geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطینی صدر محمود عباس کا دورہ اسرائیل اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

December 29, 2021 2 1 min read
Mahmoud Abbas
Share this:

Mahmoud Abbas

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) ایک فلسطینی اہلکار کے مطابق صدر محمود عباس نے اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز کی رہائش گاہ پر ان سے بات چیت کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ دونوں نے ’’سکیورٹی اور سول معاملات‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے 28 دسمبر منگل کے روز اسرائیل کا غیر معمولی دورہ کیا اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز سے ملاقات کی۔ اعلیٰ اسرائیلی حکام اور فلسطینی رہنما کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین ملاقات تھی۔

اگست کے اواخر میں، اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے محمود عباس کے ساتھ بات چیت کے لیے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔ فریقین کے مابین گزشتہ کئی برسوں کے دوران اس سطح پر یہ بھی پہلی سرکاری ملاقات تھی۔

فلسطین کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق سن 2010 کے بعد پہلی بار اسرائیل میں منگل کے روز محمود عباس کی کسی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار سے ملاقات ہوئی۔ سینیئر فلسطینی اہلکار کے مطابق مرکزی اسرائیل میں دیر رات ہونے والی بات چیت وزیر دفاع بینی گانٹز کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی۔

گفتگو کن امور پر ہوئی؟
ملاقات کے بعد اسرائیلی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’’دونوں افراد نے سکیورٹی اور سول معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ گانٹز نے محمود عباس کو بتایا، ’’جیسے کہ ان کی پچھلی ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا، وہ ایسے اقدامات جاری رکھنے اور انہیں فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس سے معاشی اور شہری شعبوں میں اعتماد مضبوط ہو۔‘‘

فلسطین میں سول امور کے وزیر اور محمود عباس کے کلیدی معاون حسین الشیخ نے کہا کہ اس میٹنگ میں، ’’ایسا سیاسی ماحول بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا‘‘ جو بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے مطابق ایک سیاسی حل کی طرف لے جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے، ’’آباد کاروں کے طرز عمل کی وجہ سے میدانوں کے کشیدہ حالات‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میٹنگ کے دوران، ’’بہت سے سکیورٹی، اقتصادی اور انسانی مسائل سے نمٹنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔‘‘

’امن کا عمل جاری نہیں ہے‘
اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے اگست میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ کسی طرح کے امن مذاکرات نہ تو جاری ہیں اور، ’’نہ ہی ہوں گے۔‘‘ دائیں بازو کے نیفتالی بینٹ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تنازعات کو کم کرنا چاہتے ہیں اور اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں حالات زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات کافی خراب ہوئے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں مغربی کنارے میں تشدد کے بہت سے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اس میں جہاں اسرائیلیوں پر فلسطینی حملے شامل ہیں وہیں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

فریقین کے درمیان امن مذاکرات سن 2014 میں ہی معطل ہو گئے تھے جس کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی اتھارٹی ایک ایسی آزاد ریاست کی خواہاں ہے جس میں مغربی کنارہ، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی جیسے علاقے شامل ہوں۔

Share this:
Sheikh Rashid
Previous Post ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے: شیخ رشید
Next Post ہانگ کانگ: پولیس نے چھ صحافیوں کو حراست میں لے لیا
Hong Kong Journalists Arrested

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.