geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیاسی، معاشی عدم استحکام میں تیزی

January 5, 2019 0 1 min read
Pakistan Economic
Share this:

Pakistan Economic

تحریر : قادر خان یوسف زئی

کسی بھی منزل پر پہنچنے کے لیے سمت کے تعین کی ضرورت ہوتی ہے۔ درست سمت جب تک نہ ہو تو اُس وقت تک مشکلات پیش آتی رہتی ہیں۔ موجودہ حکومت نے نئے برس میں عوام کے سامنے پھر ایک خوب صورت خواہش کا عزم ظاہر کیا کہ وہ غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد کرے گی۔ یہ مسئلے کسی سے بھی پوشیدہ نہیں۔ قوم تو سات دہائیوں سے انہی کھوکھلے بیانات اور تقاریر کے ہاتھوں سنہرے مستقبل کی تلاش میں ہے، لیکن اُسے صرف دلاسے، آسرے، امیدیں اور بلند بانگ دعوے ہی ملے۔ حقیقت کی دنیا میں کوئی آنے کو تیار نہیں۔ تحریک انصاف حکومت ابھی تک اپنے اہم اہداف میں ناکام ہے۔ گزشتہ چھ ماہ میں ایف بی آر کا شاٹ فال 174 ارب تک پہنچ چکا۔ حکومت ریونیو کے اہداف حاصل نہ کرسکی۔ خود حکومتی ترجمان برائے معاشی امور فرخ سلیم نے اعتراف کیا کہ 30 فیصد تک روپے کی قدر گرانے کے باوجود برآمدات نہیں بڑھ سکیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ ”ہم بیماری کا علاج نہیں کررہے بلکہ علامات کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔” فرخ سلیم کا بیان بہت ہوش رُبا ہے کہ حکومت کی حکمت عملی ناکام ہوچکی اور اب نئی حکمت عملی پر سوچنا ہوگا۔ یعنی عوام کو تجربات کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔ مہنگائی کا سونامی غریبوں کو بہاکر لے گیا اور اب جو کچھ ہوگا، خدشہ ہے اس سے بھی بدتر ہو۔

آئندہ ایام عوام کے لیے نئی آزمائشوں اور تلخ ترین دور بن کر سامنے آنے والے ہیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اُن کو باور کرایا جاچکا کہ یہ سب سابق حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا، لیکن اب ان توجیہات کی تکرار سے عوام کو مطمئن کرنا کافی نہیں۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے جس طریقہ کار کو اختیار کیا گیا تھا، اسی زعم میں سندھ حکومت کو گرانے اور پھر وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی مہم جوئی نے واضح کردیا کہ وفاقی حکومت عوام کو نت نئے ایشوز میں الجھاکر اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ جے آئی ٹی اور حکومتی پھرتیوں پر عدالت عظمیٰ نے سخت ترین تنبیہہ جاری کی، جس سے تحریک انصاف کی مہم جوئی کے غبارے سے ہوا نکل تو گئی، لیکن اب بھی چند اراکین اسمبلی معاملے کو سرد کرنے پر تیار نہیں۔

حکومت کو اپنی ترجیحات میں یکسو رہنے اور درست سمت میں چلنے کے مشورے کئی بار دانشوروں اور غیر جانب دار حلقوں کی جانب سے دیے جاچکے کہ احتساب ایک قانونی مرحلہ ہے، جہاں بے قاعدگی اور بدعنوانی دیکھیں، آئین کے مطابق عمل کریں۔ قوم سے جو وعدے کیے ہیں، انہیں پورا کرنے کے لیے اپنی قوت صَرف کریں۔ آپ کو ریاست کے تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور وزیراعظم خود اقرار کرچکے کہ تمام ریاستی ادارے ایک صفحے پر ہیں۔ اس بھرپور موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے گَنوانے کے لیے کس ایجنڈے کے تحت کام کیا جارہا ہے، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاست کا ادنیٰ طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب تخت لاہور و اسلام آباد کے پائے مضبوط نہیں اور کمزور سہاروں پر ٹکے ہیں، ہلکے سے جھٹکے سے تخت، تختہ ہوسکتا ہے تو اس صورت میں جس قسم کی مہم جوئی میں عجلت برتی گئی، وہ سیاسی عدم بلوغت کا واضح اشارہ کرتی ہے۔ سیاسی بلوغت کے لیے تدبر، برداشت اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

