geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    صحت و تندرستی
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Anthropic Eyes Record $100B IPO With Nvidia Backingاینتروپک کی ریکارڈ 100 بلین ڈالر کی آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جب ہم پاکستانی بن کر سوچیں گے

February 9, 2022 1 1 min read
Pakistani
Share this:

Pakistani

تحریر : محمد صدیق پرہار

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں میںنے ان سے گزارش کی ہے کہ آپ حکومت کے اتحادی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرآپ پاکستانی ہیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھرحلیف بن کرسوچیں۔ایم کیوایم کے وفدنے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ فریقین مین اوربھی باتیں ہوئیں۔ ہم نے اس گفتگومیں سے وہ جملے منتخب کیے ہیںجن پرہم قلم آزمائی کرناچاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے ایم کیوایم سے مندرجہ بالاجوباتیں کی ہیں یہ شہبازشریف کی ایم کیوایم کو نصیحت ہے یا مشورہ ۔ شہباز شریف ان سے مطالبہ کررہے ہیں یاانہیں تاکیدکررہے ہیں۔

اس بات کافیصلہ ہم قارئین پرچھوڑتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے کہاہے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔ ویسے اگروہ کسی بھی سیاسی فیصلے کی صورت میں حکومت کاساتھ دینے کافیصلہ کرتی ہے ۔ تویہ کیسے طے ہوگا کہ ان کایہ فیصلہ پاکستانی بن کرکیاگیاہے یاحکومتی اتحادی بن کر۔ دوسری طرف اگریہی بات اپوزیشن کی کسی سیاسی پارٹی سے کی جائے اور اس سے بھی کہاجائے کہ وہ اپوزیشن کی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلہ کرے توشہبازشریف کاکیاجواب ہوگا۔ہم مسلم لیگ ن اورایم کیوایم کے درمیان ہونے والی سیاسی گفتگوکوایک طرف کرکے شہبازشریف کی اس بات پر غور کیا جائے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔ہم اپنے تمام فیصلے پاکستانی بن کرکرنے لگ جائیں توبہت سے مسائل سے چھٹکاراحاصل کیا جا سکتا ہے۔

سیاسی پارٹیاں، سیاسی لیڈرز اورسیاسی شخصیات سیاست دان بن کر نہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں توملک کی ترقی کی راہ پردوڑنے لگے گا۔ کاروباری افرادتاجربن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرناشروع کردیں توملک کی معیشت کو درپیش مسائل حل کرنے اوراسے ترقی دینے میںنمایاںمددمل سکے گی۔ تاجرپاکستانی بن کرفیصلے کریں گے تو ریاست کے تمام ترواجبات ایمانداری سے اور بر وقت ادا کریں گے۔ وہ پاکستانی بن کرفیصلے کریں گے توذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری سے اجتناب کریں گے۔ملاوٹ نہیں کریں گے۔

فیکٹری مالکان صنعت کار بن کرنہیںپاکستانی بن کرفیصلے کریں تووہ اپنی مصنوعات کامعیارایسارکھیں گے کہ ان کی یہ مصنوعات پاکستانی عوام خریدناچاہیں توان کی جیبوںپرزیادہ بوجھ نہ پڑے اوروہی مصنوعات پاکستان سے باہرفروخت کی جائیں تواس سے پاکستان کے زرمبادلہ میںاضافہ کے ساتھ ساتھ ملک کانام روشن ہو۔ ٹرانسپورٹ کے مالکان ٹرانسپورٹربن کرنہیںپاکستانی بن کرفیصلے کریں ۔ کھیتی باڑی کرنے والے کاشتکاربن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں۔ اخبارات اورنیوزچینلزکے مالکان، ایڈیٹرز ، رپورٹرز ،اینکرز، کالم نگارصحافی بن کرنہیںپاکستانی بن کرفیصلے کریںگے تووہ اپنے اخبارات اورنیوزچینلزپر،اپنی رپورٹوں، خبروں، ٹاک شوز اور تحریروں میں ایسے واقعات کوجگہ نہیں دیں گے جس سے ملک کے وقار، عزت اورساکھ پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہوں۔بلکہ وہ ایسے حالات وواقعات کواجاگرکریں گے جس سے پاکستان کی ساکھ، عزت اوروقارمیںاضافہ ہونے کی امیدہو۔

