geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی سی بی نے یوٹرن لیا یا بیرونی دباؤ نے سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے پر مجبور کیا؟

February 6, 2019 0 1 min read
Sarfraz Ahmed
Share this:

Sarfraz Ahmed

اسلام آباد (جیوڈیسک) کیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر یوٹرن لیا ہے یا بیرونی دباؤ نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک بنانے پر مجبور کیا؟

حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ہفتے کے روز سرفراز احمد کو لندن سے فون کرکے بتادیا تھا کہ منگل کو لاہور تشریف لائیں آپ کو ورلڈ کپ کیلئے کپتان مقرر کیا جا رہا ہے۔

پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نےعجلت میں طلب کی گئی پریس کانفرنس میں میڈیا کو صر ف یہی بتایا کہ کسی اہم موضوع پر پریس کانفرنس طلب کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اگر سرفراز احمد ہی کو کپتان برقرار رکھنا چاہتا تھا تو 30 جنوری کو پریس ریلیز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ اور بیان کررہا تھا۔

30 جنوری کو پی سی بی کا کہنا تھا کہ سرفراز مستقبل میں کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہوگا۔ کپتان کا تقرر سیریز بائی سیریز کیا جاتا ہے۔ مارچ میں پاکستان سپر لیگ کے بعد آسٹریلیا کی سیریز کیلئے کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کے بعد سرفراز احمد کو ہفتے کو فون پر بتایا گیا کہ منگل کو انہیں ورلڈ کپ کیلئے کپتان مقرر کردیا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ہمارے بیان پر غلط تاثر لیا جارہا تھا جس کو درست کرنے کیلئے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی کپتانی کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں ہورہی ہیں اسے ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تاہم ترجمان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ فیصلہ کسی دباؤ یا عجلت میں کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کو ہنگامی طور پر جنوبی افریقا سے بلایا گیا تھا تاہم چیئرمین احسان مانی کو سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی خدشات نہیں تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بالکل کلیئر تھے کہ ورلڈ کپ میں کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے۔ سرفراز احمد کی تقرری کیلئے چیئرمین نے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کیا لیکن چیئرمین نے مکی آرتھر اور انضمام الحق سے بات کی دونوں نے سرفراز احمد کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ احسان مانی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اعلان میں تاخیر کی گئی تاہم اب یہ معاملہ ختم کرکے کپتان کو کرکٹ پر فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share this:
Maj Gen Asif Ghafoor
Previous Post قابض بھارتی فوج کا ظلم و ستم کشمیریوں کو دبا نہیں سکا: میجر جنرل آصف غفور
Next Post انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا
Dollar

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.