حقیقت کے آئینے میں اگر اجمالی جائزہ لیں تو حکومت کے ہی الفاظ ہیں کہ اپوزیشن پر کیس انہوں نے نہیں بنائے۔ تو پھر ایسے میں تمام تر ”کریڈٹ” اداروں کو جاتا ہے۔ حکومت کا اس میں کون سا کمال ہے۔ کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی بینک اکائونٹس سمیت جتنے بھی اہم ایشوز پر کارروائیاں ہورہی ہیں تو اس میں حکومت نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دیا کہ اس کی ستائش کی جائے۔ دوسری طرف دیکھا جائے تو کم ازکم ایسا نظر نہیں آرہا کہ موجودہ نظام استحکام کی جانب گامزن ہے، بلکہ موجودہ نظام سے مایوس کرانے کا یہ عمل بھی سوچا سمجھا منصوبہ لگتا ہے۔

حکومت اس وقت بھی معاشی لحاظ سے دگرگوں صورت حال سے دوچار ہے۔ دوست ممالک سے وقفے وقفے سے ملنے والی امداد مستقل حل نہیں۔ حکومت اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی واضح طور پر کہہ چکے کہ وزیراعظم نے دورہ? کراچی کے دوران جتنے بھی وعدے کیے تھے، ان پر عمل درآمد نہیں کیا۔ جہاں ملک کی تاجر برادری کو مشکلات درپیش ہوں، صنعتیں بند ہوں، چھوٹے بڑے تاجروں کو حکومتی ریلیف نہ مل رہا ہو تو سرمایہ کاروں کا اعتماد کیسے بحال ہوگا اور بیمار و مُردہ صنعت کو کیسے زندہ کیا جائے گا۔ حکومت کی ناقابل فہم پالیسیوں کی وجہ سے صنعت بحران کا شکار ہے اور صنعتوں کی تین شفٹیں، اب ایک شفٹ پر چل رہی ہیں۔ بڑے بڑے پیداواری یونٹ بند ہورہے ہیں۔

مزدور طبقہ جو پہلے ڈیلی ویجز جیسے کالے قانون کی وجہ سے پسا ہوا ہے، انہیں فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے اجرت میں کٹوتی کا سامنا ہے۔ جس ملک میں وقت پر آرڈر کے مطابق شپمنٹ تیار نہ ہوتی ہو، اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی اور بیرون ملک مصنوعات کی مارکیٹوں میں باافراط فراوانی سے جہاں ملکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے تو وہیں دوسری جانب حکومت ریونیو سے بھی محروم ہورہی ہے۔ نئی تجارتی منڈیوں تک رسائی نظر نہیں آرہی۔

تحریک انصاف ابھی تک اہم اہداف کے حصول میں مشکلات سے باہر نہیں آسکی ہے۔ اس پر وفاق اور صوبے کے درمیان محاذ آرائی مستقبل میں ماضی کا منظر پیش کرسکتی ہے کہ وفاق سے اگر وزیراعظم آئے تو صوبہ سندھ سے اس کے استقبال کے لیے کوئی نہ آئے۔ وزیراعظم عمران خان کو ملک کی سیاسی تاریخ کو نہیں بھولنا چاہیے کہ جب محاذ آرائی کا سلسلہ دراز ہوتا ہے تو اس کے نتائج بھی اچھے نہیں نکلتے۔ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں، اس لیے کب، کون، کس طرح ”وسیع تر مفاد” کا سہارا لے لے، اس متعلق یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ارباب اختیار قوم کی توجہ اہم ایشوز سے ہٹانے کی کوششیں ترک کردیں۔ حکومتی رویے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں میں قربتیں بڑھ رہی ہیں، جس کا انجام آئین کے تحت اِن ہائوس صرف سندھ میں نہیں بلکہ سینیٹ، وفاق اور پنجاب میں تبدیلی پر منتج ہوسکتا ہے۔ تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا گیا ہے، اس پر حکومت اپنی تمام تر توانائیاں صَرف کرے۔ غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن کا خاتمہ صرف مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔ کمزور اقتصادی صورت حال مسلسل غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی کو مزید مضبوط کررہی ہے۔ یہاں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کمزور معیشت دراصل بے امنی کی پہلی کلیدی وجہ بنتی ہے۔ جس کے بطن سے غربت اور جہالت جنم لیتی اور ناانصافی اور بدعنوانی پروان چڑھتی ہیں۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Saeed Ahmad
Previous Post ن لیگ کو ختم کرنے والے سازشی عناصر ایک دن خود قصہ پارینہ بن جائیں گے، سعید احمد بھٹی
Next Post گلیانہ، ملکہ اور گرد ونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری
Malka

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.