geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پینٹاگان کی روس مخالف یوکرینی مزاحمت امریکی شرکت کی تردید

February 27, 2022 1 1 min read
Pentagon
Share this:

Pentagon

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع “پینٹاگان” نے ہفتے کی شام کہا ہے کہ یوکرین کے زمینی جزیرے پر روسیوں کے خلاف یوکرین کی مزاحمتی فورسز میں امریکا کی شرکت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پینٹاگان کے ایک سینیر اہلکار نے تصدیق کی تھی کہ روس یوکرین میں 50 فیصد سے زیادہ افواج کا استعمال کر رہا ہے جو اس نے سرحد پر جمع کی ہیں اور یوکرین کی فوج کی مضبوط مزاحمت سے روسی فوج “تیزی سے مایوس” ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تخمینہ ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ طاقت جو (روسی صدر ولادیمیر) پوتین نے یوکرین کے خلاف جمع کی ہے۔ اب یوکرین کے اندر استعمال ہو رہی ہے۔ امریکی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔

اہلکار نے روسی افواج کی تعداد کی وضاحت نہیں کی جو یوکرین پہنچی ہیں، لیکن امریکا نے اندازہ لگایا ہے کہ یوکرین کے قریب تعینات روسی افواج کی کل تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روسی رہ نماؤں نے حملے کے دوران اپنی افواج کو کافی ایندھن اور بنیادی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا تھا اور اب وہ اسے ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی یوکرین کی مزاحمت کے اشارے مل رہے ہیں جو جاری رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روسی گذشتہ 24 گھنٹوں میں خاص طور پر شمالی یوکرین میں اپنی رفتار کھو جانے سے زیادہ مایوس ہیں۔

اہلکار نے نشاندہی کی کہ ہفتے کے روز تک روسی افواج نے یوکرین کے کسی شہر پر قبضہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی انہوں نے یوکرین کی فضائی حدود کو کنٹرول کیا تھا۔

مغربی ممالک بالخصوص امریکا نے روسی حملے کے آغاز سے ہی یوکرین کو خاص طور پر ہتھیاروں اور گولہ بارود کے میدان میں مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اہلکار نے زور دے کر کہا کہ روسی فوجی یوکرین کی ٹھوس مزاحمت سے مایوس ہیں جس نے ان کی پیش قدمی کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشاہدات کی بنیاد پر یہ مزاحمت روسیوں کی توقعات سے زیادہ تھی۔

پینٹاگان کے اہلکار کے تبصرے روسی وزیر دفاع کے اعلان سے چند منٹ پہلے سامنے آئے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام یونٹوں کو ہر طرف حملے بڑھانے کا حکم ملا ہے۔

خبر رساں ادارے’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ نے ایک سینییر امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پیش قدمی کرنے والی روسی افواج ہفتے کے روز تک کیف سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑی تھیں۔ روسی فوجی “سرکاری عناصر” کی ایک غیر متعینہ تعداد دارالحکومت میں داخل ہو چکی تھی۔

Share this:
Biden
Previous Post امریکا نے روس پر اقتصادی پابندیوں کو تیسری عالمی جنگ سے گریز کی کوشش قرار دیدیا
Next Post اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لی، طوبیٰ انور
Tuba Anwar

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.