geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے ۔۔ پی پی پی، پی ایم ایل این

February 24, 2019 0 1 min read
PPP and PML-N
Share this:

PPP and PML-N

تحریر : جاوید صدیقی

اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کے بیشتر سیاسی لیڈران، سیاسی جماعتیں، مذہبی جماعتیں اورلسانی جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے وطن فروشی کی تمام حدیں پار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ، معروف، مشہور سیاسی شخصیات اپنے مصنوعی چہروں پر شرافت کا لبادہ اوڑھے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکتے،پاکستان کو ستر سالوں سے بڑی سیاسی جماعتوں نے مسلسل آئین کو تبدیل کر کے صرف اور صرف اپنی ذات کیلئے ڈھالا اور وفاق کو کمزور کرنے کیلئے کوئی دقیقہ نہیں چھوڑا، میاں نواز شریف سے لیکر آصف علی زرداری، الطاف حسین سے لیکر اسفند یار ولی ، مولانا فضل الرحمٰن سے لیکر محمود خان اچکرزئی یہ وہ شخصیات ہیں جنھوں نے قومی خذانے کو لوٹنے میں کوئی موقع ضائع نہیں کیا، یہی نہیں بلکہ ان شخصیات اور جماعتوں نے ریاست پاکستان اور پاکستانی ایٹمی پلان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے پاکستان دشمن ممالک کیساتھ اپنی وفاداریاں پیش کرنے میں منافقت کے تمام ہنر کرڈالے ، تمام دھوکے اور فریب کی ٹیکنیکل پوائنٹ اپنالیئے لیکن کسی طور کامیاب نہ ہوئے اور نہ ہی انشا اللہ ہوسکیں گے کیونکہ ان تمام لیڈروں کے بہروپ کو اب عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں یہ عوام کو بے وقوف بنانے والے اب خود عوام کے ہاتھوں بے وقوف بن گئے ہیں ،ان کی خوش فہمیاں تار تار ہوچکی ہیں۔

میاں نواز شریف ، آصف علی زرداری، الطاف حسین ، اسفند یار ولی ، مولانا فضل الرحمٰن ،محمود خان اچکرزئی اور دیگر سیاسی و مذہبی خاندان بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں کیونکہ ان کے پاکستان مخالف کاروائیاں دھیرے دھیرے بے نقاب ہوتی چلی جارہی ہیں ، ان کے لاکھ بار انکار کے با وجود حقیقت اپنی حیثیت میں قائم ہے اور ثبوت انہیں بے نقاب کرکے ذلیل و رسوا کرتے جارہے ہیں لیکن ان میں رتی برابر نہ شرم و حیا ہے اور نہ ہی غیرت، ذلت کی تمام حدیں پار کرنے کے باوجود بے حسی اور بے حیائی کی تمام حدود پار کرچکے ہیں ، جھوٹ، مکارپن اور غلاظت سے بھرپور مقام پر پہنچ چکے ہیں اپنےجرم کا مسلسل انکار انہیں خود عوام اور دنیا کے سامنے کہیں کا نہیں چھوڑے گا، ان کی ذہنی کیفیت، خاندانی پس منظر کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ کس قدت نیچ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔معزز قارئین!!

وطن ماں ہوتی ہے اور ماں کو برہنہ کرنا، ماں کو بیچنا، ماں کو دشمن کی گود میں ڈال دینا، ماں کے رازوں کو بے نقاب کرنایہ تمام کوئی بے غیرت، بے حیا ، بے شرم ، مردود اور کمینہ ہی ہوسکتا ہے، پاکستانی عوام جانتی ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے تمام لوگوں نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پار کی تھیں خاص کر اپنے دور اقتدار میں کوئی ایسا دقیقہ نہیں چھوڑا کہ جس میں بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کو مکمل فائدہ پہنچایا، اپنی تمام فیکٹریوں میں ان کے جاسوسوں کو راہداریاں دی گئیں اور اپنے اقتدار میں مسلسل پاکستانی عظیم فوج پاک فوج کو بدنام اور نا تلافی نقصان پہچانے کیلئے کوئی موقع ضائع نہیں کرتے تھے۔

اسحاق ڈار سے لیکر رانا ثنا اللہ ، حنیف عباسی سے لیکرعابد شیر علی، احسن اقبال سے لیکر خواجہ سعدرفیق تک تما م کے تمام کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی میں کمال مہارت رکھتے ہیںمعزز قارئین!! اب ذکر کرتے ہیں بدمعاشوں کے بدمعاش، لٹیروں کے لٹیرے، غنڈوں کے غنڈوں ، ڈاکوؤں کے ڈاکو جرائم کے بے تاج بادشاہ آصف علی زرداری!! یہ وہ شخصیت ہے جس نے اپنے دور حکومت اور نوازشریف کے دور حکومت میں کرپشن اور جرم کی تمام تاریخیں رقم کیں ،معروف سینئر ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کا آصف علی زرداری کی جائدادوں کی دیکھ بھال کے متعلق بڑا دعویٰ سامنےآیا ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق آصف زرداری کے تمام بین الاقوامی سطح کے معاملات دیکھنے والے چار لوگ ہیں اور یہ چاروں لوگ بھارتی شہریت کے حامل ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ آصف زرداری کسی پاکستانی پر بھروسہ نہیں کرتامیاں نواز شریف اور ان کی فیملی کی طرح۔ آصف زرداری کے تمام تر کالے دھن اور دیگر معاملات کو دیکھنے والے یہ چار لوگ کون ہیں ؟ ان کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں۔۔