ملک میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والوںکوپاکستانی بن کرفیصلے کرنے چاہییں ۔ شہباز شریف کہتے ہیں ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ قارئین کویادہوگا کہ سب سے پہلے پاکستان کانعرہ پہلے بھی لگایاجاچکاہے۔ امریکی صدرکی دھمکیوں اور اربوں ڈالرکالالچ ٹھکراکرنوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کافیصلہ پاکستانی بن کرکیاتھا، بینظیر بھٹوکی شہادت کے بعد پاکستان ٹھپے کانعرہ آصف زرداری نے پاکستانی بن کرلگایاتھا۔ ڈرون حملوں اورنیٹوکی سپلائی روکنے کے لیے عمران خان نے دھرناپاکستانی بن کر دیا تھا۔

ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں سیاست دان بعدمیں، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں تاجراورصنعت کاربعدمیں۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں کسان بعدمیں۔ شہبازشریف نے ایم کیوایم سے گزارش کی ہے کہ وہ حکومتی اتحادی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرآپ پاکستانی ہیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر حلیف بن کرسوچیں۔ حکومت میںہوں یااپوزیشن میں سیاست دان سیاست دان ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ کاروباری حضرات تاجر ضرور ہیں مگر اس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ فیکٹریوں اورملوںکے مالکان صنعت کار ضرور ہیں مگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے مالکان ٹرانسپورٹر ضرور ہیں مگر اس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ کھیتی باڑی کرنے والے کاشتکار ضرورہیںمگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ اخبارات اورنیوزچینلز کے مالکان، ایڈیٹرزصاحبان ،رپوٹرزحضرات اور کالم نگار صحافی ضرورہیںمگراس سے بڑھ کروہ پاکستانی ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر حلیف بن کر سوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچناہوگاپھرسیاست دان بن کر سوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرتاجربن کر سوچیں۔

پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر صنعت کاربن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر ٹرانسپورٹربن کر سوچیں ۔ پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرکاشت کاربن سوچیں۔پہلے پاکستانی بن کر سوچناہوگا پھرسیاسی، کاروباری ،صنعتی بن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھرصحافی بن کرسوچیں۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے ہروہ کام کریں گے اورہراس کام کی حمایت کریں گے جوملک وقوم کے مفادمیں ہوگا۔ جب ہم صرف پاکستانی بن کرسوچیں گے توہراس کام کونہیںکریں گے اوراس کام کی حمایت بھی نہیںکریںگے جوملک وقوم کے نقصان میں ہوگا ۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تو اپنی ڈیوٹی پروقت پرآئیں گے اوروقت سے پہلے واپس نہیںجائیںگے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تواپنے کسی پاکستانی بھائی کی مجبوری کا ناجائزفائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیںگے تورشوت نہیں لیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توسودکالین دین نہیںکریں گے۔ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توملاوٹ نہیںکریں گے۔

پاکستانی بن کرسوچیں گے توکسی کودھوکہ نہیں دیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توایک نمبرمال دکھاکردونمبرمال نہیں دیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توکرپشن نہیں کریں گے۔ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تواپناہرکام ایمان داری اوردیانت داری سے کریں گے۔ ہم پاکستانی بن کر سوچیںگے توکسی کی پگڑی نہیںاچھالیں گے۔ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تواپنی اولادکی تعلیم وتربیت پیسہ کمانے، سرمایہ کمانے کے لیے نہیں کامل مسلمان، مخلص پاکستانی اورریاست کاوفادارشہری بنانے کے لیے کریں گے۔ صرف ایم کیوایم کو ہی نہیں ہرسیاست دان کو،ہرتاجراورصنعت کارکو،ہرکسان اور کاشت کار کو اور ہر صحافی کوپاکستانی بن کرسوچناہوگا۔ایسی بھی کوئی بات نہیں کہ سیاست دان، تاجر، صنعت کار،کاشت کار،ٹرانسپورٹرز اورصحافی پاکستانی بن کرفیصلے نہیںکرتے، پاکستانی بن کرنہیں سوچتے۔ تمام شعبوںمیںکام کرنے والے پاکستانی بن کرہی فیصلے کرتے ہیں اورپاکستانی بن کرہی سوچتے ہیں۔ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوںمیں حکومتی اوراپوزیشن سیاست دان صرف اورصرف پاکستانی بن کراپناکرداراداکریں توملک کے اکثر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
Muhammad Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post دہشت گردوں، ان کے معاونین اور ساتھیوں کی باقیات کو ختم کردیں گے، آرمی چیف
Next Post بھارت: یوپی اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ
India Elections

Related Posts

Israel Threatens to Revoke Citizenship of Venice-Winning Filmmakers

وینس میں نازہ کی پذیرائی، اسرائیل میں غداری کے الزامات

September 14, 2026
France Revises Under-15 Social Media Ban for EU

فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا

September 14, 2026
Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrage

پیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت

September 14, 2026
Sydney Sweeney Ad Sparks Backlash From Female Athletes

سڈنی سوینی کے نیم عریاں اشتہار پر خواتین کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

September 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.