geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کھلاڑیوں کیلئے روزگار

April 30, 2019 0 1 min read
Pakistan Cricket Board
Share this:

Pakistan Cricket Board

تحریر : اصغر علی جاوید کامریڈ

بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں گذشتہ دنوں ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں بورڈ کی طرف سے ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ختم کرنے کے خلاف پی سی بی کے گورننگ بورڈ ممبران نے بھرپور مخالفت کی تھی جبکہ ان کے بعد ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم نہ کرنے کی حمایت میں مختلف قومی کھیلوں کے سابق کپتان لیجنڈ میدان میں آگئے جن میں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ،ہاکی کے سابق کپتان اصلاح الدین ،اورسابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر شامل ہیں،پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے ملک میں کھیلوں کا شعبہ مزید پستی کا شکار ہوگا۔ملک میں پہلے ہی کھیلیں زوال پذیر ہیں،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور روزگار کو بچانے کے لیے کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جہانگیر خان، اصلاح الدین، جاوید میانداد اور سلیم جعفر شریک ہوئے۔

اس موقع پرکرکٹ کے عظیم کھلاڑی سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ اگر ڈپارٹمنٹ نہ ہوتے تو آج عظیم کھلاڑیوں میں جہانگیر خان اور جاوید میانداد بھی نہ ہو تے ا نہوں نے کہا کہ جب تک ڈپارٹمنٹ صحیح چل رہے تھے ہمیں اسپورٹس میں کامیابیاں ملتی رہیں۔اور ان سے قومی سطح پر کھلاڑی بھی ملتے رہے جو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے تھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی حالات کا خراب ہونا ہے کیوں کہ جب کھلاڑیوں کے پاس کھانے اور گھریلو اخراجات کیلئے روز گار نہ ہوگا تو میڈل کہاں سے لائیں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں اور ڈپارٹمنٹ بند کرکے لوگوں کو بے روزگار کر کے پریشانی میں ڈالا جارہا ہے، اداروں کے سپوٹس ڈیپارٹمنٹ کا بند ہونا کھلاڑیوں کامعاشی قتل ہے۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی بطور کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ اور کاؤنٹی کی طرف سے کرکٹ کھیلتے رہے ہیں جاوید میانداد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ وہ خود کھلاڑی ہیں ،ڈیپارٹمنٹ ٹیمیں ختم کر کے ان کو بیروزگار نہ کریںاسکواش کے سابق عالمی چیمپئن لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈپارٹمنٹ کے بند ہونے کے حق میں نہیںکیونکہ مجھے بھی ڈپارٹمنٹ نے سپورٹ کیا تھا، اگر اس وقت مجھے ڈپارٹمنٹل سپورٹ نہ ملتی تو شاید میں عالمی چیمپئن اور اسٹار نہ بن پاتا۔جہانگیر خان نے کہا کہ کھلاڑی کے کھیلنے کے لئے ایک عرصہ ہوتا ہے وہ ساری زندگی اسپورٹس نہیں کھیلتا اس کی ایک خاص عمر ہوتی ہے۔

کھلاڑی کو اس دوران سپورٹ ڈیپارٹمنٹ ہی کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اسپورٹس میں ڈگریاں دیکھی جارہی ہیں تاہم جس کھلاڑی نے ساری زندگی کھیل کے میدان کو دے دی ہووہ ڈگری کہاں سے لائے جہانگیر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ختم نہ کریں بلکہ ان کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سیلم جعفر کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹس بند ہونا کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہوگا، جس طرح ہاکی اور اسکواش کا براحال ہوا اب ایسے اقدامات سے کرکٹ کا ہونے جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے یو بی ایل سپورٹس ڈپارٹمنٹ بند ہوا اور اب حبیب بنک نے کھیلوں کا ڈپارٹمنٹ بند کردیاسلیم جعفر نے مزید کہا کہ ہم نے تو جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی اب نئے آنے والے لڑکوں کو تحفظ چاہیے اورانکو کرکٹ سے دور نہ کریں۔

سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ کھیلوں کو قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی دینے والے اداروں کے سپورٹس ڈپارٹمنٹ بند کرکے سپورٹس کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے اگر ان کو بند کرنا ہے تو اس کا متبادل سامنے لائیں، یہ بند ہوگئے تو کھلاڑی بے روزگار ہو جائیں گے اور ان کے گھروں کے چولہے بھی بند ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کسٹم میں بطور کھلاڑی آیا اور ڈپارٹمنٹ نے مجھے باعزت روزگار دیا، جس کی وجہ سے میں آج اس مقام پرپہنچا ہوں۔

اصلاح الدین نے کہا کہ آج جتنے لیجنڈ یہاں موجود ہیں سب کو ڈپارٹمنٹ نے سپورٹ کیا اور اس کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچنے ہیں ،ہم اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ان سے ہماری اپیل ہے اور مطالبہ بھی ہے کہ پی سی بی کو ہدایت کی جائے کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم نہ کرے بلکہ جن ڈیپارٹمنٹوں نے سپورٹس کے شعبے بند کر دئیے ہیں ان کو بھی فوری طور دوبارہ فنکشنل کر کے کھلاڑیوں روزگار فراہم کیا جائے تاکہ وہ فکر معاش سے آزاد ہو اپنی بھر پور توجہ کھیل پر دیکر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کر سکیں۔
Ashgar Javed

تحریر : اصغر علی جاوید کامریڈ

Share this:
Narendra Modi
Previous Post بھارت دہشت گردی کی ماں۔۔۔
Next Post معاشی انقلاب کیسے ممکن ہے
Economic

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.