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2002 میں ایک قرارداد کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر اس دن کوتسلیم کرلیاتھا اور پھر 2008 کو زبانوں کے بین الاقوامی سال کے طور پر بھی منایا مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کی ابتدا سب سے پہلے بنگلہ دیش میں ہوئی بنگلہ دیش اس وقت مشرقی پاکستان کہلاتا تھااور وہاں کے لوگوں نے بنگلہ زبان کو تسلیم کرانے کے لیے جدوجہد کی ابتدا کی تھی ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء نے بڑے پیمانے پر ریلیوں اور جلسوں کا اہتمام کیا 21 فروری 1952 کو پولیس نے ریلیوں پر فائرنگ کردی عبدالسلام، ابوالبرکات، رفیق الدین احمد، عبدالجبار اور شفیع الرحمان جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے یہ تاریخ کا ایک نادر واقعہ تھا کہ لوگوں نے اپنی مادری زبان کے لیے جانیں قربان کیں تب سے بنگلہ دیشی مادری زبانوں کے عالمی دن کو اپنے المناک دنوں میں سے ایک کے طور پر مناتے ہیں۔

اس دن وہ شہید مینار کا دورہ کرتے ہیں جو شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ایک یادگار ہے مادری زبان کے عالمی دن بنگلہ دیش میں قومی تعطیل ہوتی ہے یہ قرارداد کینیڈا کے وینکوور میں رہنے والے بنگالیوں رفیق الاسلام اور عبدالسلام نے تجویز کی تھی انہوں نے 9 جنوری 1998 کو کوفی عنان کو ایک خط لکھا جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ مادری زبانوں کے عالمی دن کا اعلان کر کے دنیا کی زبانوں کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے قدم اٹھائے رفیق الاسلام نے زبان کی تحریک کے دوران ڈھاکہ میں 1952 میں ہونے والی ہلاکتوں کی یاد میں 21 فروری کی تاریخ تجویز کی تھی۔زبانیں ہمارے ٹھوس اور غیر محسوس ورثے کے تحفظ اور ترقی کا سب سے طاقتور آلہ ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی مادری زبانوں کے پھیلاؤ کو فروغ دینے کے تمام اقدامات نہ صرف لسانی تنوع اور کثیر لسانی تعلیم کی حوصلہ افزائی کریں بلکہ پوری دنیا میں لسانی اور ثقافتی روایات کے بارے میں مکمل آگاہی بھی پیدا کرکے افہام و تفہیم، رواداری اور مکالمے پر مبنی یکجہتی کی ترغیب دیں۔

کیونکہ کسی بھی علاقے کی تہذیب و تمدن میں زبان کا کلیدی کردار ہے رہن سہن اور باہمی معا ملات میں زبان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے مادری زبانوں میں لوک گیت، داستانوں اور رودات کے انداز میں علاقوں کی تاریخ، بودوباش، جنگی فتوحات اور تہذیب و تمدن کے تمام عوامل شامل ہوتے ہیں جبکہ مادری زبانوں کو زندہ رکھنے میں ان تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے شعراء،فنکار اور آرٹسٹوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو اپنے کلام اور فن سے ملک کی تمام مادری زبانوں کو زندہ و جاوید رکھے ہوئے ہیں ہمارے وہ تمام شعراء، مصنفین، مفکرین اور فنکار خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے مادری زبانوں کو اپنے گیتوں، اشعار اور نثر کے ساتھ ساتھ فن کے شعبے میں بھی زندہ رکھا ہواہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں بولی جانے والی تمام مادری زبانیں اور بالخصوص پنجاب میں بولی جانے والی پنجابی،سرائیکی علاقائی مادری زبانیں محفوظ رہیں ان زبانوں میں علاقائی تہذیب و تمدن ثقافت اور کلچر کے ساتھ ساتھ جدید طرز زندگی اور اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید شاعری اور نثر کے ساتھ ساتھ تحقیق کے رنگ بھی نظر آ تے ہیں۔