اشیش مہتہ عہدہ ، اسٹیٹ منیجریہ شخص ایک ہندو بھارتی ہے اس کا کام زرداری کی تمام جائیدادوں، کاروباروں اور بنک اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرنا ہے، یہ زرداری کا اسٹیٹ منیجر ہے۔۔دوئم جارج کوریان ان کا عہدہ ہیڈ آف فنانسیہ ہے یہ بھی ایک بھارتی ہے جو زرداری کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پیسے کا حساب کتاب رکھتا ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایان علی جیسے کرداروں کے ذریعے جو منی لانڈرنگ ہوتی ہے، وہ پیسہ دراصل جاتا کہاں ہے ؟ جی ہاں یہ وہ شخص ہے جو اس پیسے کو ریسیو کرتا ہے اور پھر دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مختلف بنکوں میں ڈالتا ہے، اس کا کام زرداری کے پیسے کی حفاظت کرنا ہے سوئم۔ ولسن اس کا عہدہ ہے انچارج انتظامی اموریہ دیکھنا یہ بھی ایک بھارتی ہے جس کے پاس تمام انتظامی امور کی ذمہ داری ہے، زرداری نے کب اور کہاں ٹریول کرنا ہے، کہاں ٹھہرنا ہے، کون مہمان ساتھ جائیں گے وغیرہ وغیر یہ تمام ذمہ داریاں ولسن کے سپرد ہیں۔۔۔

چہارم بی جو اس کا عہدہ ہے انچارج آف پرنسل افئیرزیہ شخص زرداری کے ذاتی امور دیکھتا ہے، گلوبل لیول پر زرداری کے جو بھی ذاتی امور ہوتے ہیں ان کو یہ شخص دیکھتا ہےیہ وہ چار لوگ ہیں جن کی تمام تر رپورٹس اس وقت خفیہ اداروں کو مل چکی ہیں اور زرداری کے خلاف گھیرا اس قدر تنگ ہو چکا ہے کہ آپ کی سوچ ہے اسی لیے زرداری اب سندھ کارڈ کھیل کر سیاسی شہید بننا چاہتا ہے لیکن اب کی بار ایسا ممکن نہیں ہو گا کیونکہ اب جو ہاتھ زرداری پر پڑے گا وہ انشاءاللہ اسے کہیں کا نہیں چھوڑے گاہمیں ہر حال میں اپنے اداروں اور عمران خان اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا ہےتا کہ اس معاشی دہشت گردی کا سب سے بڑا نیٹ ورک توڑا جا سکے، یہ زرداری اور نوازشریف کی معاشی دہشت گردی ہی ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان دہشت گردی کا ناصرف شکار ہے بلکہ ایف اے ٹی ایف کے بقول پاکستان کی منی لانڈرنگ دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔۔

موجودہ پاک بھارت کے حالات کی وجوہات اور بگاڑ کی ذمہ دار بھی یہی پاکستانی سیاسی شخصیات ہیں، ان سیاسی شخصیات نے ایک طرف ملک پاکستان کو معاشی طور پر بد حال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، عوام کے تمام حقوق کو پامال کیا، اپنی ذاتیات کیلئے اٹھارہویں ترمیم کی چال چل کر وفاق کو مکمل کمزور کرنے اور صوبوں میں آزادانہ کرپشن و لوٹ مار کے سلسلے کو توقیت بخشی گویا ریاست پاکستان کے افواج اور عدلیہ کے علاوہ تمام تر اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا یہ تو اللہ کا کرم رہا کہ ہماری افواج اور عدلیہ ان کے غلاظت اور خباثت سے محفوظ رہے ان کا بس نہیں پڑ رہا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت کو زائل کردیں ، عوام الناس کو مسلسل گمراہ کرنے ،بہکانے کے سوا کچھ نہ کیا، مفاد پرستوں، خود غرضوں نے اپنے آقاؤں امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کا بھرپور کردار ادا کیا ۔ معزز قارئین !! پاکستانی عوام موجودہ نظام سے مطمعین نہیں، عوام الناس کا بھرپور مطالبہ ہے کہ نظام کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

جمہوریت کے نام پر ستر سالوں سے عوام کے حقوق اور ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بننے رہے، نیشنل سلامتی کونسل کو تباہ کرنے کا مقصد بھی ان کا یہی تھا کہ پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے اپنے دشمنوں کے سامنے کمزور پڑ جائے لیکن اللہ واحد لاشریک اور محمد مصطفیٰ ﷺ نے دنیا کی دوسری اسلامی ریاست جو مثل ریاست مدینہ ہے اسی قائم و دائم رکھنے کیلئے افواج پاکستان کے سپہ سالاروں ، چیف جسٹس صاحبان اور عمران خان سے اچھے کام لینے ہیں اسی لیئے دشمنانان پاکستان کی تمام چالیں بے سود رہیں ، بھارت سمیت اسرائیل اور امریکہ کی تمام سر پرستی ناکام نامراد رہیں، پاکستان کی عوام سمجھ چکی ہیں کہ ہمارے درمیان ہمارے ہم زبان سیاستدان نہ صرف ہمارے بلکہ وطن عزیز پاکستان کے بھی مجرم ہیں ان کا خاتمہ لازم و ملزوم بن گیا ہے ، عمران خان کو بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ کہیں ان کی آستین میں بھی سانپ چھپے نہ ہوں ، عمران خان بیرون ملک دشمنان کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت کے منافقوں سے بھی ہوشیار رہیں ، اللہ ہم سب میں اتفاق و اتحاد ، امن سلامتی سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثما آمین ۔۔پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔!!
Javed Siddique

تحریر : جاوید صدیقی

Share this:
Farmer
Previous Post کاشتکار حکومتی توجہ کے منتظر
Next Post سنگینوں کے سائے
Indian Army-Atrocities Kashmiri People

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.