geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی جہادی تنظیم پر پابندی: اسلام آباد کتنا سنجیدہ ہے؟

February 23, 2019 0 1 min read
Hafiz Saeed
Share this:

Hafiz Saeed

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی حکومت نے ایک بار پھر جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کئی ناقدین یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ آیا اس مرتبہ اس پابندی کے احترام کو سختی سے یقینی بھی بنایا جائے گا۔

دوسری طرف جماعت الدعوہ نے اپنے اور اپنے فلاحی ادارے پر اس پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد حکومت نے جمعرات اکیس فروری کو جماعت الدعوہ اور اس کی فلاحی شاخ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر ایک بار پھر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے قبل ماضی میں عائد کردہ ایسی ہی پابندی کی مدت پوری ہو گئی تھی۔

جماعت الدعوہ کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا، ’’پہلے بھی بھارت کے دباؤ پر ہم پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب پھر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پہلے بھی ہم نے عدالتوں سے رجوع کیا تھا اور ہم اب بھی عدالتوں ہی میں جائیں گے۔‘‘

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ ہفتے کے خود کش کار بم حملے کے بعد سے پاکستان کو دہشت گردی کے مسئلے کے حوالے سے بہت دباؤ کا سامنا ہے۔ اس حملے کی مذمت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے علاوہ کئی تمام اہم بین الاقوامی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات نے بھی کی تھی۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اس دباؤ ہی کی وجہ سے اب ان دونوں تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

پاکستان کے معروف صحافی اور ایکسپریس ٹریبیون کے سابق ایگزیکیٹو ایڈیٹر ضیاالدین کے خیال میں اس سارے دباؤ کے باوجود پاکستان اپنے ہاں جہادی تنظیموں کو لگام ڈالنے میں مخلص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جیش محمد اور لشکر طیبہ نے پاکستان کی آئی ایس آئی اور آرمی کے لیے کام کیا ہے۔

سابق صدر زرداری کے دور میں قومی سلامتی کے مشیر نے کہا تھا کہ حکومت کے پاس لشکر طیبیہ کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں لیکن یہ کہ ان کے خلاف کارروائی طاقتور حلقوں کی وجہ سے نہیں کی جا سکتی۔ پھر بجائے اس کے کہ ان جہادی تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی، تب قومی سلامتی کے مشیر کو ہی فارغ کر دیا گیا تھا۔‘‘

دفاعی میزائل نظام کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد نریندری مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نئی دہلی اور ماسکو کے مابین تعلقات ’مضبوط سے مضبوط تر‘ ہوتے جا رہے ہیں۔ رواں برس دونوں رہنماؤں کے مابین یہ تیسری ملاقات تھی۔

پاکستان نے ماضی میں بھی اپنے ہاں جہادی اور فرقہ ورانہ تنظیموں پر پابندیاں لگائی تھیں لیکن اس کے بعد ان تنظیموں نے اپنے نام بدل بدل کر دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ کئی ناقدین کا خیال ہے کہ اگر حکومت اس عمل میں واقعی مخلص ہے، تو پھر ایسی تنظیموں پر بھرپور پابندی لگائے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر توقیر گیلانی کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کے خلاف سخت کارروائیوں کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے اقدامات خطے میں ایک جوہری جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ان عناصر کی وجہ سے خطے کے دونوں ممالک میں کئی مواقع پر کشیدگی ہوئی۔ اور ایک مرتبہ تو دونوں جنگ کے بہت ہی قریب تھے۔ لہٰذا حکومت کو ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ دوبارہ اپنے نام بدل بدل کر کام شروع نہ کریں۔ اس کے علاوہ ان تنظیموں کے ترجمان بنے ہوئے جہادی اخبارات اور دیگر مطبوعات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہونا چاہیے۔‘‘ ڈاکٹر توقیر گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کا خیر مقدم تو کرتے ہیں لیکن انہیں یہ امید نہیں کہ اس پابندی پر عمل درآمد بھی ہو گا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار طاہر مجید بھی ڈاکٹر توقیر گیلانی کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے بھی پابندی لگی تھی لیکن اس کے باوجود کشمیرمیں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رہیں۔ اصل مسئلہ پاکستان کی ریاستی پالیسی بدلنے کا ہے۔ لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی کہوں گا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات بھی کشمیریوں کو عسکریت پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم مودی کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے کی کوشش نے بھی کشمیریوں کو بھارت سے بدظن کیا ہے۔‘‘

بھاری اسلحہ خریدنے والے ممالک کی فہرست میں ویت نام دسویں نمبر پر رہا۔ سپری کے مطابق اسلحے کی عالمی تجارت میں سے تین فیصد حصہ ویت نام کا رہا۔

پاکستان میں کئی ناقدین کا خیال ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی پالیسی کشمیر اور خارجہ سطح پر کئی دیگر امور کے حوالے سے اختلافات کا شکار رہی ہے۔ ان حلقوں کا دعویٰ ہے کہ سویلین حکومتوں نے جہادی تنظیموں کو قابو کرنے کی کوشش کی اور بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کاوشیں بھی کیں، لیکن جی ایچ کیو (پاکستانی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز) ان معاملات میں ہمیشہ رکاوٹ بنا اور اب بھی ملک کی طاقتور فوج ہی ان معاملات میں رکاوٹ بنے گی۔

تاہم پاکستان میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق خاکوانی کا دعویٰ ہے کہ حکومت اس مرتبہ ان تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں بہت سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ماضی میں ادارے اور حکومتیں ایک ہی صفحے پر نہیں ہوتے تھے۔ ان تنظیموں کے حوالے سے حکومت کا موقف مختلف ہوتا تھا اور خفیہ ایجنسیوں کا زاویہ نگاہ مختلف۔ لیکن اب اداروں اور حکومت دونوں کو ادراک ہو چکا ہے کہ ان تنظیموں کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی طور پر مشکلات کا شکار ہورہا ہے۔ لہٰذا حکومت پوری سنجیدگی سے اس دوبارہ پابندی پر عمل درآمد کرائے گی اور ان تنظیموں سے سختی سے نمٹے گی۔‘‘

Share this:
American Soldiers
Previous Post شام میں دو سو امریکی فوجی تعینات رہیں گے، وائٹ ہاؤس
Next Post نہار منہ نیم گرم پانی، صحت کا ضامن
Drink Water

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.