پاکستان میں چار صوبائی زبانوں پنجابی، پشتو، سندھی اور بلوچی سمیت تقریبا 80 زبا نیں بولی جاتی ہیں ان میں سے تقریبا8 کے قریب غیر مقامی ہیں اردو ہماری قومی زبان اور انگریزی سرکاری زبان کے طور پر استعمال ہوتی ہے 1998 کی مردم شماری میں سب سے زیادہ بولی جانے والی بنیادی زبانوں میں اردو،پنجابی، پشتو، سندھی، سرائیکی اور بلوچی ہیں پنجاب میں جو زبانیں بولی جاتی ہیں ان میں اردو، پنجابی، سرائیکی، پوٹھوہاری، ہندکو، ہریانوی، پشتواورباگڑی زبانیں ہیں صوبہ سندھ میں اردو،سندھی،سرائیکی،گجراتی،دھٹکی (تھری)، پشتو،مارواڑی،کاٹھیاواڑی،بلوچی،کچھی اوراوڈ (اوڈکی)زبانیں ہیں خیبر پختونخواہ (کے پی کے) میں اردو،پشتو،ہندکو،کھوار (چترالی)، کلامی، سرائیکی، کوہستانی، کالاشا، پہاڑی،توروالی،پالولا،کشمیری،اوشو جی،ڈوماکی،وخی،بیٹری،کنڈل شاہی،فارسی،دمیلی اورکالکوٹی زبانیں بولی جاتی ہیں صوبہ بلوچستان میں اردو، بلوچی، براہوئی، پشتو، سرائیکی، سندھی، دہواری، فارسی،مکرانی،ہزارگی اوردری زبانیں بولی جاتی ہیں آزاد جموں و کشمیر (AJK) میں اردو، کشمیری، پہاڑی، میرپوری، پشتو،ہندکو،پنجابی اورگجری یا گوجری زبانیں بولی جاتی ہیں گلگت بلتستان میں اردو، بلتی، شائنا، گجری، کشمیری، بدیشی،بروشاسکی اور گلگتی زبانیں بولی جاتی ہیں سبھی زبانیں پیار کی زبانیں ہیں اور اپنے اپنے انداز میں اظہار کا زریعہ ہیں پنجاب میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار علاقائی زبانوں کی تریج اور ترقی کے لیے بہت سے اقدامات کررہے ہیں بلخصوص پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) پنجاب حکومت کی سرپرستی میں پنجاب زبان کے حوالہ سے جو کام کررہا ہے اسکا تو کوئی مقابلہ ہی نہیں۔

سیکریٹری انفارمیشن راجہ جہانگیرانور اور ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر سغراں صدف کی کاوشوں اور انتھک محنت سے پلاک کا ریڈیو ایف ایم 95پنجاب رنگ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکا ہے پنجاب اور پنجابیوں کی جو خدمت پلاک سے ہورہی ہے وہ شائد ہی کوئی اور اس طرح کررہا ہو اور اب دنیا بھر میں پنجابی زبان سے پیار کرنے والوں کے لیے پنجابی ٹی وی چینل بھی شروع ہونے جارہا ہے جو اس دھرتی کا اکلوتا شاہکار ہوگا ہمارے اس خطے کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے دیسی مہینوں یعنی بکرمی کیلنڈرکا اغاز بھی برصغیر سے ہوا تھا جو تقریبا56سال قبل مسیح کا شروع ہے اس کیلنڈر پر مکمل کالم بعد میں لکھوں گا ابھی تو اتنی سی گزارش ہے کہ جنہوں نے اپنی مادری زبان کو سرکاری سطح پر تعلیمی، دفتری، عدالتی زبان کا درجہ دیا انہو ں نے انسانی زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی حاصل کیں اور آج دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ملکوں میں شمار ہوتے ہیں کیونکہ انسانی زندگی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کی ایک اہم وجہ مادری زبانوں سے محرومی ہے جب تک مادری زبانوں کو تعلیمی،دفتری،عدالتی زبان کا درجہ نہیں دیا جاتا اُس وقت تک ہمارا دنیا کی ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہونا ممکن نہیں اس لیے ہم سب کو اس دن کی مناسبت سے یہ اعادہ کرنا چاہییے کہ ہم اپنی مادری زبان میں لکھیں، پڑھیں اور بولیں گے اور اس کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں گے۔
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے ہیں، بلاول بھٹو
Next Post تن ہمہ داغ داغ شد
Democracy

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.