geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر مہاجرین کا بحران

November 9, 2021 1 1 min read
Migration
Share this:

Migration

پولینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) پولینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے سینکڑوں مہاجرین کی بیلاروس سے غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہونے کی کوششیں ناکام کر دیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے اس ‘منظم‘ مہاجرت کے لیے منسک کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

نیٹو نے بیلاروس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ الیکزانڈر لوکاشینکو حکومت مہاجرین کو سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کر رہی ہے جبکہ یورپی یونین نے منسک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

برسلز کا کہنا ہے کہ لوشینکوانسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی وجہ سے بیلاروس پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے انتقام کے طور پر بڑے پیمانے پر مہاجرین کو یورپ میں داخل ہونے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

پولش حکومت کا کہنا ہے،”مہاجرت کا ایک مصنوعی راستہ بنا کر اور مہاجرین کا جذباتی استحصال کرکے بیلاروس (کے مردآہن الیکزانڈر لوکاشنیکو) پولینڈ، لتھوانیا اور لیٹویا کو غیرمستحکم کرنے اور یورپی یونین پر دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ منسک حکومت کے خلاف عائد پابندیاں ختم کی جا سکیں۔” پولینڈ یورپی یونین اور نیٹو دونوں کا رکن ہے۔

پولینڈ کی وزارت دفاع نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا،”وزارت داخلہ کی فورسز اور فوجی سرحد کو پار کرنے کی بڑے پیمانے پر پہلی غیر قانونی کوشش کو روکنے میں کامیاب رہے۔ مہاجرین نے کوزنیسا خطے میں اپنے خیمے نصب کر لیے ہیں۔ بیلاروس کی فوج ان کی مسلسل حفاظت کر رہی ہے۔”

پولش حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرحد کے قریب تین سے چار ہزار مہاجرین موجود ہیں۔

پولینڈ کے سرحدی محافظوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں مہاجرین کو سرحد پر لگے ہوئے خاردار تاروں کو کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہاجرین کا تعلق مشرق وسطیٰ کے ملکوں سے ہے جو جنگ اور غربت سے بچنے کے لیے پولینڈ میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ ان میں اکثریت عراقی کردوں کی ہے۔ مہاجرین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اب’نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن‘ والی حالت ہوگئی ہے۔ بیلاروس انہیں واپس جانے کی اجازت نہیں دے رہا کہ وہ اپنے وطن لو ٹ سکیں جبکہ پولینڈ انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت دینے اور پناہ حاصل کرنے کی اپیل پر غورکرنے سے انکار کر رہا ہے۔

جرمن وزیر داخلہ نے اس بحران کے دوران یورپی یونین سے ”متحد ہوکر کھڑا ہونے” کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا،”ہمیں پولش حکومت کو ان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مدد کرنی چاہئے۔ یہ درحقیقت یورپی کمیشن کا کام ہوگا۔ میں ان سے اپیل کررہا ہوں کہ وہ اقدامات کریں۔”

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے 27 رکنی بلاک سے ”اس ہائبرڈ حملے کے لیے ذمہ دار بیلاروسی حکام” کے خلاف مزید پابندیوں کی توثیق کرنے اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا،”بیلاروسی حکام کو یہ جان لینا چاہئے کہ مہاجرین کو آلہ کار بنا کر یورپی یونین پر دباو ڈالنے کی ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ مہاجرین کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ناقابل قبول ہے۔”

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بھی غور کررہی ہیں کہ مہاجرین کو بیلاروس لانے پر ‘تیسرے ملکوں کی ایرلائنز”پر کس طرح پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

امریکا نے یورپ میں مہاجرین کو لانے میں بیلاروس کی ”منظم کوشش” کی مذمت کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا،”جب تک بیلاروس اور وہاں کی حکومت بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کا احترام کرنے سے انکار کرے گی، یورپ اور دیگر ملکوں کی امن و سلامتی کو نظرانداز کرے گی اور اپنے عوام کی آزادی اور حقوق کو کچلتی رہے گی اس وقت تک ہم لوکاشینکو پر دباو ڈالتے رہیں گے اور احتساب کی اپیلوں کو کم نہیں کریں گے۔”

بیلاروس کے عہدیداروں نے پولینڈ پر تصادم بھڑکانے کا الزام لگایا اور کہا کہ پولش فورسز نے ”تحفظ کے لیے گڑگڑانے والے لوگوں پر آنسو گیس کے شیل داغے۔ جس کی وجہ سے بعض مہاجرین فیصلہ کن اقدام پر اترآئے اور انہوں نے پولش رکاوٹوں کو توڑنا شروع کردیا۔”

بیلاروس سرحدی فورس کے ایک اعلی افسر کا کہنا تھا،”یہ تمام افراد بشمول خواتین اور بچے سیکورٹی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں اور وہ اتنے جارحانہ انداز میں سلوک کے مستحق نہیں ہیں۔” بیلاروس نے پولیس حکام پرغصے کے عالم میں ”غیر انسانی رویہ” اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

پولش روزنامے گزیٹا وائبورزا کے مطابق اس تازہ بحران کے دوران اب تک کم از کم دس مہاجرین کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں سے سات پولینڈ کی سرحد کی طرف ہلا ک ہوئے ہیں۔

لوکاشینکو نے اپنی حکومت کے خلاف عائد تمام الزامات کی بھی تردید کی۔

Share this:
Obama
Previous Post ‘ماحولیاتی تبدیلیوں سے جنگ پر اپنا غصہ برقرار رکھیں ‘، اوباما
Next Post بجلی کی قیمت میں ڈھائی روپے سے زائد کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
NEPRA

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.