geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی فوج سے وابستہ کئی فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ

April 2, 2019 0 1 min read
Facebook
Share this:

Facebook

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ ایسے 103 پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کو فیس بک سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان کی فوج کے شعبہء تعلقات عامہ سے تھا۔

فیس بک نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس کو ختم کر دیا ہے جو پاکستانی سیاست، سیاسی رہنماؤں، بھارتی حکومت اور پاکستانی فوج کے بارے میں معلومات پھیلاتے ہیں۔ فیس بک کے سکیورٹی کے سربراہ ناتھانیئل گلائیشر نے ایک بیان میں کہا ہے،’’ آج ہم نے ایسے 103 پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کو ختم کر دیا ہے جو ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ تھے جو پاکستان سے چلایا جا رہا تھا۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر چہ اس ساری سرگرمی میں ملوث افراد نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تھی، ہماری تحقیقات سے یہ پتا چلا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان کی فوج کے شعبہء تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر سے تھا۔‘‘

اس معاملے پر روئٹرز نے آئی ایس پی آر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ فیس بک کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسے دنیا بھر سے اس کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے الزمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیس بک کے مطابق 24 پیجز، 57 اکاؤنٹس اور 7 گروپس کے کل 2.8 ملین فولوورز تھے۔ اس کے علاہ انسٹاگرام سے 15 اکاؤنٹس کو بھی ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ایسے سماجی کارکنان اور صحافیوں کو کڑی سنسر شپ کا سامنا ہے جو پاکستانی فوج یا پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائمز برانچ نے چھ صحافیوں اور کچھ سیاسی جماعتوں کے خلاف انکوائریز کی سفارش کی ہے۔ ایف آئی اے کے ایک داخلی لیکن خفیہ خط میں، جو اس ایجنسی کے متعلقہ افسران کو حال ہی میں لکھا گیا، چھ صحافیوں کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان میں مرتضیٰ سولنگی، مطیع اللہ جان، اعزاز سید، عمار مسعود اور ہالینڈ میں مقیم پاکستانی احمد وقاص گورایہ بھی شامل ہیں۔

اسی خط میں مجلس وحدت المسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، حزب التحریر پاکستان اور تعمیرِ وطن پارٹی پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان تنظیموں اور جماعتوں کے ارکان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گزشتہ دورہ پاکستان کے خلاف انتہائی متحرک پائے گئے تھے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ ان سب کے خلاف انکوائریز درج کرائی جائیں اور پیش رفت رپورٹ ایف آئی اے کے ایک افسر ایاز خان کو جمع کرائی جائے۔ بڑھتی سنسر شپ کے باعث بہت سے صحافی یو ٹیوب اکاؤنٹس کا سہارا لے رہے ہیں کہ وہ گفتگو جو وہ ٹی وی چینلز پر نہیں کر سکتے وہ گفتگو وہ اپنے یو ٹیوب چینلز پر کر سکیں۔ واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان اکثر عوامی بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ ’ففتھ جنریشن وارفیئر‘ معلومات کی جنگ ہے۔

دوسری جانب فیس بک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے ایسے 687 پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جن کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس سے تھا۔ فیس بک کے مطابق یہ اکاؤنٹس مربوط طریقے سے اقنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر مستند اور غیر متصدقہ رویوں کے حامل ہیں۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post بھارتی انتخابی مہم میں اب ’چوکیدار‘ پر تکرار
Next Post فوجی عدالتوں کی مدت: سیاسی مشاورت بھی، ناقدین کی مخالفت بھی
Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.