geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی نژاد اداکار کمیل اور معروف ریسلر باٹسٹا کی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری

April 9, 2019 0 1 min read
Dave Bastista
Share this:

Dave Bastista

لاس اینجلس (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین و اداکار کمیل ننجیانی اور مشہور ریسلر ڈیو باٹسٹا کی ایکشن کامیڈی فلم ’اسٹیوبر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

کامیڈی کی وجہ سے پہچان بنانے والے پاکستانی نژاد کمیل ننجیانی بہترین اداکاری کی وجہ سے اب تک کئی ہالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں، کمیل اداکاری کے ساتھ ساتھ مصنف کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں اور اب تک کئی نامور ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

اب دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کمیل اپنی نئی آنے والی فلم میں مشہور ریسلر ڈیو باٹسٹا کے ساتھ نظر آئیں گے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹنی سنچری فوکس کی جانب سے ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور کمیل ننجیانی اور باٹسٹا کی نئی آنے والی فلم ’اسٹیوبر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ڈائریکشن مائیکل ڈاؤس کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ڈرائیور اور پولیس آفیسر کے گرد گھومتی ہے جس میں کمیل ڈرائیور اور باٹسٹا پولیس آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم ’اسٹیوبر‘ کے دو منٹ اور ایک سیکنڈ کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس آفیسر قاتل کی تلاش کے لیے گاڑی بک کرواتے ہیں اور اس سفر کے دوران انہیں کئی خطرناک ملزمان سے بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم ڈرائیور کو فائیو اسٹار ریٹنگ کے حصول کے لیے پولیس آفیسر کے ساتھ آخر تک ہونے والے ایکشن میں اُن کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ کمیل ننجیانی اور ڈیو باٹسٹا کے ساتھ اس فلم میں اداکارہ نٹالی موریلز، میرا سورویرو اور کرین گیلن بھی نظر آئیں گی جب کہ فلم رواں سال ہی 12 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this:
Gold
Previous Post سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
Next Post ورلڈکپ اسکواڈ؛ 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار
National Team

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.