geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گلابی نمک اور بھارت

June 12, 2019 0 1 min read
Pink Salt
Share this:

Pink Salt

تحریر : محمد جواد خان

سر سبز و شاداب، پر امن و پر سکون ہما را وطن عظیم ملکِ پاکستان، جس کی ترقی کی ہر راہ میں رکاوٹیں پیدا کر کے پاکستان کی ہر خوشی کو غم میں تبدیل کرنے کی سازشیں کرنے والا ، ہمارا ازلی و ابدی دشمن دیش بھارت نے ناجانے کب پاکستان سے گلابی نمک کی تجارت شروع کی جو کہ بھارتی پنڈتوں کی ایک اور سازش پر مبنی سودا بازی ہے ۔ ہمارا دیش ملکِ پاکستان نعمت خداداد سے مالا مال عظیم وطن ہے جس کو قدر ت نے عظیم اور بے شمار ذخائر سے مالا مال کیا ہوا ہے اُنہی میں سے پاکستان میں پایا جانے والا نایاب گلابی نمک بھی خدا کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں مگر بدقسمتی ہماری ۔۔۔ کہ ہمارے ہی کچھ عناصر نے بھارت کے ساتھ نمک کی خرید و فروخت کا معاہدہ کیا جو کہ بھارت ہم سے مٹی کے بھائو پر خرید رہا ہے اور خود اسی نمک کو خوبصورت پیکنگ میں بند کر کے اوپر ہمالیہ کا لیبل لگا کر عالمی مارکیٹ میں ہزار گناہ زیادہ منافع پر فروخت کر تا آ رہا ہے ۔ اور اوپر سے نمک حرامی بھی ہم سے کر کے آئے روز ہمارے خلاف سازشیں کرتا رہتا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس بھارت میں معدنی نمک نہ ہونے کے برابر ہے صرف ہما چل کے صوبے میں ایک جگہ سے معدنی نمک کی کان دریافت ہوئی ہے وہ بھی کالا نمک ۔۔۔مگر بھارت ہمارے ساتھ اب بھی مکار چالیں چل کر ہم کو بے وقوف بنا رہاہے ۔ گویا کہ پاکستان کے ساتھ وہ معاہد ہ ہے کہ جس میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کا بھٹے کے مالک کے ساتھ ہوا ہوتا ہے۔

پاکستان کو صرف اتنا فائدہ ضرور ہوتا ہے کہ سیاحوں کے آنے سے کان میں رونق لگی رہتی ہے مگر بھارت کے ساتھ تجارت اور گلابی نمک کی افادیت اور قیمتوں کے بارے میں نہ عوام کو خبر ہے اور نہ حکومت بالا اور مجاذ محکموں کو کہ وہ اس بارے میں بھی کوئی نظر ثانی کر کے ملک کے ذخائر کی حفاظت کر کے خود اصل منافع کی طرف توجہ دیں ۔ بات صرف کھیوڑہ کے کان سے نکلنے والے گلابی نمک کی ہی نہیں بلکہ پاکستان اپنے ملک سے خود سونا اور تانبا تک نہیں نکال سکتا ۔ بلوچستان میں سینڈک اور رکوڈیک منصوبے برائے نام معاوضے پر دوسروں کے حوالے کر کے خو د صرف تماشا بن کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

ان کو روک بھی نہیں سکتے کیونکہ ایسی بین الاقوامی کمپنیاں عالمی مافیا کا حصہ ہوتی ہیں اور ان کو عالمی عدالت انصاف کا تحفظ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ جب ہم ان کو روکیں گئے یا معاہد ہ ختم کریں کے تو ہرجانے کے طور پر بھاری جرمانہ ہم پر ڈال دیا جائے گا ۔ اب بس صرف اتنا ہے کہ اپنے ملک کا سونا باہر مٹی کے بھائو جاتے ہوئے صرف تماشا دیکھتے رہو۔ ایک نمک کے معاہدے پر ہی نظر ثانی کر لی جائے اور کوئی پالیسی ایسی اختیار کرے یا بنائے جس کی بدولت ملک کے ذخائر کا ملکِ پاکستان کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔

ملک کے ذخائر ہی ملک کو مالی مشکلات اور پریشانیوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمارے ملک کو رب العزت نے ہر نعمت سے نوازا ہے مگر بات پھر وہی کہ سمجھے گا کو ن۔ ۔۔۔ اپنے ہی ہاتھوں اپنے پائوں کاٹ رہے ہیں ہم ۔۔۔ خود تو بھوک سے مر رہے ہیں اور دوسروں کو بولتے ہیں کہ جائو منافع کھائو۔ ۔۔ معذرت کے ساتھ ہر جگہ اپنے مفادات کو ہی نہیں دیکھنا ہوتا ملک و قوم کے بارے میں جب بھی مثبت سوچ ہو گی تو ملک ترقی کرے گا یہ نہیں کہ اپنے اولا د اور جائیداد باہر بنا کر ملک کی عوام کو صرف ڈنڈے کھانے کے لیے سڑکوں پر نکالا جائے ۔ بلکہ اسی بے وقوف عوام کے فائدے کے لیے بھی کبھی کوئی پالیسی یا معاہد ہ کر کے تو دیکھو۔۔۔یہ بے وقوف نہیں بلکہ محب الوطن ہے جو ہمہ تن ملک ووطن کے لیے لڑ مرنے کے لیے تیار کھڑی ہوتی ہے ۔ ان کو درس یا سبق نہیں دیا جاتا بلکہ ان کے اندر جذبہ ایمانی موجود ہوتا ہے ۔ خدارا ملک و قوم کے فوائد کو سوچتے ہوئے سابقہ اداوار میں ہونے والے معاہدوں کے اوپر نظر ثانی کر کے ملک و وطن کو ان سنگین حالات سے نکالا جائے۔۔۔
Mohammad Jawad Khan

تحریر : محمد جواد خان
aoaezindgi@gmail.com

Share this:
Hafeez Sheikh
Previous Post اہداف کے حصول کیلئے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں: مشیر خزانہ
Next Post گرفتار یوں کا موسم
Altaf Hussain

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.