geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آلودگی سے پاک پانی کی قلت

April 10, 2019 0 1 min read
Water Shortage
Share this:

Water Shortage

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

جس طرح زندہ رہنے کے لئے آکسیجن انتہائی ضروری ہے ویسے ہی پانی بھی اہم ہے اس کے بغیر بھی کوئی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ موجودہ وقت میں پانی کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک نے پانی کو ذخیرہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ پانی کی کمی کی صورت میں اِس کو استعمال میںلایا جاسکے ،پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز کی رپورٹس کے مطابق پانی کا مسئلہ واٹر بم بنتا جارہا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سی پی آر ڈبلیو آر کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2025ء تک ملک بھر میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے ملک بھر میں دستیاب 142 ملین ایکڑ فٹ پانی میں سے صرف 42 ملین ایکڑ فٹ پانی استعمال ہورہا ہے باقی 100 ملین ایکڑ فٹ پانی مختلف طریقوں سے ضائع ہورہا ہے پینے کے قابل پانی کی کمی بڑھتی چلی جارہی ہے، جوپانی دستیاب ہوتا ہے وہ آلودہ ہونے کی وجہ سے انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

ایک سروے کے مطابق پاکستان کا 80 فیصد پانی آلودہ ہے مستقبل قریب میں پاکستان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت ہی ہوگا ،سانچ کے قارئین کرام !وطن عزیز پاکستان کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں کے لوگوں کو بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے خاص طور پر پینے کا پانی آلودگیوں سے پاک نہ ہے جس کی وجہ سے آج شہر وں کے تقریباََ 95فیصد لوگ پینے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پانی لانے پر مجبور ہیں زیر زمین پانی کی سطح جہاں بہت نیچے جا چکی ہے وہیں پینے کے لئے صاف میٹھا پانی آسانی سے دستیاب نہ ہے آج سے چار دہائیاں پیشتر گھروں میں استعمال کے لئے پانی مقامی حکومتوں (بلدیہ ) کی ذمہ داری ہوتی تھی جس کا باقاعدہ ماہانہ بل بھی ادا کیا جاتا تھا وقت گزرنے کے ساتھ جس طرح مرکزی حکومتوں نے نئے آبی ذخائر بنانے پر توجہ نہیں دی ویسے ہی شہروں میں گھروں کو فراہم کیا جانے والا پانی بھی آلودہ اور کم ہوتا گیا اب حالت یہ ہے کہ گھروں میں سرکاری پانی کے کنکشن بالکل ختم ہو کر رہ گئے ہیں اَب صبح شام کو بڑوں اوربچوں کے ہاتھوں میں پانی واٹر فلٹریشن پلانٹ سے لانے کے لئے پلاسٹک کے کین ہوتے ہیں جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی انکی دہلیز تک لانے میں حکومتیں مکمل ناکام ہو گئیں بلکہ گھروں سے دور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر عوام کو قطاروں میں لگا دیا گیا ،جوتاریخ کی کتابوں میں دوسوسال پہلے کنویں سے پانی لانے کی یاد دلاتا ہے۔

پاکستان میں دریائوں سے نکالی گئی نہروں کا نوے فیصد پانی زراعت اور آبپاشی کے لئے استعمال ہوتا ہے یہاں بھی ایک اندازے کے مطابق پچاس فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے جو انتہائی لاپرواہی کی وجہ سے ہوتا ہے برسوں پرانے نہری نظام کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے کوئی واضح پالیسی بنا کر عمل درآمد نہ ہوسکا جبکہ شہروں میں بھی عام آدمی صاف پانی کی اہمیت سے آگاہ نہ ہے جتنا پانی استعمال کیا جاتا ہے اُتنا ہی ضائع بھی کیا جاتا ہے ،جس طرح شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی کمی کا سامنا ہے ویسے ہی صحت کے مراکز میں پانی کی قلت سے بھی لوگ متاثر ہورہے ہیں گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ شائع ہوئی جس میں کہا گیا کہ “دنیا بھر میں صحت کی سہولیات کے مراکز میں پانی کی قلت سے2 ارب افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق غریب ممالک میں صحت کے نصف مراکز میں صفائی کے لئے پانی جیسی بنیادی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے۔

جبکہ دستیاب پانی نو مولود بچوں اور مائوں کے لئے کئی بیماریوں کا سبب ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10 لاکھ اموات کا سبب بچوں کی پیدائش کے دوران صفائی کی سہولیات کی عدم دستیابی ہے اور اسی طرح صحت کی سہولیات کے مراکز میں آنے والے مریضوں کی 15 فیصد تعداد پانی کی قلت اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے انفیکشن میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ رپورٹ میں ہسپتالوں کو صحت کے مراکز کی بجائے انفیکشن اور بیماریاں پیدا کرنے والی جگہیں قرار دیاگیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں صحت کی سہولیات کے مراکز پر900 ملین افراد کو پانی دستیاب نہیں ہے یا وہ غیر محفوظ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اسی طرح ہر پانچ میں سے صحت کے ایک مرکز پر ٹائلٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں 1.5 ارب افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک کو خبر دار کیا ہے کہ صحت جیسی بنیادی ضرورت کے مراکز پر پانی کی دستیابی اور صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ 2 ارب افراد کو طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Meeting
Previous Post چوہدری قمر اقبال کی ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد سے ملاقات: کڈنی سنٹر گجرات و دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی
Next Post اولاد کی بہترین تربیت
Children Training

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.